اشعار 🤏🫳🏻 studio
Статистикаالسلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ اردو کے بڑے ادباء کی بہترین اور شاندار غزلیں اور اشعار چینل جوائن کرکے ملاحظہ فرمائیں
- Последний пост
- 11 июл.
- Последнее чтение
- 13 авг.
- Постов за неделю
- 0
- Всего постов
- 23
- Тип
- открытый
- Язык
- ur
- В каталоге с
- 13 авг.
- 1/24сутки в ленте
- —
- 1/48двое суток
- —
- 1/72трое суток
- —
Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.
Посты
ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ ۲۴ محرم الحرام ۱۴۴۸هـ | 11 جولائی 2026م اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس: ❍╍╍❨ فہرست ◄ ❹ ❩╍╍❍ :- ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 🔴 تلاوت القرآن الکریم ▫️ مختلف قراء کی قراءت 🔴 علم العروض علم العروض کے مکمل اسباق 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات چینل ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ 🔴 پیغام انسانیت سلسلے وار پوسٹ 🔴 صحیح البخاری ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل 🔴 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں 🔴 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل موصوف کے بیانات 🔴 قرآنی دعائیں ▫️قرعانی دعائیں 🔴 میر تقی میر ▫️ اشعار کے لیے 🔴 قرآن کریم سـے نصیحت ▫️ قران و حدیث کی تعلیم 🔴 قرآن کورین ٹرانسلیٹ ▫️ ترجمہ کورین زبان 🔴 العقیدہ ▫️ انسان کی دنیوی و آخروی زندگی کا صحیح عقیدہ 🔴 زندگی بدلنے والے اقوال مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم 🔴 اسلام کی بیٹیاں ▫️ اصلاح معاشرہ کے لئے 🔴 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar ▫️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے 🔴 چینل دارالکتب ▫️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب 🔴 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴 پیام انسانیت ▫️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ 🔴 اشعار غالب دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری 🔴 واقعات و حکایات عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات 🔴 قاری عبدالحنان اوفیشل موصوف کے بیانات 🔴 مفتی طارق مسعود آفیشل مشہور و معروف عالم کے بیانات اور اپڈیٹس 🔴 محسن ملت روحانی مرکز جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج 🔴 اولیاء اللہ کی باتیں اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ 🔴 لطیفوں کا خزانہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا 🔴 السلاسل التدريبية عربی زبان وادب کی تدریس اور نشرو اشاعت 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 حدیث کی خوبصورتی- 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں تک (میری تعلیمات) پہنچا دو خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ 🔴 علم و ادب ▪️اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز 🔴 طب نبوی آن لائن علاج ▪️پیچیدہ امراض کا علاج 🔴 حمد نعت بیان دیوبند ▪️ نبی کی تعریف میں اشعار 🔴 صحیح مسلم ▪️ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری 🔴 محمد رضا ثاقب مصطفائی ▪️موصوف کے بیانات 🔴 مرزا اسداللہ خان غالب 🔴 حــــدیثِ رســــــولﷺ ▪️سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث 🔴 داستان شجاعت ▪️ اسلامی تاریخی ناولز 🔴 شمسی اصلاحی چینل ▪️ قرآن کریم کی روز ایک آیت 🔴 گرافکس خزانہ ▪️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز 🔴 تلاوت القرآن الکریم گروپ ▪️قرآن آڈیو اور ویڈیو 🔴 رعـــد بن محمــد الكـــردي ▪️تلاوت 🔴 آداب مباشرت ▪️ شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ 🔴 محمّد امجد رضا قادری آفیشل ▪️ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات 🔴 حضرت واصف علی واصف آفیشل ▫️ کلام سینڈ کیا جاتا ہے 🔴 کتب بینی ▪️ کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا 🔴 طارق بن زیاد ▫️ اور غازیوں کے واقعات 🔴 آخرت کا سفر ▫️ محض ادبی مضامین وسبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیا 🔴 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴 ڈاکٹر زاکر نائک موصوف کے بیانات 🔴 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن ) دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم 🔵 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں ▫️ اسلامک تاریخ 🔴 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام ▫️ حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ 🔴 القدس ٹائمز ▪️القدس، غزہ اور فلسطین کی معتبر خبریں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینی جدوجہدِ مزاحمت کی آواز دنیا تک 🔴 وعظ ونصیحت ▪️مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات 🔴 اسلامک کارٹون اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶ 👉 @PleasingAllah 👉 @Adoring_Allah
ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ ۲۹ ذوالحجہ ۱۴۴۶هـ | 16 جون 2025م اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس: ❍╍╍❨ فہرست ◄ ❹ ❩╍╍❍ :- ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 🔴 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں ▫️ اسلامک تاریخ 🔴 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام ▫️ حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ 🔴 القدس ٹائمز ▪️القدس، غزہ اور فلسطین کی معتبر خبریں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینی جدوجہدِ مزاحمت کی آواز دنیا تک 🔴 وعظ ونصیحت ▪️مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات 🔴 اسلامک کارٹون اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون 🔴 تلاوت القرآن الکریم ▫️ مختلف قراء کی قراءت 🔴 علم العروض علم العروض کے مکمل اسباق 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات چینل ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ 🔴 پیغام انسانیت سلسلے وار پوسٹ 🔴 صحیح البخاری ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل 🔴 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں 🔴 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل موصوف کے بیانات 🔴 قرآنی دعائیں ▫️قرعانی دعائیں 🔴 میر تقی میر ▫️ اشعار کے لیے 🔴 قرآن کریم سـے نصیحت ▫️ قران و حدیث کی تعلیم 🔴 قرآن کورین ٹرانسلیٹ ▫️ ترجمہ کورین زبان 🔴 العقیدہ ▫️ انسان کی دنیوی و آخروی زندگی کا صحیح عقیدہ 🔴 زندگی بدلنے والے اقوال مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم 🔴 اسلام کی بیٹیاں ▫️ اصلاح معاشرہ کے لئے 🔴 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar ▫️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے 🔴 چینل دارالکتب ▫️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب 🔴 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴 پیام انسانیت ▫️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ 🔴 اشعار غالب دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری 🔴 واقعات و حکایات عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات 🔴 قاری عبدالحنان اوفیشل موصوف کے بیانات 🔴 مفتی طارق مسعود آفیشل مشہور و معروف عالم کے بیانات اور اپڈیٹس 🔴 محسن ملت روحانی مرکز جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج 🔴 اولیاء اللہ کی باتیں اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ 🔴 لطیفوں کا خزانہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا 🔴 السلاسل التدريبية عربی زبان وادب کی تدریس اور نشرو اشاعت 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 حدیث کی خوبصورتی- 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں تک (میری تعلیمات) پہنچا دو خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ 🔴 علم و ادب ▪️اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز 🔴 طب نبوی آن لائن علاج ▪️پیچیدہ امراض کا علاج 🔴 حمد نعت بیان دیوبند ▪️ نبی کی تعریف میں اشعار 🔴 صحیح مسلم ▪️ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری 🔴 محمد رضا ثاقب مصطفائی ▪️موصوف کے بیانات 🔴 مرزا اسداللہ خان غالب 🔴 حــــدیثِ رســــــولﷺ ▪️سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث 🔴 داستان شجاعت ▪️ اسلامی تاریخی ناولز 🔴 شمسی اصلاحی چینل ▪️ قرآن کریم کی روز ایک آیت 🔴 گرافکس خزانہ ▪️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز 🔴 تلاوت القرآن الکریم گروپ ▪️قرآن آڈیو اور ویڈیو 🔴 رعـــد بن محمــد الكـــردي ▪️تلاوت 🔴 آداب مباشرت ▪️ شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ 🔴 محمّد امجد رضا قادری آفیشل ▪️ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات 🔴 حضرت واصف علی واصف آفیشل ▫️ کلام سینڈ کیا جاتا ہے 🔴 کتب بینی ▪️ کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا 🔴 طارق بن زیاد ▫️ اور غازیوں کے واقعات 🔴 آخرت کا سفر ▫️ محض ادبی مضامین وسبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیا 🔴 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴 ڈاکٹر زاکر نائک موصوف کے بیانات 🔴 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن ) دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶ 👉 @PleasingAllah 👉 @Adoring_Allah
ﺑِﺴْــــــــــــــــﻢِﷲِﺍﻟﺮَّﺣْﻤَﻦِﺍلرَّﺣِﻴﻢ ۱۶ ذوالحجہ ۱۴۴۶هـ | 2 جون 2025م اردو زبان کے چند بہترین چینلز اور گروپس: ❍╍╍❨ فہرست ◄ ❹ ❩╍╍❍ :- ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 🔴 کتب بینی ▪️ کتب بینی و کتاب خوانی کی روایات کو فروغ دینا 🔴 طارق بن زیاد ▫️ اور غازیوں کے واقعات 🔴 آخرت کا سفر ▫️ محض ادبی مضامین وسبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیا 🔴 استادہ رخسانہ اعجاز صاحبہ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴ڈاکٹر زاکر نائک موصوف کے بیانات 🔴 زاہدہ ملک ( الفلق ویلفیئر فاؤنڈیشن ) دوسروں کی مدد کیلئے وقف دینی و دنیاوی مفت تعلیم 🔴 تاریخ اسلام اور اسلامی کہانیاں ▫️ اسلامک تاریخ 🔴 مجموعہ داعــیــانِ اســــلام ▫️ حدیث دعائیں اسلامک پوسٹ 🔴 القدس ٹائمز ▪️القدس، غزہ اور فلسطین کی معتبر خبریں مسجد اقصیٰ کی آزادی اور فلسطینی جدوجہدِ مزاحمت کی آواز دنیا تک 🔴 وعظ ونصیحت ▪️مولانا محمد الیاس گھمن کے بیانات 🔴 اسلامک کارٹون اردو اور انگلش میں اسلامک کارٹون 🔴 تلاوت القرآن الکریم ▫️ مختلف قراء کی قراءت 🔴 علم العروض علم العروض کے مکمل اسباق 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات چینل ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات سینڈ 🔴 پیغام انسانیت سلسلے وار پوسٹ 🔴 صحیح البخاری ترجمہ اور تشریح حافظ عبد الستار الحمادپرمشتمل 🔴 اسلامک اردو شاعری - Islamic Urdu Poetry اچھے اشعار کا مطالعہ کیا جائے تو وہ انسان کو بھلائی کے راستے پر لگاتے ہیں 🔴 ڈاکٹر اسرار احمد صاحب آفیشل چینل موصوف کے بیانات 🔴 قرآنی دعائیں ▫️قرعانی دعائیں 🔴 میر تقی میر ▫️ اشعار کے لیے 🔴 قرآن کریم سـے نصیحت ▫️ قران و حدیث کی تعلیم 🔴 قرآن کورین ٹرانسلیٹ ▫️ ترجمہ کورین زبان 🔴 العقیدہ ▫️ انسان کی دنیوی و آخروی زندگی کا صحیح عقیدہ 🔴 زندگی بدلنے والے اقوال مثبت سوچ اور کامیاب زندگی کی طرف ایک قدم 🔴 اسلام کی بیٹیاں ▫️ اصلاح معاشرہ کے لئے 🔴 کائن ماسٹر سیکھیں || kain mastar ▫️ کائن ماسٹر مکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے 🔴 چینل دارالکتب ▫️ ہرطرح اور ہر موضوع کی کتاب 🔴 ڈاکٹر اسرار احمدصاحب گروپ ▫️ موصوف کے بیانات 🔴 پیام انسانیت ▫️ ایک سے بڑھ ایک اسلامک پوسٹ 🔴 اشعار غالب دلچسپ اور خوبصورت شعر وشاعری 🔴 واقعات و حکایات عمدہ قسم کے سبق آموز واقعات وحکایات 🔴 قاری عبدالحنان اوفیشل موصوف کے بیانات 🔴 مفتی طارق مسعود آفیشل مشہور و معروف عالم کے بیانات اور اپڈیٹس 🔴 محسن ملت روحانی مرکز جادو,سحر,سفلی پڑھائی کاکاٹ ,جسمانی مرض علاج 🔴 اولیاء اللہ کی باتیں اولیاء اللہ کی باتوں امتِ مسلمہ 🔴 لطیفوں کا خزانہ چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا 🔴 السلاسل التدريبية عربی زبان وادب کی تدریس اور نشرو اشاعت 🔴 ڈاکٹر فرحت ہاشمی موصوف کے بیانات 🔴 حدیث کی خوبصورتی- 𝑇ℎ𝑒 𝐵𝑒𝑎𝑢𝑡𝑦 𝑜𝑓 𝐻𝑎𝑑𝑖𝑡ℎ𝑠 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لوگوں تک (میری تعلیمات) پہنچا دو خواہ وہ ایک آیت ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ 🔴 علم و ادب ▪️اقوال زریں چھوٹی مگر سبق آموز 🔴 طب نبوی آن لائن علاج ▪️پیچیدہ امراض کا علاج 🔴 حمد نعت بیان دیوبند ▪️ نبی کی تعریف میں اشعار 🔴 صحیح مسلم ▪️ترجمہ تشریح پروفیسرمححمديحي جلالپوری 🔴 محمد رضا ثاقب مصطفائی ▪️موصوف کے بیانات 🔴 مرزا اسداللہ خان غالب 🔴 حــــدیثِ رســــــولﷺ ▪️سـرورِ کائناتﷺ کی مستنـد صحیــح احادیث 🔴 داستان شجاعت ▪️ اسلامی تاریخی ناولز 🔴 شمسی اصلاحی چینل ▪️ قرآن کریم کی روز ایک آیت 🔴 گرافکس خزانہ ▪️ بہترین قسم کی گرافکس ڈیزائنز 🔴 تلاوت القرآن الکریم گروپ ▪️قرآن آڈیو اور ویڈیو 🔴 رعـــد بن محمــد الكـــردي ▪️تلاوت 🔴 آداب مباشرت ▪️ شب زفاف (سہاگ رات)، طریقہ ہمبستری کا سنت طریقہ 🔴 محمّد امجد رضا قادری آفیشل ▪️ مختلف اسلامی موضوعات پر اپنی تقاریر 🔴 دلچسپ اور عجیب معلومات گروپ ▫️ کہانیاں اور دلچسپ معلومات 🔴 حضرت واصف علی واصف آفیشل ▫️ کلام سینڈ کیا جاتا ہے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نوٹ : جو حضرات اپنے گروپ و چینل کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے چینل یا گروپ کا نام، مختصر تعارف اور ممبر کی تعداد لکھ کر ارسال فرمائیں ↶ 👉 @PleasingAllah 👉 @Adoring_Allah
کچھ تو کم تشنگئ آتش صحرائی کر آبلہ پا ہی سہی بادیہ پیمائی کر لالہ و گل کو رخ یار کا شیدائی کر قیس چل دشت میں پھر انجمن آرائی کر عقل کو خوف کہ آئین انا ٹوٹ نہ جائے مستئ حسن یہ کہتی ہے پزیرائی کر صورتِ موج تڑپ دود چراغ محفل خوگر بزم کو پھر عاشق تنہائی کر موج دریا ، رم آہو ، غم ہجراں بن جا رقص کر وحشت دل ان کو تماشائی کر حسن عیار سہی عشق وفادار سہی اک ذرا صبر ، نہ یوں شکوہء ہرجائی کر جادہ جادہ تری یادوں کے دئے روشن ہیں رشتہء درد بنا ، خار شناسا ئی کر پا بجولاں تری محفل میں بچارا بزمی اب تو کر داد رسی ، اب تو نہ رسوائی کر #سرفراز_بزمی راجستھان انڈیا
بہت میٹھے ہیں ترے شہر کے چشمے لیکن ہم کسی شہر کو دیوبند نہیں کہ سکتے
سینہ دہک رہا ہو تو کیا چپ رہے کوئی کیوں چیخ چیخ کر نہ گلا چھیل لے کوئی ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیں رشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی ترک تعلقات کوئی مسئلہ نہیں یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی دیوار جانتا تھا جسے میں وہ دھول تھی اب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی میں خود یہ چاہتا ہوں کہ حالات ہوں خراب میرے خلاف زہر اگلتا پھرے کوئی اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہے یہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی ہاں ٹھیک ہے میں اپنی انا کا مریض ہوں آخر مرے مزاج میں کیوں دخل دے کوئی اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکر کاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی #جون_ایلیا
حال یہ ہے کہ خواہش پرسش حال بھی نہیں اس کا خیال بھی نہیں اپنا خیال بھی نہیں اے شجر حیات شوق ایسی خزاں رسیدگی پوشش برگ و گل تو کیا جسم پہ چھال بھی نہیں مجھ میں وہ شخص ہو چکا جس کا کوئی حساب تھا سود ہے کیا زیاں ہے کیا اس کا سوال بھی نہیں مست ہیں اپنے حال میں دل زدگان و دلبراں صلح و سلام تو کجا بحث و جدال بھی نہیں تو مرا حوصلہ تو دیکھ داد تو دے کہ اب مجھے شوق کمال بھی نہیں خوف زوال بھی نہیں خیمہ گاہ نگاہ کو لوٹ لیا گیا ہے کیا آج افق کے دوش پر گرد کی شال بھی نہیں اف یہ فضائے احتیاط تا کہیں اڑ نہ جائیں ہم باد جنوب بھی نہیں باد شمال بھی نہیں وجہ معاش بے دلاں یاس ہے اب مگر کہاں اس کے ورود کا گماں فرض محال بھی نہیں غارت روز و شب تو دیکھ وقت کا یہ غضب تو دیکھ کل تو نڈھال بھی تھا میں آج نڈھال بھی نہیں میرے زمان و ذات کا ہے یہ معاملہ کہ اب صبح فراق بھی نہیں شام وصال بھی نہیں پہلے ہمارے ذہن میں حسن کی اک مثال تھی اب تو ہمارے ذہن میں کوئی مثال بھی نہیں میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بس خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں #جون_ایلیا
اس شہر با کمال میں ایک ہم کو چھوڑ کر... ہر شخص بے مثال ہے ، ہر شخص لاجواب ہے
وہ سر بام کب نہیں آتا جب میں ہوتا ہوں تب نہیں آتا بہر تسکیں وہ کب نہیں آتا اعتبار آہ اب نہیں آتا چپ ہے شکوؤں کی ایک بند کتاب اس سے کہنے کا ڈھب نہیں آتا ان کے آگے بھی دل کو چین نہیں بے ادب کو ادب نہیں آتا زخم سے کم نہیں ہے اس کی ہنسی جس کو رونا بھی اب نہیں آتا منہ کو آ جاتا ہے جگر غم سے اور گلہ تا بہ لب نہیں آتا بھولی باتوں پہ تیری دل کو یقیں پہلے آتا تھا اب نہیں آتا دکھ وہ دیتا ہے اس پہ ہے یہ حال لینے جاتا ہوں جب نہیں آتا آرزوؔ بے اثر محبت چھوڑ کیوں کرے کام جب نہیں آتا #آرزو_لکھنوی
آنکھ سے دل میں آنے والا دل سے نہیں اب جانے والا گھر کو پھونک کے جانے والا پھر کے نہیں ہے آنے والا دوست تو ہے نادان ہے لیکن بے سمجھے سمجھانے والا آنسو پونچھ کے ہنس دیتا ہے آگ میں آگ لگانے والا ہے جو کوئی تو دھیان اسی کا آنے والا جانے والا حسن کی بستی میں ہے یارو کوئی ترس بھی کھانے والا ڈال رہا ہے کام میں مشکل مشکل میں کام آنے والا دی تھی تسلی یہ کس دل سے چپ نہ ہوا چلانے والا خواب کے پردے میں آتا ہے سوتا پا کے جگانے والا اک دن پردہ خود الٹے گا چھپ چھپ کے ترسانے والا آرزوؔ ان کے آگے ہے چپ کیوں تم سا باتیں بنانے والا #آرزو_لکھنوی
اول شب وہ بزم کی رونق شمع بھی تھی پروانہ بھی رات کے آخر ہوتے ہوتے ختم تھا یہ افسانہ بھی قید کو توڑ کے نکلا جب میں اٹھ کے بگولے ساتھ ہوئے دشت عدم تک جنگل جنگل بھاگ چلا ویرانہ بھی ہاتھ سے کس نے ساغر پٹکا موسم کی بے کیفی پر اتنا برسا ٹوٹ کے بادل ڈوب چلا مے خانہ بھی ایک لگی کے دو ہیں اثر اور دونوں حسب مراتب ہیں لو جو لگائے شمع کھڑی ہے رقص میں ہے پروانہ بھی دونوں جولاں گاہ جنوں ہیں بستی کیا ویرانہ ہے اٹھ کے چلا جب کوئی بگولا دوڑ پڑا ویرانہ بھی غنچے چپ ہیں گل ہیں ہوا پر کس سے کہیے جی کا حال خاک نشیں اک سبزہ ہے سو اپنا بھی بیگانہ بھی حسن و عشق کی لاگ میں اکثر چھیڑ ادھر سے ہوتی ہے شمع کا شعلہ جب لہرایا اڑ کے چلا پروانہ بھی خون ہی کی شرکت وہ نہ کیوں ہو شرکت چیز ہے جھگڑے کی اپنوں سے وہ دیکھ رہا ہوں جو نہ کرے بیگانا بھی دور مسرت آرزوؔ اپنا کیسا زلزلہ آگیں تھا ہاتھ سے منہ تک آتے آتے چھوٹ پڑا پیمانہ بھی #آرزو_لکھنوی
آرام کے تھے ساتھی کیا کیا جب وقت پڑا تو کوئی نہیں سب دوست ہیں اپنے مطلب کے دنیا میں کسی کا کوئی نہیں گلگشت میں دامن منہ پہ نہ لو نرگس سے حیا کیا ہے تم کو اس آنکھ سے پردہ کرتے ہو جس آنکھ میں پردا کوئی نہیں جو باغ تھا کل پھولوں سے بھرا اٹکھیلیوں سے چلتی تھی صبا اب سنبل و گل کا ذکر تو کیا خاک اڑتی ہے اس جا کوئی نہیں کل جن کو اندھیرے سے تھا حذر رہتا تھا چراغاں پیش نظر اک شمع جلا دے تربت پر جز داغ اب اتنا کوئی نہیں جب بند ہوئیں آنکھیں تو کھلا دو روز کا تھا سارا جھگڑا تخت اس کا نہ اب ہے تاج اس کا اسکندر و دارا کوئی نہیں قتال جہاں معشوق جو تھے سونے پڑے ہیں مرقد ان کے یا مرنے والے لاکھوں تھے یا رونے والا کوئی نہیں اے آرزوؔ اب تک اتنا پتا چلتا ہے تری بربادی کا جس سے نہ بگولے ہوں پیدا اس طرح کا صحرا کوئی نہیں #آرزو_لکھنوی
جن راتوں میں نیند اڑ جاتی ہے کیا قہر کی راتیں ہوتی ہیں دروازوں سے ٹکرا جاتے ہیں دیواروں سے باتیں ہوتی ہیں آشوب جدائی کیا کہیے ان ہونی باتیں ہوتی ہیں آنکھوں میں اندھیرا چھاتا ہے جب اجالی راتیں ہوتی ہیں جب وہ نہیں ہوتے پہلو میں اور لمبی راتیں ہوتی ہیں یاد آ کے ستاتی رہتی ہے اور دل سے باتیں ہوتی ہیں گھر گھر کے بادل آتے ہیں اور بے برسے کھل جاتے ہیں امیدوں کی جھوٹی دنیا میں سوکھی برساتیں ہوتی ہیں امید کا سورج ڈوبا ہے آنکھوں میں اندھیرا چھایا ہے دنیائے فراق میں دن کیسا راتیں ہی راتیں ہوتی ہیں طے کرنا ہیں جھگڑے جینے کے جس طرح بنے کہتے سنتے بہروں سے بھی پالا پڑتا ہے گونگوں سے بھی باتیں ہوتی ہیں آنکھوں میں کہاں رس کی بوندیں کچھ ہے تو لہو کی لالی ہے اس بدلی ہوئی رت میں اب تو خونیں برساتیں ہوتی ہیں قسمت جاگے تو ہم سوئیں قسمت سوئے تو ہم جاگیں دونوں ہی کو نیند آئے جس میں کب ایسی راتیں ہوتی ہیں جو کان لگا کر سنتے ہیں کیا جانیں رموز محبت کے اب ہونٹ نہیں ہلنے پاتے اور پہروں باتیں ہوتی ہیں جو ناز ہے وہ اپناتا ہے جو غمزہ ہے وہ لبھاتا ہے ان رنگ برنگی پردوں میں گھاتوں پر گھاتیں ہوتی ہیں ہنسنے میں جو آنسو آتے ہیں نیرنگ جہاں بتلاتے ہیں ہر روز جنازے جاتے ہیں ہر روز براتیں ہوتی ہیں جو کچھ بھی خوشی سے ہوتا ہے یہ دل کا بوجھ نہ بن جائے پیمان وفا بھی رہنے دو سب جھوٹی باتیں ہوتی ہیں جب تک ہے دلوں میں سچائی سب ناز و نیاز وہیں تک ہیں جب خود غرضی آ جاتی ہے جل ہوتے ہیں گھاتیں ہوتی ہیں ہمت کس کی ہے جو پوچھے یہ آرزوئے سودائی سے کیوں صاحب آخر اکیلے میں یہ کس سے باتیں ہوتی ہیں #آرزو_لکھنوی
رس ان آنکھوں کا ہے کہنے کو ذرا سا پانی سینکڑوں ڈوب گئے پھر بھی ہے اتنا پانی آنکھ سے بہہ نہیں سکتا ہے بھرم کا پانی پھوٹ بھی جائے گا چھالا تو نہ دے گا پانی چاہ میں پاؤں کہاں آس کا میٹھا پانی پیاس بھڑکی ہوئی ہے اور نہیں ملتا پانی دل سے لوکا جو اٹھا آنکھ سے ٹپکا پانی آگ سے آج نکلتے ہوئے دیکھا پانی کس نے بھیگے ہوئے بالوں سے یہ جھٹکا پانی جھوم کر آئی گھٹا ٹوٹ کے برسا پانی پھیلتی دھوپ کا ہے روپ لڑکپن کا اٹھان دوپہر ڈھلتے ہی اترے گا یہ چڑھتا پانی ٹکٹکی باندھے وہ تکتے ہیں میں اس گھات میں ہوں کہیں کھانے لگے چکر نہ یہ ٹھہرا پانی کوئی متوالی گھٹا تھی کہ جوانی کی امنگ جی بہا لے گیا برسات کا پہلا پانی ہاتھ جل جائے گا چھالا نہ کلیجے کا چھوؤ آگ مٹھی میں دبی ہے نہ سمجھنا پانی رس ہی رس جن میں ہے پھر سیل ذرا سی بھی نہیں مانگتا ہے کہیں ان آنکھوں کا مارا پانی نہ ستا اس کو جو چپ رہ کے بھرے ٹھنڈی سانس یہ ہوا کرتی ہے پتھر کا کلیجہ پانی یہ پسینہ وہی آنسو ہیں جو پی جاتے تھے ہم آرزوؔ لو وہ کھلا بھید وہ ٹوٹا پانی #آرزو_لکھنوی
نہ حریف جاں نہ شریک غم شب انتظار کوئی تو ہو کسے بزم شوق میں لائیں ہم دل بے قرار کوئی تو ہو کسے زندگی ہے عزیز اب کسے آرزوئے شب طرب مگر اے نگار وفا طلب ترا اعتبار کوئی تو ہو کہیں تار دامن گل ملے تو یہ مان لیں کہ چمن کھلے کہ نشان فصل بہار کا سر شاخسار کوئی تو ہو یہ اداس اداس سے بام و در یہ اجاڑ اجاڑ سی رہگزر چلو ہم نہیں نہ سہی مگر سر کوئے یار کوئی تو ہو یہ سکون جاں کی گھڑی ڈھلے تو چراغ دل ہی نہ بجھ چلے وہ بلا سے ہو غم عشق یا غم روزگار کوئی تو ہو سر مقتل شب آرزو رہے کچھ تو عشق کی آبرو جو نہیں عدو تو فرازؔ تو کہ نصیب دار کوئی تو ہو #احمد_فراز
گفتگو اچھی لگی ذوق نظر اچھا لگا مدتوں کے بعد کوئی ہم سفر اچھا لگا دل کا دکھ جانا تو دل کا مسئلہ ہے پر ہمیں اس کا ہنس دینا ہمارے حال پر اچھا لگا ہر طرح کی بے سر و سامانیوں کے باوجود آج وہ آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا باغباں گلچیں کو چاہے جو کہے ہم کو تو پھول شاخ سے بڑھ کر کف دل دار پر اچھا لگا کوئی مقتل میں نہ پہنچا کون ظالم تھا جسے تیغ قاتل سے زیادہ اپنا سر اچھا لگا ہم بھی قائل ہیں وفا میں استواری کے مگر کوئی پوچھے کون کس کو عمر بھر اچھا لگا اپنی اپنی چاہتیں ہیں لوگ اب جو بھی کہیں اک پری پیکر کو اک آشفتہ سر اچھا لگا میرؔ کے مانند اکثر زیست کرتا تھا فرازؔ تھا تو وہ دیوانہ سا شاعر مگر اچھا لگا #احمد_فراز
سُورج نے جاتے جاتے شامِ سیہ قبا کو طشتِ اُفُق سے لے کر لالے کے پھُول مارے پہنا دیا شفَق نے سونے کا سارا زیور قُدرت نے اپنے گہنے چاندی کے سب اُتارے محمل میں خامشی کے لیلائے ظُلمت آئی چمکے عروسِ شب کے موتی وہ پیارے پیارے وہ دُور رہنے والے ہنگامۂ جہاں سے کہتا ہے جن کو انساں اپنی زباں میں ’تارے‘ محوِ فلک فروزی تھی انجمن فلک کی عرشِ بریں سے آئی آواز اک ملَک کی اے شب کے پاسبانو، اے آسماں کے تارو! تابندہ قوم ساری گردُوں نشیں تمھاری چھیڑو سرود ایسا، جاگ اٹھّیں سونے والے رہبر ہے قافلوں کی تابِ جبیں تمھاری آئینے قسمتوں کے تم کو یہ جانتے ہیں شاید سُنیں صدائیں اہلِ زمیں تمھاری رُخصت ہوئی خموشی تاروں بھری فضا سے وسعت تھی آسماں کی معمور اس نوا سے “حُسنِ ازل ہے پیدا تاروں کی دلبری میں جس طرح عکسِ گُل ہو شبنم کی آرسی میں آئینِ نو سے ڈرنا، طرزِ کُہن پہ اَڑنا منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں یہ کاروانِ ہستی ہے تیز گام ایسا قومیں کُچل گئی ہیں جس کی رواروی میں آنکھوں سے ہیں ہماری غائب ہزاروں انجم داخل ہیں وہ بھی لیکن اپنی برادری میں اک عمر میں نہ سمجھے اس کو زمین والے جو بات پا گئے ہم تھوڑی سی زندگی میں ہیں جذبِ باہمی سے قائم نظام سارے پوشیدہ ہے یہ نُکتہ تاروں کی زندگی میں” #علامہ_اقبال
آگ اس کی پھونک دیتی ہے برنا و پیر کو لاکھوں میں ایک بھی ہو اگر صاحبِ یقیں معانی: برنا و پیر: جوان اور بوڑھے ۔ صاحب یقیں : یقین کی حد تک ایمان کا مالک ۔ مطلب: اگر لاکھوں میں سے ایک کامل یقین اور ایمان والا آدمی بھی پیدا ہو جائے تو اس کے سوز کی حرارت سے اس کے دور کے سارے بوڑھوں اور جوانوں میں ایمان کی حرارت پیدا ہو سکتی ہے اور ہو جاتی ہے ۔ ہوتا ہے کوہ و دشت میں پیدا کبھی کبھی وہ مرد جس کا فقر خزف کو کرے نگیں معانی: کوہ و دشت: پہاڑ اور بیابان: فقر: درویشی ۔ خزف: ٹھیکری ۔ نگین: نگینہ ۔ مطلب: محراب گل نے جس صاحب یقین و ایمان کی بات پہلے شعر میں کی ہے اس کے متعلق اس شعر میں کہا ہے کہ ایساشخص کبھی کبھار پہاڑوں اور بیابانوں میں پیدا ہو جاتا ہے اس مرد درویش میں یہ روحانی اور ایمانی قوت ہوتی ہے کہ اگر وہ چاہے تو ٹھیکری کو نگینہ بنا سکتا ہے ۔ مراد ہے وہ پسے ہوؤں کو سر بلند کر سکتا ہے ۔ تو اپنی سرنوشت اب اپنے قلم سے لکھ خالی رکھی ہے خامہَ حق نے تری جبیں معانی: سرنوشت: کہانی ۔ خامہ حق: اللہ کا قلم ۔ جبیں : ماتھا ۔ مطلب: اہل نجوم بتاتے ہیں اور عام لوگ بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ آدمی کی قسمت کے حالات اس کے ماتھے پر لکھے ہوئے ہوتے ہیں اور اس ماتھے کی تختی کو پڑھ کر اس شخص کے حالات بتائے جا سکتے ہیں لیکن یہاں علامہ اقبال نے محراب گل کی زبان سے اپنے اس فلسفہ تقدیر کو بیان کیا ہے کہ آدمی کی قسمت پہلے سے لکھی ہوئی نہیں ہوتی بلکہ وہ خود بناتا ہے ۔ اس تناظر میں آدمی کو خصوصاً مسلمان کو یہ بات کہی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے قلم نے تیرے ماتھے کی تختی پر کچھ نہیں لکھا ہوا ۔ یہ تختی تیری پیدائش کے ساتھ بلکل خالی آتی ہے اور تو جو چاہے اس پر لکھ سکتا ہے یعنی اپنے ارادے اور کوشش سے اپنی جو تقدیر چاہے بنا سکتا ہے ۔ یہ نیلگوں فضا جسے کہتے ہیں آسماں ہمت ہو پرکشا تو حقیقت میں کچھ نہیں معانی: نیلگوں : نیلی ۔ پرکشا: پر کھولنا یا اڑنا ۔ مطلب: اس سے پہلے شعر میں محراب گل نے افغانوں یا ان کی علامات میں مسلمانوں کو جو یہ بات سمجھائی ہے کہ تمہاری تقدیر کا بنا یا بگڑنا تمہارے ہاتھ میں ہے ۔ اس شعر میں اور اس سے اگلے شعر میں اسی بات کو تقویت دینے کے لیے کہا جا رہا ہے کہ دیکھنے میں نیلے آسمان کی وسعت اور بلندی بہت ہے اور اس تک رسائی ممکن نظر نہیں آتی لیکن اگر تیرے اندر ہمت موجود ہو اور تو اپنے پر کھول کر اور اپنی اڑان سے اس تک پہنچنا چاہے تو یہ بلندی اور وسعت تیرے آگے کوئی حقیقت نہیں رکھے گی اور تو وہاں تک پہنچ جائے گا ۔ شرط اس ارادے اور ہمت کی ہے جو تقدیر بدلنے کے لیے یا مہمات سر کرنے کے لیے ضروری ہے ۔ بالائے سر رہا تو ہے نام اس کا آسماں زیرِ پر آ گیا تو یہی آسماں زمیں معانی: بالائے سر: سر کے اوپر ۔ زیر پر: پر کے نیچے ۔ مطلب: جب تک یہ تیرے سر سے بلند ہے اس کا نام آسمان ہے اور اگر اپنی پرواز سے تو اس تک پہنچ گیا تو یہی آسمان تیرے پاؤں کے نیچے آنے کی وجہ سے تیرے لیے زمین کی حیثیت اختیار کر لے گا ۔ مراد اس مثال سے یہ ہے کہ اگر قسمت کو بدلنے کا عزم پیدا ہو جائے اور اس کے لیے کوشش کی جائے تو اس کو بدلا جا سکتا ہے ۔ #علامہ_اقبال
شب تاریک ہجراں کون دیکھے گا مخمور دہلوی محبت میں شب تاریک ہجراں کون دیکھے گا ہمیں دیکھیں گے یہ خواب پریشاں کون دیکھے گا ان آنکھوں سے تجلی کو درخشاں کون دیکھے گا اٹھا بھی دو نقاب روئے تاباں کون دیکھے گا یہی اک رات ہے بس کائنات زندگی اپنی سحر ہوتی ہوئی اے شام ہجراں کون دیکھے گا چمن میں گر رہی ہیں بجلیاں شاخ نشیمن پر یہاں تک اپنی بربادی کا ساماں کون دیکھے گا بسانا ہی پڑے گا اک نہ اک دن خانۂ دل کو بنے پھرتے ہو یوسف شام زنداں کون دیکھے گا حقیقت میں تقاضا بھی یہی ہے پردہ داری کا رہو تم آنکھ کے پردوں میں پنہاں کون دیکھے گا کچھ ایسا ہو دم آخر نہ آئیں وہ عیادت کو انہیں اپنے کیے پر یوں پشیماں کون دیکھے گا مجھی پر آئے گا الزام میری پائمالی کا تری رفتار کو اے فتنہ ساماں کون دیکھے گا جو غنچے کل کھلے تھے آج وہ مرجھائے جاتے ہیں مری نظروں سے رنگ بزم امکاں کون دیکھے گا یہی اب بھی صدائیں وادیٔ ایمن سے آتی ہیں کہاں ہیں طالب دیدار جاناں کون دیکھے گا نفس کے ساتھ ہی قید تعلق ٹوٹ جاتی ہے پلٹ کر پھر سوئے گور غریباں کون دیکھے گا عذاب حشر سے تو کیوں ڈراتا ہے مجھے واعظ تجھے معلوم بھی ہے فرد عصیاں کون دیکھے گا یہ دنیا ہے ہنسا کرتی ہے اوروں کی مصیبت پر ترا رونا یہاں اے چشم گریاں کون دیکھے گا چلو مخمورؔ تنہائی میں شغل مے کشی ہوگا چھپا کر لے چلو پینے کا ساماں کون دیکھے گا #مخمور_دہلوی
محبت اہتمام دار بھی ہے محبت مصر کا بازار بھی ہے محبت مستقل آزار بھی ہے یہ گلشن وادیٔ پر خار بھی ہے وہ طوفاں جو ڈبو دیتا ہے اکثر اسی طوفاں سے بیڑا پار بھی ہے خودی کی حد میں ہے مجبور انسان خودی مٹ جائے تو مختار بھی ہے حریم دل میں بھی ہے جلوہ فرما مرا یوسف سر بازار بھی ہے نہ کیوں مر جائیے مرنے سے پہلے یہی ہونا مآل کار بھی ہے مرا چاک گریباں سینے والے یہ دل میں زخم دامن دار بھی ہے زمانے کو شکایت ہے وفا کی زمانہ خود وفا بیزار بھی ہے مری ناکامیاں شاہد ہیں اس کی میں اب سمجھا کہ تو مختار بھی ہے مرے دل کی تمنائیں نہ پوچھو یہ ناداں عافیت بیزار بھی ہے کوئی حد بھی وفا کے امتحاں کی ستانے کا کوئی معیار بھی ہے یہ کہتی ہے صدائے لن ترانی کسی میں طاقت دیدار بھی ہے نہیں بہکا کبھی مخمورؔ پی کر یہ دیوانہ بھی ہے ہشیار بھی ہے #مخمور_دہلوی