tgindex
Fiqhi Masael A.Sistani(tabishrizvi)

Fiqhi Masael A.Sistani(tabishrizvi)

Статистика
Последний пост
14 авг.
Последнее чтение
14 авг.
Постов за неделю
1
Всего постов
22
Тип
открытый
Язык
ur
В каталоге с
13 авг.
Подписчики
151
0 за 2 дн.
Сутки
0
0,00%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
16
22 постов
Вовлечённость
10,6%
к подписчикам
Постов в день
0,1
всего 22
Упоминаний
0
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
1
1/48двое суток
1
1/72трое суток
1

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • видео или голосовое, без подписи

  • سلام۔ امام حسین علیہ السلام، شہداء کربلا و حبیب ابن مظاہر کی اصل قبر مطہر کے نئے سرداب سے ویڈیو۔

  • #احکام سلام. آیا برای زن حائض، وارد شدن و ماندن در سرداب حضرت امام حسین(ع) جایز است؟ سلام علیکم رفتن و نشستن زن حایض در سرداب، صحن و رواق‌هایی که مسجد نباشد، اشکال ندارد؛ ولی بنابر احتیاط واجب نمی تواند در رواقی که ضریح مقدس در آن قرار دارد بماند اما عبور از آن‌جا اشکالی ندارد به این معنی که از یک در داخل شود و از در دیگری خارج شود. موفق باشید کارشناس: #سید_محمد_موسوی کارشناس ارشد: #پردل #t_104520 ترجمہ سلام۔ کیا حائضہ عورت کے لیے حضرت امام حسینؑ کے سرداب میں داخل ہونا اور وہاں ٹھہرنا جائز ہے؟ جواب: وعلیکم السلام۔ حائضہ عورت کا ایسے سرداب، صحن اور رواقوں میں جانا اور بیٹھنا، جو مسجد نہ ہوں، جائز ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ احتیاطِ واجب کی بنا پر وہ اس رواق میں نہیں ٹھہر سکتی جس میں روضۂ مبارک (ضریحِ مقدس) واقع ہو۔ تاہم وہاں سے گزرنے میں کوئی حرج نہیں، یعنی ایک دروازے سے داخل ہو اور دوسرے دروازے سے باہر نکل جائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطا فرمائے۔ https://t.me/almesbah_soal/49331

  • *((( فـائدة فقهية )))* #السـؤال: ما الفرق بين النيابة وإهـداء الثـواب ؟ #الجـواب : النيابة هي أن تأتي بالعمل من البداية عن غيرك وهي تحتاج إلى قصد فلايحسب فلايحسب له العمل ولا يقع عنه إلا إذا قصدت النيابة عنه، وإذا لم تقصدها فيقع العمل عن نفسك كما ان النيابة تحتاج الى دليل من الشارع فلايصح أن تنوب عن شخص الا إذا جوّز الشارع ذلك ،ومن هنا لا تشرع النيابة عن الكافر او الناصبي الا في مورد واحد أذن فيه الشارع بالنيابة عن الناصبي وهو جواز نيابة الولد عن أبيه الناصبي في الحج دون غيره من العبادات . #وأما إهداء الثواب فيقصد به ان تأتي بالعمل عن نفسك وبعد اكماله تطلب من الله عز وجل أن يجعل ثوابه لشخص آخر فهي دعاء وطلب من الله ، وهو عز وجل قد يستجيب وقد لايستجيب . وهي بهذا المعنى لاتحتاج الى دليل خاص . كما يجوز ان تهدي ثواب العمل حتى للكافر او الناصبي . فأنت تطلب من الله أن يجعل ثواب ما عملت وربما يستجيب الله عز وجل وربما لايستجيب ، كما انها بهذا المعنى يجوز لك ان تهدي ثواب الاعمال الواجبة عليك لغيرك ، فيمكنك بعد الفراغ من صلاة الصبح مثلاً ان تطلب من الله عز وجل أن يجعل ثوابها لوالديك مثلاً . #السـؤال: من الأفضل النيابة او إهـداء الثواب ؟ #الجـواب : النيابة أفضل من إهداء الثواب . اردو ترجمہ *(( فقہی فائدہ ))* سوال: نیابت اور ایصالِ ثواب (ثواب ہدیہ کرنے) میں کیا فرق ہے؟ جواب: نیابت یہ ہے کہ آپ ابتدا ہی سے کوئی عبادت یا عمل کسی دوسرے شخص کی طرف سے انجام دیں۔ اس کے لیے نیتِ نیابت ضروری ہے۔ اگر ابتدا سے نیابت کی نیت نہ کی جائے تو وہ عمل دوسرے شخص کی طرف سے شمار نہیں ہوگا بلکہ خود انجام دینے والے کی طرف سے واقع ہوگا۔ نیابت کے لیے شریعت کی اجازت بھی ضروری ہے، لہٰذا کسی شخص کی طرف سے اسی صورت میں نیابت کی جا سکتی ہے جب شارعِ مقدس نے اس کی اجازت دی ہو۔ اسی بنا پر کافر یا ناصبی کی طرف سے نیابت مشروع نہیں، سوائے ایک مورد کے جس میں شریعت نے اجازت دی ہے، اور وہ یہ ہے کہ بیٹا اپنے ناصبی باپ کی طرف سے حج کی نیابت کر سکتا ہے، لیکن دیگر عبادات میں نہیں۔ ایصالِ ثواب (ثواب ہدیہ کرنا) یہ ہے کہ انسان عمل اپنی طرف سے انجام دے، پھر عمل مکمل ہونے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ اس کا ثواب کسی دوسرے شخص کو عطا فرما دے۔ یہ دراصل ایک دعا اور اللہ تعالیٰ سے درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو اسے قبول فرمائے اور چاہے تو قبول نہ فرمائے۔ اس معنی میں ایصالِ ثواب کے لیے کسی خاص شرعی دلیل کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح کافر یا ناصبی کو بھی ثواب ہدیہ کرنا جائز ہے، کیونکہ آپ صرف اللہ تعالیٰ سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ کے عمل کا ثواب اسے عطا فرما دے۔ اسی طرح انسان اپنی واجب عبادات کا ثواب بھی دوسروں کو ہدیہ کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا کرے کہ اس نماز کا ثواب اس کے والدین کو عطا فرما دے۔ سوال: نیابت افضل ہے یا ایصالِ ثواب؟ جواب: نیابت، ایصالِ ثواب سے افضل ہے۔ ((( فـائدة فقهية ))) #السـؤال: ما الفرق بين النيابة وإهـداء الثـواب ؟ #الجـواب : النيابة هي أن تأتي بالعمل من البداية عن غيرك وهي تحتاج إلى قصد فلايحسب فلايحسب له العمل ولا يقع عنه إلا إذا قصدت النيابة عنه، وإذا لم تقصدها فيقع العمل عن نفسك كما ان النيابة تحتاج الى دليل من الشارع فلايصح أن تنوب عن شخص الا إذا جوّز الشارع ذلك ،ومن هنا لا تشرع النيابة عن الكافر او الناصبي الا في مورد واحد أذن فيه الشارع بالنيابة عن الناصبي وهو جواز نيابة الولد عن أبيه الناصبي في الحج دون غيره من العبادات . #وأما إهداء الثواب فيقصد به ان تأتي بالعمل عن نفسك وبعد اكماله تطلب من الله عز وجل أن يجعل ثوابه لشخص آخر فهي دعاء وطلب من الله ، وهو عز وجل قد يستجيب وقد لايستجيب . وهي بهذا المعنى لاتحتاج الى دليل خاص . كما يجوز ان تهدي ثواب العمل حتى للكافر او الناصبي . فأنت تطلب من الله أن يجعل ثواب ما عملت وربما يستجيب الله عز وجل وربما لايستجيب ، كما انها بهذا المعنى يجوز لك ان تهدي ثواب الاعمال الواجبة عليك لغيرك ، فيمكنك بعد الفراغ من صلاة الصبح مثلاً ان تطلب من الله عز وجل أن يجعل ثوابها لوالديك مثلاً . #السـؤال: من الأفضل النيابة او إهـداء الثواب ؟ #الجـواب : النيابة أفضل من إهداء الثواب . https://t.me/sistane/57634

  • #فـائـدة_فقهية… 🔸من المكروهات على المجنب هو الاكل والشرب حتى يتوضأ او يغسل يديه ويتمضمض ويستنشق ورد في رواية انه يورث الفقر . وورد في رواية ثانية انه يورث البرص . 🔸ومن المكروهات للمجنب أيضاً النوم على الجنابة ولم تذكر الرواية تفصيل ذلك . وترتفع الكراهة بالغسل او الوضوء . 🔹وعليه لو اجتمع على المرأة الحيض والجنابة فلتغتسل عن الجنابة حتى لو كانت حايض لترتفع عنها هذه المكروهات . ترجمہ فقہی فائدہ: 🔸 جنب شخص(جس پر غسلِ جنابت واجب ہو) کے لیے کھانا پینا مکروہ ہے، جب تک وہ وضو نہ کر لے یا کم از کم اپنے ہاتھ دھو کر کلی اور ناک میں پانی نہ ڈال لے۔ ایک روایت میں آیا ہے کہ ایسا کرنا فقر کا سبب بنتا ہے، جبکہ دوسری روایت میں آیا ہے کہ یہ برص (سفید داغ کی بیماری) کا باعث بنتا ہے۔ 🔸 جنب شخص کے لیے جنابت کی حالت میں سونا بھی مکروہ ہے، اور روایات میں اس کی کوئی مزید تفصیل بیان نہیں ہوئی۔ یہ کراہت غسل یا وضو کرنے سے ختم ہو جاتی ہے۔ 🔹 لہٰذا اگر کسی عورت پر حیض اور جنابت دونوں جمع ہو جائیں تو اگرچہ وہ حالتِ حیض میں ہو، پھر بھی وہ غسلِ جنابت کر سکتی ہے تاکہ مذکورہ مکروہات اس سے دور ہو جائیں۔ (حوالہ: (https://t.me/sistane/57646

  • سلام۔ یہ 25 فقہی انگریزی پوسٹ پر مشتمل پی ڈی ایف ہے۔ یہ پوسٹیں محترمہ سیدہ صولت رضوی صاحبہ(آف لندن) کی کئی مہینوں کی محنت، جد و جہد اور تحقیق کا نتیجہ ہے اور یہ محترمہ ان پوسٹوں کو مجھ سے تصدیق کروا کر ماضی میں اپنے خواتین کے گروپ میں شیئر کرتی رہی تھیں، میری درخواست پر انہوں نے ان تمام پوسٹوں کو ایک پی ڈی ایف میں یک جا کرکے مجھے بھیجا، اور اب یہ پی ڈی ایف فائل میں آپ حضرات کو بھیج رہا ہوں تاکہ گروپ ممبران اس سے بھر پور استفادہ کرسکیں، آپ سے درخواست ہے کہ اسے خود بھی پڑھیں اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں میں بھی شیئر کریں اور اجر خداوندی پائیں۔ شکریہ

  • سلام۔ میرے واٹس ایپ گروپ کے پول میں پوچھے گئے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کے مطابق اب تک کے 10 سوالات کے درست جوابات پیش خدمت ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر یاد کرلیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں اور گروپ ممبران سے کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بھیجیں۔ از سید تابش رضوی۔ شکریہ سوال نمبر 701: کیا شوہر کے لیے اپنی بیوی سے اس ارادے سے وعدہ کرنا جائز ہے کہ وہ اسے وفا نہیں کرے گا؟ *درست جواب: احتیاط لازم کی بنا پر جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از* *(https://almojib.com/ur/question/2980754* سوال نمبر 702:  اگر کوئی کسی ایسے کپڑوں میں نماز پڑھ لے جن پر خمس واجب ہو چکا تھا، لیکن اسے معلوم نہ تھا کہ ان پر خمس واجب ہے، تو کیا ان نمازوں کی قضا کرنا ضروری ہے؟ *درست جواب: اس صورت میں نماز صحیح ہے اور ان نمازوں کی قضا واجب نہیں ہے(حوالہ: مفہوم از ۔https://www.sistani.org/persian/qa/01017)* سوال نمبر 703: اگر کوئی شخص آٹا گوندھنے کے بعد نماز پڑھے اور نماز کے بعد نظر آئے کہ ہاتھ پر آٹا چپکا ہوا ہے اور یہ وضو کے دوران چپکا ہوا تھا اور وضو کے پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنا تو کیا اس کی پڑھی ہوئی نماز درست ہوگی؟ *درست جواب: سابقہ نمازوں کو وقت موجود ہو تو دہرانا لازم ہے اور اگر وقت گزر گیا ہو تو قضا لازم ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 334)۔* سوال نمبر 704:  نماز کے آخری سجدہ میں ذکر سجدہ کے بعد زیارت عاشورا کے اس جملے (اللھم ارزقنی شفاعۃ الحسین) کا پڑھنا کیسا ہے؟ کیا اس دعائیہ جملے کو پڑھنے سے نماز باطل ہوجائے گی؟ *درست جواب: جائز ہے، اس سے نماز باطل نہیں ہوگی.(حوالہ مفہوم از* *(https://almojib.com/ur/question/828139* سوال نمبر 705:  ائمہ علیہم السلام کے روضہ ہائے مبارک میں جو واٹر کولر ہوتے ہیں ان پر لکھا ہوا ہوتا ہے کہ اس واٹر کولر کا پانی فقط پینے کے لیےہے اور خاص طور پر زیارتِ اربعین،زیارتِ شعبانیہ جیسی بڑی بڑی زیارات میں وضو خانے تک جانے میں کافی تکلیف ہوتی ہے یا زیادہ بھیڑ کی وجہ سے کپڑوں یابدن کے نجس ہونے کا خدشہ ہوتا ہے تو کیا مذکورہ صورت میں ان واٹر کولرز سے وضو کرنا جائز ہے؟ *درست جواب: جو صورت سوال میں فرض کی گئی ہے اس کے مطابق اس پانی سےوضو کرنا یا کپڑا وغیرہ دھونا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/1357619)* سوال نمبر 706:  کیا موبائل فون پر دیکھ کر تلاوت قرآن کرنے کے لیے وضو ضروری ہے؟ *درست جواب: ضروری نہیں ہے،لیکن آدابِ قرآن میں سے ہے کہ باوضو ہوکر توجہ سے قرآن مجید کی تلاوت کی جائے۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/2174492)* سوال نمبر 707:  کیا شیعہ فقہ جعفریہ میں خرگوش گھر میں رکھنا اور ان کا گوشت کھانا جائزہے؟ *درست جواب: خرگوش کو گھر میں رکھنا اور پالنا جائز ہے، لیکن اس کا گوشت کھانا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از* *https://almojib.com/ur/question/2488325)* سوال نمبر 708: غیبت سننے والے کا کیا حکم ہے؟ *درست جواب: وہ بھی اس غیبت میں شریک ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد2، مفہوم از مسئله نمبر 463)۔* سوال نمبر 709: زیارت کے لئے کس صورت میں قرعہ اندازی میں حصہ لینا جائز ہے؟ *درست جواب: اگر انعام کا لالچ نہ ہو بلکہ فلاحی مقصد کے لئے رقم دی ہو مثلا کوئی غریب مومن زیارت پر چلا جائے گا(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/arabic/qa/0764)* سوال نمبر 710: چور بازار جہاں چیزیں انتہائی سستی ہوتی ہیں، کیا وہاں سے خریداری جائز ہے؟ *درست جواب: اگر چوری شدہ مال نہ ہو اور کوئی شرعی یا قانونی مخالفت نہ ہو تو خرید و فروخت جائز ہے۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/2552627)۔*

  • سوال: شہادتِ ثالثہ نماز میں کیسے آئی؟ ائمہ معصومینؑ کے دور میں یہ نہیں تھی، نہ ہی معتبر احادیث اور نہ ہی کتبِ اربعہ میں اس کا ذکر ہے۔ پھر یہ کس طرح وجود میں آئی؟ کیا یہ اسماعیلیہ سے شیعہ امامیہ تک نہیں پہنچی؟ کیونکہ کچھ لوگوں سے سنا ہے کہ وہ نماز میں شہادتِ ثالثہ پڑھتے ہیں۔ نماز کے تشہد میں شہادتِ ثالثہ ائمہ معصومینؑ کے زمانے میں موجود نہیں تھی۔ ہمارے قدیم علما، محققین اور مراجع عظام نے تشہد میں صرف دو شہادتوں یعنی اللہ اور رسولؐ کی شہادت کو ذکر کیا ہے۔ شہادتِ ثالثہ کو ثابت کرنے کی کچھ کوششیں کی گئی ہیں، لیکن نماز کے تشہد میں اس کا کوئی وجود نہیں، اور یہ حدیثی کتب میں بھی نہیں پائی جاتی۔ براہِ کرم ان کتب کے نام (عربی اور فارسی) بتائیں جن میں نماز کے تشہد میں شہادتِ ثالثہ کے رد پر بحث کی گئی ہے، نیز قدیم علما اور محققین کی آراء اور تحقیقات بھی ذکر کریں کہ تاریخ میں نماز کے تشہد میں شہادتِ ثالثہ کیسے وجود میں آئی۔ ⬅️ الجواب:‌محمد بن علی بن أبی العزاقر امام حسن عسکریؑ کے اصحاب میں سے تھا اور شیعہ محدثین میں شمار ہوتا تھا بعض نے اس کی کنیت ابو جعفرلکھی ہے یہ شلمغانی کے لقب سے معروف تھا۔ وہ بغداد میں غیبتِ صغریٰ کے زمانے میں زندگی گزار رہا تھا اور امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے نائب حسین بن روح کی غیر موجودگی میں شیعوں کے امور سنبھالتا تھا۔ لیکن جب حسین بن روح فوت ہوئے تو شلمغانی نے اپنی نیابت خاصہ کا دعویٰ کر دیا تو امام علیہ السلام نے ایک توقیع شریف میں اس پر لعنت کی اور یہ گمراہ ہو کر مرا۔ سب سے پہلے اس نے اپنی کتاب التکلیف میں موثقہ ابی بصیر کی روایت میں شہادت ثالثہ کے جملے کا اضافہ کیا بعد میں جتنے بھی علماء آئے جنہوں نے بھی اس روایت کو نقل کیا تو اسے اصل مصدر سے نقل کرنے کی بجائے اسی کتاب التکلیف سے نقل کیا جبکہ اصل مصادر میں اس روایت میں شہادت ثالثہ کی گواہی موجود نہیں ہے۔ البتہ یہ یاد رہے کہ شہادت ثالثہ کا اثبات فقط اس کتاب پر موقوف نہیں ہے ممکن ہے بعض فقہاء اصولی قواعد کی روشنی یا اطلاقات اور عمومات سے استفادہ کرتے ہوئے اس کے ثابت ہونے کے قائل ہوں ۔جس فقیہ نے بھی نماز میں شہادت ثالثہ سے منع کیا ہے اس نے فتویٰ نہیں دیا بلکہ احتیاط وجوبی کی بناء پر نماز کو باطل قرار دیا ہے پس اگر کوئی فالاعلم اس کے جواز کا فتویٰ دے دے تو اس کی طرف رجوع کیا جاسکتا ہے۔ نوٹ: یہ ایک فرعی مسئلہ ہے لہذا ہم کسی بھی جہت کو ترجیح نہیں دے سکتے اور نہ ہی اس کے اثبات یا اس کے رد پر کسی کتاب کو اختیار کر سکتے ہیں۔ ہر شخص اپنے مرجع تقلید کے فتویٰ پر عمل کرکے اپنا شرعی وظیفہ انجام دے۔ https://almojib.com/ur/question/21794270

  • خواتین کا حالت نجاست میں حرم معصومین ع میں جانے کا حکم۔ https://youtu.be/4jSzzQt_dtk?si=izs5JbLgbw6NHONG

  • سلام میرے فقہی پول میں پوچھے جانے والے 700 سوالات اور حوالے کے ساتھ جوابات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ ان سوالات و جوابات کو خود بھی پڑھیں اور یاد کریں اور اپنے دوستوں، عزیزوں اور گروپس میں بھیجیں اور اپنے نامہ اعمال میں اجر و ثواب میں اضافہ کریں۔

  • Fiqhi Q & A 601-700 سلام میرے فقہی پول میں پوچھے جانے والے 100 سوالات اور حوالے کے ساتھ جوابات آپ کی خدمت میں پیش ہیں۔ ان سوالات و جوابات کو خود بھی پڑھیں اور یاد کریں اور اپنے دوستوں، عزیزوں اور گروپس میں بھیجیں اور اپنے نامہ اعمال میں اجر و ثواب میں اضافہ کریں۔ان شاء اللہ بعد میں سوال نمبر 1 سے لے کر 700 سوالات تک بھیجوں گا۔ اور یہ فقہی معلومات کا ایک بڑا ذخیرہ ہوگا۔ ایک عام آدمی بھی خود کو ایک چھوٹا موٹا مولوی سمجھنے لگے گا۔

  • سوال نمبر 687: اگر دوران نماز رکوع میں جانے سے پہلے شک آئے کہ سجدہ یا تشہد نہیں پڑھا تو نمازی کا کیا وظیفہ ہوگا؟ درست جواب: نمازی، نماز کو جاری رکھے اور نماز مکمل کرے اور اس کی مزید کوئی ذمہ داری نہیں اور اسکی نماز درست ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 1، مفہوم از مسئله نمبر 1577)۔ سوال نمبر 688: کیا نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں تسبیحات اربعہ سے قبل بسم اللہ الرحمان الرحیم پڑھنا ضروری ہے؟ درست جواب: ضروری نہیں، البتہ نماز میں تسبیحات اربعہ سے پہلے مطلق ذکر کی نیت سے بسم اللہ پڑھنے میں حرج نہیں۔(حوالہ: مفہوم استفتاء از مصباح باقر الموسوی، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ)۔ سوال نمبر 689: اگر کسی شخص کو رکوع میں یا اس کے بعد یاد کہ وہ اس سے پہلی رکعت والی رکعت میں ایک سجدہ یا تشہد بھول گیا ہے تو اس شخص کا وظیفہ کیا ہوگا؟ درست جواب: اسے چاہئے کہ نماز کے بعد سجدے کی قضا کرے اور تشہد کے لئے دو سجدہ سہو کرے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مفہوم از مسئله نمبر 1232)۔ سوال نمبر 690: اگر کوئی نابالغ بچہ گانا یا موسیقی سنے تو کیا حکم شرعی ہوگا؟ درست جواب: نابالغ بچے کے سرپرست یا مربی پر احتیاط واجب ہے کہ وہ اسے حرام گانے یا موسیقی سے روکے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 2، مفہوم از مسئله نمبر 414)۔ سوال نمبر 691: اگر دو افراد ایک دوسرے کو ایک ساتھ سلام کریں تو ان کا وظیفہ شرعی کیا ہوگا؟ درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر دونوں ایک دوسرے کو سلام کا جواب دیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 1521)۔ سوال نمبر 692: کیا خواتین کا قبرستان جانا جائز ہے نیز اگر وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا قبرستان جانا جائز ہوگا؟ درست جواب: جی ہاں، شرعی حجاب کے ساتھ اور شوہر دار خواتین کا شوہر کی اجازت کے ساتھ قبرستان جانا جائز ہے۔(حوالہ: المجیب، بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئله)۔ سوال نمبر 693: اگر کسی شخص کو گمشدہ مال ملے جس کی کوئی ایسی نشانی یا علامت نہ ہو کہ جس کے ذریعے مالک کا پتا چل سکے تو کیا حکم ہے؟ درست جواب: وہ یہ مال اپنے لئے لے سکتا ہے لیکن احتیاط مستحب ہے کہ مالک کی جانب سے شرعی فقیر کو صدقہ کردے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد3، مفہوم از مسئله نمبر 1424)۔ سوال نمبر 694: وضو میں نیت کرنا واجبات وضو میں سے ہے یا شرائط وضو میں سے؟ درست جواب: وضو میں نیت کرنا واجبات وضو میں نہیں بلکہ شرائط وضو میں سے ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 310)۔ سوال نمبر 695: نماز جماعت کی پہلی دو رکعات میں مقتدی حضرات کو الحمد و سورہ کی تلاوت نہیں کرنی ہوتی اور تمام نمازیوں کی جانب سے امام جماعت قرات کرتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص نماز کی پہلی دو رکعات میں قرات کرے تو کیا اس کی نماز باطل شمار ہوگی؟ درست جواب: جی نہیں، نماز باطل شمار نہیں ہوگی اگرچہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از استفتاء از دفتر سیستانی دام ظلہ)۔ سوال نمبر 696: واجب نمازوں میں جن امور کی وجہ سے نماز کے بعد سجدہ سہو یا قضا سجدہ کرنا پڑتا ہے کیا نافلہ یا مستحب نماز میں یہی حکم ہے؟ درست جواب: جی نہیں، نافلہ یا مستحب نماز میں سجدہ سہو اور قضا سجدے کا حکم نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 2114)۔ سوال نمبر 697: یہ مسئلہ تو واضح ہے کہ ایک غیر سید کسی سید فقیر کو واجب زکات اور فطرہ نہیں دے سکتا لیکن کیا مستحب صدقہ، کفارہ، رد مظالم، مال مجہول مالک، عقیقے کا گوشت وغیرہ دے سکتا ہے؟ درست جواب: جائز ہے، لیکن جان بچانے والا کم رقم کا صدقہ دینا جو کہ توہین کا سبب ہے اس میں اشکال ہے۔۔(حوالہ: منہاج الصالحین، جلد2، مفہوم از مسئله نمبر 1604)۔ سوال نمبر 698: اگر میت کے ورثہ کسی سے درخواست کریں کہ وہ قرآنِ کریم کا کوئی مخصوص پارہ تلاوت کرے، تو کیا اس پارے کا پڑھنا اس پر واجب ہو جاتا ہے، یا پھر قرآنِ کریم کی تلاوت مستحب ہی رہتی ہے؟ درست جواب: اگر وعدہ کیا ہو تو عہد کی پابندی کے عنوان سے بنا بر احتیاط لازم، اس پارے کی تلاوت کرنا ضروری ہے۔(حوالہ: مفہوم از جواب مصباح باقر الموسوی بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ(https://t.me/almesbah_soal/48345 سوال نمبر 699: ایسے شخص کا کیا حکم ہے جو بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پہلے دھوتا رہا ہو؟ درست جواب: اس کا وضو باطل ہے، اگرچہ وہ جاہل قاصر ہی کیوں نہ ہو۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/2980934 (۔ سوال نمبر 700: کیا خواتین تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں اگر کوئی نامحرم نہ دیکھ رہا ہو؟ درست جواب: جی ہاں، تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے، اگرچہ تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ شمار کیا گیا ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 1102)۔

  • سوال نمبر 670: کیا آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتوی میں عزاداری کے لئے کالے کپڑے پہننا مکروہ شمار ہوگا یا فقط عام دنوں میں کالے کپڑے پہننا مکروہ ہے؟ درست جواب: کالے کپڑے پہننے کا مکروہ ہونا ثابت نہیں، چاہے ایام عزاء ہوں یا نہ ہوں۔(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01844 ) ۔ سوال نمبر 671: کیا بیوہ عورت عدت وفات کے دوران مجالس وغیرہ میں جاسکتی ہے؟ درست جواب: جی ہاں، جاسکتی ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 4، مفہوم از مسئله نمبر 638)۔ سوال نمبر 672: کیا عورت نکاح کے وقت شوہر سے طلاق کا حق لے سکتی ہے اور زندگی میں کبھی بھی اپنے شوہر کو طلاق دے سکتی ہے؟ درست جواب: جی نہیں، عورت طلاق کا حق شوہر سے نہیں لے سکتی اور نہ ہی شوہر کو طلاق دے سکتی ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 4، مفہوم از مسئله نمبر 216)۔ سوال نمبر 673: رفع حاجت کے لئے رو بقبلہ یا پشت قبلہ بیٹھنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: احتیاط لازم کی بنا پر رفع حاجت کے لئے روبقبلہ یا پشت بقبلہ بیٹھنا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 1، مفہوم از مسئله نمبر 71)۔ سوال نمبر 674: کیا نماز میت پڑھانے کی اجرت لینا جائز ہے؟ درست جواب: جی نہیں، احتیاط کی بنا پر جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/824155) ۔ سوال نمبر 675: اگر کسی متنجس چیز کو قلیل پانی سے دھویا جائے تو اس کے غسالے(یعنی نچوڑنے پر یا بغیر نچوڑے جو پانی نکلے) کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: اگر عین نجاست موجود ہو تو غسالہ نجس ہے اور اگر موجود نہ ہو تو غسالہ احتیاط واجب کی بنا پر نجس ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 1، مفہوم از مسئله نمبر 39)۔ سوال نمبر 676: کیا مذاق میں جھوٹ کلام کرنا(جھوٹ بولنا) جائز ہے؟ درست جواب: اگر کلام کا مذاق ہونا معلوم نہ ہو تو حرام ہے اور اگر مذاق ہونا معلوم ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 2، مفہوم از مسئله نمبر 468)۔ سوال نمبر 677: آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ کے مطابق خونی ماتم(قمہ زنی اور چھری کا ماتم) کرنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: اس حوالے سے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ اپنی رائے کا اظہار نہیں کرتے، فالاعلم کی جانب رجوع کرسکتے ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد2، مفہوم از مسئله نمبر 532)۔ سوال نمبر 678: کیا روزِ عاشوراء سلام کرنا مکروہ ہوتا ہے؟ درست جواب: جی نہیں، روزِ عاشوراء سلام کرنا مکروہ نہیں ہوتا، بلکہ مستحب ہی رہتا ہے۔(حوالہ: مفہوم استفتاء از مصباح باقر الموسوی، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ)۔ سوال نمبر 679: اگر روزِ عاشوراء بروز جمعہ کو واقع ہوجائے تو کیا غسلِ جمعہ جو کہ مستحب موکدہ ہے، کیا وہ غسل ساقط ہوجائے گا؟ درست جواب: جی نہیں، غسل جمعہ روزِ عاشوراء بھی مستحب موکدہ ہی رہے گا۔(حوالہ: مفہوم استفتاء از مصباح باقر الموسوی، بمطابق فتاوی آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ)۔ سوال نمبر 680: بعض افراد وظیفے کی خاطر ایسے سونے یا چاندی کے برتن خریدتے ہیں جن میں کوئی سورہ یا دعا لکھی ہوتی ہے اور وہ اس میں شفا کی خاطر پانی ڈال کر پیتے ہیں تو کیا سونے یا چاندی کے برتن میں کھانا پینا جائز ہے؟ درست جواب: جی نہیں، سونے یا چاندی کے برتن میں کھانا پینا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل، مفہوم از مسئله نمبر 226)۔ سوال نمبر 681: کیا ماہ محرم میں خواتین کے لئے زیورات پہننا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں، جائز ہے، اگرچہ ایسا کرنا مناسب نہیں۔(حوالہ: المجیب، بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئله)۔ سوال نمبر 682: کیا مچھلی کی آنکھیں کھانا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں، جائز ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد2، مفہوم از مسئله نمبر 1339)۔ سوال نمبر 683: کیا ایک غیر سید مرد کا کسی سیدہ عورت سے نکاح کرنا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں ، جائز ہے۔(حوالہ مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01826) ۔ سوال نمبر 684: نماز نہ پڑھنا کب کفر شمار ہوتا ہے؟ درست جواب: صرف نماز نہ پڑھنا کفر کا سبب نہیں ہو سکتا، اگر چہ نماز کا ترک کرنا گناہ کبیرہ ہے۔(حوالہ: المجیب، بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئله)۔ سوال نمبر 685: کیا وضو کے دوران مسلسل نل کھول پانی ضائع ہوتے رہنے دینا جائز ہے؟ درست جواب: جی نہیں، جائز نہیں ہے۔(حوالہ: المعین فی شرح مسائل منھاج الصالحین، شارح الشیخ وھاب الجنابی بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، ، جلد1، مفہوم از صفحہ نمبر 101)۔ سوال نمبر 686: اگر دوران نماز تیسری رکعت کے رکوع میں جانے سے پہلے یاد آئے کہ تشہد نہیں پڑھا تو نمازی کا کیا وظیفہ ہوگا؟ درست جواب: نمازی بیٹھ جائے اور تشہد پڑھ کر پھر قیام میں آئے اور تیسری رکعت کا ذکر پڑھ کر رکوع کرے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 1، مفہوم از مسئله نمبر 1451)۔

  • درست جواب: جی ہاں، جائز ہے، اگرچہ احتیاط مستحب ہے کہ جانور تام الاعضاء(مکمل اعضاء والا) ہو۔( حوالہ : مفہوم از https://www.sistani.org/arabic/book/14/8186 )۔ سوال نمبر 656: اگر نماز پڑھتے ہوئے قراءت کے وقت کوئی نا محرم اس کی آواز سن رہا ہو تو کیا حکم ہے؟ درست جواب: کوئی حرج نہیں ہے لیکن اپنی آواز کو اس طرح نازک اور خوبصورت نہ بناۓ کے معمولا ہیجان آور ہو۔(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01857/#18396 )۔ سوال نمبر 657: جن چیزوں میں انسان کو اپنی ذمہ داری عقلا و شرعا اور عرفا واضح ہو یا تھوڑے سے غور فکر یا مشورے سے معلوم کی جاسکتی ہو تو کیا وہان استخارہ کرنا یا کروانا درست ہے؟ درست جواب: جی نہیں، ایسے مقام پر استخارہ کرنا یا کروانا درست نہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 526)۔ سوال نمبر 658: جس امام جماعت کے متعلق معلوم نہ ہو کہ وہ عادل ہیں یا نہیں تو کیا ان کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ درست جواب: جی نہیں، جس امام جماعت کے عادل ہونے کا معلوم نہ ہو، تو ان کے پیچھے نماز صحیح نہیں ہوگی۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1968)۔ سوال نمبر 659: ایک مرد کے لئے اس کی خالہ اور پھوپھی محرم ہوتی ہیں اور ایک عورت کے لئے اس کے چاچا اور ماموں محرم ہوتے ہیں تو کیا اسی طرح والدین کے چاچا، ماموں، خالہ اور پھوپھی بھی محرم شمار ہوتی ہیں؟ درست جواب: جی ہاں، والدین کے چاچا، ماموں، خالہ اور پھوپھی محرم شمار ہوتے ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد چہارم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 73)۔ سوال نمبر 660: اگر کوئی شخص دل میں نذر(منت) کی نیت گزارے تو کیا یہ نذر شمار ہوگی اور اس کو پورا کرنا لازم ہوگا؟ درست جواب: جی نہیں، دل میں کی گئی نذر درست نہیں ہوتی اور اس کو پورا کرنا لازم نہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1183)۔ سوال نمبر 661: اگر کسی شخص نے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کی احتیاط واجب میں کسی زندہ فالاعلم مجتہد کی جانب رجوع کیا ہو لیکن اب وہ مجتہد حیات نہ ہو( مثلا آقای سعید الحکیم یا اسحاق فیاض رح) تو کیا اب بھی مزید احتیاط میں ان کی جانب رجوع کیا جاسکتا ہے؟ درست جواب: اگر فالاعلم کی زندگی میں تمام احتیاط میں رجوع کا قصد کیا تھا تو انتقال کے بعد رجوع جائز ہے۔(حوالہ: مفہوم از استفتاء از المجیب، آقای مرتضی مہری)۔ سوال نمبر 662: اگر حمل ہوجائے اور شوہر ابھی اولاد نہ چاہتا ہو تو کیا حمل کو ساقط کیا جاسکتا ہے؟ درست جواب: جی نہیں، اسقاط حمل حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 4، مفہوم از مسئله نمبر 721)۔ سوال نمبر 663: وہ رقم جو مکان خریدنے یا کار وغیرہ خریدنے کے لئے جمع کی جائے کیا اس رقم پر خمس واجب ہے؟ درست جواب: جی ہاں، اگر وہ خمس کی تاریخ آنے سے قبل استعمال نہ ہو تو اس پر خمس واجب ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 2، مفہوم از مسئله نمبر 614)۔ سوال نمبر 664: کیا آن لائین رقم بطور تحفہ دینا درست ہے؟ درست جواب: آن لائین رقم بطور تحفہ درست نہیں اور تحفہ شمار نہیں ہوگا، سوائے یہ کہ جب تک رقم پر قبضہ نہ کرلے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 3، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئله نمبر 1287)۔ سوال نمبر 665: پیشاب و پاخانے کو روکنے کے متعلق کیا حکم ہے؟ درست جواب: پیشاب و پاخانہ روکنا مکروہ ہے اور اگر بدن کے لئے مکمل طور پر شدید ضرر کا سبب ہو تو حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد 1، مفہوم از مسئله نمبر 97)۔ سوال نمبر 666: اگر بزرگی کی وجہ سے خاتون میں ازدواج کی امید نہ رہے تو اس کے لئے نامحرم سے پردہ کرنے کا کیا حکم ہے اگر وہ زینت نہ کرتی ہو؟ درست جواب: اس صورت حال میں اس کے لئے جائز ہے کہ سر کے بال،کان، گردن و ہتھیلی کو نہ چھپائے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد4، مفہوم از مسئله نمبر 34)۔ سوال نمبر 667: کیا شادی شدہ خواتین کا شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر مجالس میں شرکت کے لئے جانا جائز ہے؟ درست جواب: جی نہیں، جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد4، مفہوم از مسئله نمبر 263)۔ سوال نمبر 668: اگر شوہر کے علم میں ہو کہ زوجہ حاملہ ہے تو کیا وہ اسے طلاق دے سکتا ہے؟ درست جواب: جی ہاں، اگر شوہر کو معلوم ہو کہ زوجہ حاملہ تو وہ طلاق دے سکتا ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد4، مفہوم از مسئله نمبر 508)۔ سوال نمبر 669: کیا ایک مرد کے لئے اس کی ساس اور ایک عورت کے لئے اس کا سسر ہمیشہ کے لئے محرم ہو جاتے ہیں؟ درست جواب: جی ہاں، ہمیشہ کے لئے محرم ہوتے ہیں۔(حوالہ: الفقہ المیسر، معاملات، جلد 1 مفہوم از جواب نمبر 3، صفحہ نمبر 89)۔

  • سوال نمبر 641: کیا کسی فقیر کو اس بنا پر سہم سادات دے سکتے ہیں کہ وہ کہہ رہا ہے کہ میں سید ہوں؟ درست جواب: جی نہیں، کافی نہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 805)۔ سوال نمبر 642: کیا گھوڑا، گدھا اور خچر کا گوشت کھانا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں، جائز ہے، اگرچہ مکروہ ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1345)۔ سوال نمبر 643: اگر سر کا مسح کرتے ہوئے ہتھیلی کا پانی پیشانی کے پانی سے مس ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟ درست جواب: فقط پیشانی کے پانی سے مس ہونے سے وضو باطل نہیں ہوتا، بس اس نئے پانی سے پیر کا مسح نہ کیا جائے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 277)۔ سوال نمبر 644: اگر برتن کا اندرونی حصہ نجس ہوجائے تو کتنی بار دھونے سے پاک ہوگا؟ درست جواب: قلیل پانی سے تین بار میں پاک ہوگا اور احتیاط واجب کی بنا پر کر پانی سے تین بار میں پاک ہو۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 165)۔ سوال نمبر 645: کیا چھوٹے بچے کو قرآن کی تحریر سے ہاتھ لگانے دینے سے روکنا واجب ہے؟ درست جواب: واجب نہیں، لیکن اگر قرآن کی بے حرمتی کا سبب بنے جیسے نجس ہاتھ لگانا تو پھر اس سے روکنا واجب ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 408)۔ سوال نمبر 646: اگر کمر کے مہروں یا پیروں کے جوڑوں کے مرض کی وجہ سے کھڑے ہو نماز پڑھنا ممکن نہ ہو تو کیا بیٹھ کر قضا نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ درست جواب: اگر یقین یا اطمینان ہو کہ یہ مرض مستقبل میں ٹھیک نہیں ہوگا تو بیٹھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1850)۔ سوال نمبر 647: کیا اسٹیل کی چھری سے جانور ذبح کیا جاسکتا ہے؟ درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر اسٹیل کی چھری سے ذبح نہیں کیا جاسکتا۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1262)۔ سوال نمبر 648: کیا کافر کی تمام اقسام نجس ہیں؟ درست جواب: جی نہیں، اہل کتاب پاک ہیں اور غیر اہل کتاب، ناصبی و غالی احتیاط واجب کی بنا پر نجس ہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 125)۔ سوال نمبر 649: حلال گوشت حیوان کے جگر (کلیجی) کھانے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: جائز ہے اور مکروہ نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1366)۔ سوال نمبر 650: کیا بینک سے کریڈٹ کارڈ بنوانا اور اس اسےاستعمال کرنا جائز ہے، جبکہ قرض کی ادائیگی میں تاخیر کے مقابل اضافی مال دینا بینک کی شرط ہے؟ درست جواب: اس طرح کا کارڈ بنوانے اور اسے استعمال کرنے میں بذات خود کوئی حرج نہیں بس شرط باطل اور حرام ہے۔(حوالہ: https://www.sistani.org/urdu/qa/02858)۔ سوال نمبر 651: کیا چہرے کا میکپ چھپانا جبکہ وہ ظاہر نہ ہو اور چہرہ طبیعی معلوم ہو رہا ہو، ضروری ہے؟ درست جواب: اگر زینت میں شمار نہ ہو تو اس کا چھپانا ضروری نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01746 ) سوال نمبر 652: دفاتر وغیرہ میں جائز کام کروانے کے لئے رشوت طلب کی جاتی ہے، کیا ایسے مواقع پر رشوت دینا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں، ایسے مواقع پر رشوت دینا جائز ہے، اگرچہ رشوت لینا حرام ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 277)۔ سوال نمبر 653: اگر کسی شخص کی جانب سے عید الاضحی کے روز قربانی کی جائے اور اس کا عقیقہ نہیں ہوا تھا تو کیا اس قربانی کرنے سے اس کا عقیقہ بھی شمار ہوجائے گا؟ درست جواب: جی ہاں، اس کا عقیقہ بھی ہوجائے گا، لیکن اس شرط پر کہ پورا جانور اس کی جانب سے ہو کسی کا حصہ نہ ہو۔۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1291 و حاشیہ)۔ سوال نمبر 654: کیا جانور کو ذبح کرتے وقت اس کا بدن قبلہ رخ ہونا کافی ہے جبکہ اس کا نرخرہ آسمان کی جانب ہو جیسا کہ قصائی اکثر ایسا ہی کرتے ہیں؟ درست جواب: کافی نہیں، ذبح کے وقت جانور کا پیٹ اور نرخرہ قبلہ رخ ہونا صروری ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1265)۔ سوال نمبر 655: اگر مستحب قربانی کا جانور ناقص الاعضاء ہو تو کیا اس کی قربانی کی جاسکتی ہے؟

  • سوال نمبر 628: نکاح کا پیغام آنے پر استخارہ بمعنی خدا سے خیر طلب کرنے کا کیا حکم ہے نیز جو عوم الناس میں رائج ہے کہ شرعی طور پر مناسب اور پسندیدہ رشتے کے پیغام آنے پر بھی قرآن یا تسبیح وغیرہ سے استخارہ کرکے اس کے نتیجے کے مطابق جواب دیتے ہیں اس طرح کے استخارہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: پہلی قسم کا استخارہ مستحب جبکہ دوسری قسم کے استخارے کی اس صورت میں کوئی شرعی بنیاد نہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد چہارم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 61)۔ سوال نمبر 629:ایسے مرد سے شادی کرنے کا کیا حکم ہے جو شراب پینے والا ہو یا بد اَخلاق ہو یا مُخنّث (نسوانی عادات رکھنے والا) ہو یا مجموعی طور پر دینی مسائل کا پابند نہ ہو؟ درست جواب: مکروہ ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد چہارم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 61)۔ سوال نمبر 630: کیا خرگوش کا گوشت کھانا جائز ہے؟ درست جواب: جی نہیں، جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1349)۔ سوال نمبر 631: اگر یہ معلوم نہ ہو کہ مرد کے لئے نماز فجر اور مغربین کی پہلی دو رکعات میں قرات بلند آواز سے کرنا ضروری ہے اور اس کے علاوہ رکعات میں دھیمی آواز سے کرنا واجب ہے لیکن لاعلمی کے باعث عمل نہ ہوسکے یا غلط عمل ہوجائے تو کیا حکم ہے؟ درست جواب: اس کی ماضی کی تمام نمازیں درست ہیں، چاہے وہ جاہل قاصر ہو یا مقصّر۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1287)۔ سوال نمبر 632: اگر ممیز بچہ کہے کہ کوئی چیز نجس ہے یا اس نے نجس چیز کو پاک کرلیا ہے تو کیا اس کے قول کو قبول کیا جائے گا؟ درست جواب: اگر طہارت کو سمجھتا ہو اور وہ چیز اس کے قبضے میں ہو اور اسکے قول پر اطمینان ہو تو قبول کیا جائے گا۔(حوالہ: توضیح المسائل اردو، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 141)۔ سوال نمبر 633: اگر دوران نماز، نمازی کو رکعت کے حوالے سے کوئی شک پیش آئے ہو تو اس کا وظیفہ کیا ہے؟ درست جواب: پہلے غور و فکر کیا جائے اگر گمان یا اطمینان ہوجائے تو اس پر عمل کریں ورنہ شکیات نماز کے مطابق عمل کریں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1566)۔ سوال نمبر 634: اگر نمازی کو نماز کی حالت میں کوئی نابالغ بچہ سلام کرے تو کیا اس کے سلام کا انہی الفاظ سے جواب دینا واجب ہے؟ درست جواب: اگر نابالغ بچہ ممیز ہو تو سلام کا جواب دینا واجب ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1509)۔ سوال نمبر 635: اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: اللہ کے علاوہ کسی کو سجدہ کرنا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1415)۔ سوال نمبر 636: جو شخص حج کی ادائیگی کے لئے مکہ میں نہ ہو تو کیا عید الضحیٰ کے روز اس پر قربانی کرنا واجب ہے؟ درست جواب: واجب نہیں۔(حوالہ: مناسک حج و ملحقاتہ، عربی بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از جواب نمبر 1، صفحہ نمبر439)۔ سوال نمبر 637: سوتے ہوئے انسان کو نماز کے لئے بیدار کرنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: پسندیدہ عمل ہے بلکہ بعض اوقات امر بالمعروف کے حوالے سے واجب بھی ہوجاتا ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1415)۔ سوال نمبر 638: کیا عید الاضحی کی مستحب قربانی میں اگر بکرا اور گائے دو سال سے کم کا ہو یا بھیڑ یا دنبہ چھ ماہ سے کم کا ہو یا اونٹ پانچ سال سے کم کا ہو تو کیا قربانی درست شمار ہوگی؟ درست جواب: احتیاط لازم کی بنا پر عید الاضحی کی قربانی میں اس عمر کے جانوروں کی قربانی کافی نہیں۔(حوالہ: مناسک حج و ملحقاتھا، عربی، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از سوال و جواب نمبر 1)۔ سوال نمبر 639: کیا نابالغ غیر ممیز بچے کی شرمگاہ کی جانب نگاہ کرنا جائز ہے؟ درست جواب: شہوت و لذت کے بغیر اور حرام میں مبتلا ہونے کے خوف کے بغیر دیکھنا جائز ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد چہارم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 10)۔ سوال نمبر 640: بیمہ کی رقم کس کو دی جائے گی؟ کیا یہ مال میت کے ترکہ میں شمار ہوگا تاکہ وارثوں پر تقسیم کیا جائے؟ درست جواب: نہیں، یہ مال انشورنس کمپنی سےجو اتفاق کیا گیا ہے اسکے مطابق نامزد افراد کو دیا جائے گا۔(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01743) ۔

  • درست جواب: ایسی جگہ نماز پڑھنا درست ہے اگرچہ یہ مکروہ شمار کیا گیا ہے چاہے تصویر نمازی کے سامنے نہ ہو۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1146)۔ سوال نمبر 615: بچے کو مسجد میں داخل ہونے دینے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: مکروہ ہے اگر بچہ نمازیوں کے لئے باعث زحمت ہو یا احتمال ہو کہ وہ مسجد کو نجس کردے گا۔(حوالہ: توضیح المسائل اردو، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 902)۔ سوال نمبر 616: اگر کسی شخص کو چار رکعتی نماز میں کسی بھی مقام پر شک ہو کہ تیسری رکعت ہے یا چوتھی تو اس کا کیا وظیفہ ہوگا؟ درست جواب: تو سمجھے کہ چوتھی رکعت ہے اور بعد میں ایک رکعت نمازِ احتیاط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بیٹھ کر پڑھے۔۔(حوالہ: توضیح المسائل اردو، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1186)۔ سوال نمبر 617: فجر، مغرب، مسافر کی قصر نماز اور مستحب نماز میں شکیات نماز کے حوالے سے نماز احتیاط پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: ان نمازوں میں نمازِ احتیاط نہیں ہوتی۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1567)۔ سوال نمبر 618: کیا موبائل یا ٹیبلیٹ وغیرہ پر نظر آنے والی قرآنی آیات کو بغیر وضو کے چھونا جائز ہے؟ درست جواب: جی ہاں، جائز ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از حاشیہ مسئلہ نمبر 405)۔ سوال نمبر 619:جو شخص بغیر شرعی مجبوری کے داڑھی مونڈنے کیا وہ عادل نہیں رہے گا اور اس بنا پر وہ نہ نمازِ جماعت کی امامت کرسکے گا اور نہ ہی اس سے قتل یا زنا یا طلاق وغیرہ کی بطورِ گواہ و شاہد، گواہی قبول کی جائے گی؟ درست جواب: نہیں، بغیر شرعی مجبوری کے داڑھی مونڈنے سے عدالت باقی نہیں رہتی اور یوں اس کی گواہی قبول نہیں ہوگی۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 432)۔ سوال نمبر 620: آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ کے فتوی میں مور اور شتر مرغ کے گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: مور اور شتر مرغ دونوں کا گوشت کھانا حلال ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل اردو، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 2586)۔ سوال نمبر 621: اگر کوئی شخص بے وضو ہو تو کیا اس کے لئے جائز ہے کہ وہ اللہ کے نام و مخصوص صفات جو مختلف زبانوں میں لکھے ہوں(مثلاً اللہ، خدا، God) ان کو چھو لے؟ درست جواب: احتیاط لازم کی بنا پر بغیر وضو کے ہر زبان میں اللہ کے نام و مخصوص صفات کو نہیں چھو سکتے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 416)۔ سوال نمبر 622: کیا نماز میں بھولے ہوئے سجدے یا تشہد کی قضا نماز کے بعد لازم ہے؟ درست جواب: نماز کے بعد نماز میں بھولے ہوئے سجدے کی قضا لازم ہے لیکن تشہد کی قضا لازم نہیں، احتیاط مستحب ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1682)۔ سوال نمبر 623: کیا دور حاضر میں امام زمانہ ع کا نام محمد یا محمد بن الحسن العسکری محافل و مجالس میں لیا جاسکتا ہے؟ درست جواب: جی ہاں، ان کا نام لیا جاسکتا ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 547)۔ سوال نمبر 624: جن افراد کا نماز میں وظیفہ یہ ہوتا ہے کہ وہ سجدہ کرسی پر بیٹھ کر کرتے ہیں، تو کیا سجدے کے وقت ہتھیلیاں کرسی یا میز پر اور انگوٹھے زمین پر رکھنا ضروری ہیں؟ درست جواب: ضروری نہیں، اگرچہ ایسا کرنا احتیاط مستحب ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1411)۔ سوال نمبر 625: رد مظالم کا مصرف کیا ہے یعنی کس کو دیا جاتا ہے؟ درست جواب: ردِ مظالم احتیاط واجب کی بنا پر مجتہد/ اسکے وکیل کی اجازت سے بارہ امامی دیندار غریب کو دیا جاتا ہے۔(حوالہ: https://www.sistani.org/urdu/qa/01807)۔ سوال نمبر 626: اگر کسی لطیفے کو کسی مسلمان قوم یا شہریوں سے نسبت دی جائے اور عرفاً اس قوم یا شہریوں کی توہین شمار ہو تو کیا حکم ہوگا؟ درست جواب: جائز نہیں ہے اگرچہ وہ اس لطیفے کو سن کر ناراض ہوں یا نہ ہوں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 487)۔ سوال نمبر 627: گھوڑے، گدھے اور خچر کے گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: جائز ہے لیکن مکروہ ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1345)۔

  • بسم اللہ الرحمن الرحیم سلام۔ میرے واٹس ایپ گروپ کے پول میں پوچھے گئے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کے مطابق اب تک کے 100 سوالات کے درست جوابات پیش خدمت ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر یاد کرلیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں اور گروپ ممبران سے کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بھیجیں۔ از سید تابش رضوی۔ شکریہ سوال نمبر 601: اگر نمازی مثلاً نماز کی پہلی رکعت میں ایک یا دو سجدے بھول جائے اور رکوع سے پہلے یاد آجائے تو کیا حکم ہے؟ درست جواب: تو ضروری ہے کہ واپس جائے اور بھولا ہوا سجدہ یا سجدے انجام دے اور یہاں سے نماز کو جاری رکھے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1673)۔ سوال نمبر 602: روٹی اور غذا کو کچرے میں ڈالنے کا کیا حکم ہے؟ درست جواب: یہ عمل عرفا نعمت الہی کی توہین شمار ہوتا ہے اس لئے جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1423)۔ سوال نمبر 603: اگر ہتھیلی کی پشت پر کینولہ لگا ہوا اور اس کو ہٹا ممکن نہ ہو یا حرج( ناقابل برداشت سختی اٹھانا پڑ رہی) ہو تو وضو کرنے کے لئے کیا حکم ہوگا؟ درست جواب: وضو اور تیمم دونوں انجام دینے ہونگے اور اگر ممکن ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر کینولا پر مسح بھی کیا جائے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 368 )۔ سوال نمبر 604: آب قلیل سے کسی ایسی متنجس چیز کو دھویا جائے جس پر عین نجاست موجود ہو تو اس کا غسالہ(دھون) پاک ہوگا یا نجس؟ درست جواب: ایسی صورت میں غسالہ نجس شمار ہوگا۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 40)۔ سوال نمبر 605: جس شخص نے نماز عید فطر یا قربان وقت پر نہ پڑھی ہوں کیا وہ ان کی قضا پڑھ سکتا ہے؟ درست جواب: جی نہیں، نماز عید فطر و قربان کی قضا نہیں ہوسکتی۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1829)۔ سوال نمبر 606: مسافر کو اپنے آٹھ فرسخ کے سفر کی ابتداء کا حساب کس جگہ کرنا چاہئے؟ درست جواب: اس مقام کو عبور کرنے کے بعد سے جہاں سے وہ مسافر شمار ہوتا ہے غالبا وہ جگہ شہر یا گاؤں کا اختتام ہوتی ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 1704)۔ سوال نمبر 607: اگر بارش ختم ہونے کے بعد زمین پر کھڑے پانی میں نجس چیز مل جائے تو کیا پانی نجس ہوجائے گا؟ درست جواب: جی ہاں، پانی نجس ہوجائے گا۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد اول، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 54)۔ سوال نمبر 608: کیا جاندار کے مجسمے (مثلاً گڑیا) کا سر اس کے بدن سے جوڑنا جائز ہے؟ درست جواب: احتیاط لازم کی بنا پر جائز نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 423)۔ سوال نمبر 609:ایسی شادی یا جشن کی محافل میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے جہاں گانا، حرام موسیقی یا دیگر امور ( مثلاً مرد و خواتین کا غیر شرعی مخلوط ہونا) انجام پائیں گے اور اس صورت میں انسان جانتا ہو یا اسے خوف ہو کہ وہ حرام میں مبتلا ہوگا؟ درست جواب: جائز نہیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع فارسی، جلد دوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 408)۔ سوال نمبر 610: اگر کوئی شخص ظہر سے پہلے ماہ رمضان کے روزے کے علاوہ کوئی واجب یا مستحب روزہ رکھنا چاہے اور اسے شک ہو کہ فجر سے لے اب تک مبطلات روزہ میں سے کچھ انجام دیا ہے یا نہیں، تو کیا وہ اس دن کے روزے کی نیت کرکے روزہ رکھ سکتا ہے یا نہیں؟ درست جواب: جی ہاں، اس دن کا روزہ رکھ سکتا ہے۔(حوالہ: مفہوم از https://www.sistani.org/arabic/qa/0570)۔ سوال نمبر 611: کیا نماز جنازہ میں شہادت ثالثہ پڑھی جاسکتی ہے؟ درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر اس سے پرہیز کیا جائے۔(حوالہ: مفہوم از استفتاء از دفتر آیت اللہ سیستانی دام ظلہ)۔ سوال نمبر 612: کیا روزے کا فدیہ یا کفارہ شہر سے باہر فقراء کو منتقل کیا جاسکتا ہے؟ درست جواب: جائز ہے۔(حوالہ: منہاج الصالحین عربی، جلد سوم، بمطابق فتاویٰ آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئلہ نمبر 766)۔ سوال نمبر 613: کیا قسطوں میں سامان خریدنا جائز ہے جبکہ اس سامان کی قیمت نقد میں کم ہوتی ہے اور قسطوں میں زیادہ ہوتی ہے؟ درست جواب: جائز ہے۔(حوالہ مفہوم از https://www.sistani.org/urdu/qa/01794)۔ سوال نمبر 614: جس جگہ جاندار کی تصویر کیا وہاں نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

  • سلام۔ میرے واٹس ایپ گروپ کے پول میں پوچھے گئے آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے فتاوی کے مطابق اب تک کے 10 سوالات کے درست جوابات پیش خدمت ہیں۔ گزارش ہے کہ ان کو پڑھ کر یاد کرلیں اور اپنے دوستوں اور عزیزوں اور گروپ ممبران سے کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بھیجیں۔ از سید تابش رضوی۔ شکریہ سوال نمبر 691: اگر دو افراد ایک دوسرے کو ایک ساتھ سلام کریں تو ان کا وظیفہ شرعی کیا ہوگا؟ *درست جواب: احتیاط واجب کی بنا پر دونوں ایک دوسرے کو سلام کا جواب دیں۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 1521)۔* سوال نمبر 692: کیا خواتین کا قبرستان جانا جائز ہے نیز اگر وہ حیض کی حالت میں ہو تو کیا قبرستان جانا جائز ہوگا؟ *درست جواب: جی ہاں، شرعی حجاب کے ساتھ اور شوہر دار خواتین کا شوہر کی اجازت کے ساتھ قبرستان جانا جائز ہے۔(حوالہ: المجیب، بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ، مفہوم از مسئله)۔* سوال نمبر 693: اگر کسی شخص کو گمشدہ مال ملے جس کی کوئی ایسی نشانی یا علامت نہ ہو کہ جس کے ذریعے مالک کا پتا چل سکے تو کیا حکم ہے؟ *درست جواب: وہ یہ مال اپنے لئے لے سکتا ہے لیکن احتیاط مستحب ہے کہ مالک کی جانب سے شرعی فقیر کو صدقہ کردے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد3، مفہوم از مسئله نمبر 1424)۔* سوال نمبر 694: وضو میں نیت کرنا واجبات وضو میں سے ہے یا شرائط وضو میں سے؟ *درست جواب: وضو میں نیت کرنا واجبات وضو میں نہیں بلکہ شرائط وضو میں سے ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 310)۔* سوال نمبر 695: نماز جماعت کی پہلی دو رکعات میں مقتدی حضرات کو الحمد و سورہ کی تلاوت نہیں کرنی ہوتی اور تمام نمازیوں کی جانب سے امام جماعت قرات کرتا ہے، لیکن اگر کوئی شخص نماز کی پہلی دو رکعات میں قرات کرے تو کیا اس کی نماز باطل شمار ہوگی؟ *درست جواب: جی نہیں، نماز باطل شمار نہیں ہوگی اگرچہ ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔(حوالہ: مفہوم از استفتاء از دفتر سیستانی دام ظلہ)۔* سوال نمبر 696: واجب نمازوں میں جن امور کی وجہ سے نماز کے بعد سجدہ سہو یا قضا سجدہ کرنا پڑتا ہے کیا نافلہ یا مستحب نماز میں یہی حکم ہے؟ *درست جواب: جی نہیں، نافلہ یا مستحب نماز میں سجدہ سہو اور قضا سجدے کا حکم نہیں ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 2114)۔* سوال نمبر 697: یہ مسئلہ تو واضح ہے کہ ایک غیر سید کسی سید فقیر کو واجب زکات اور فطرہ نہیں دے سکتا لیکن کیا مستحب صدقہ، کفارہ، رد مظالم، مال مجہول مالک، عقیقے کا گوشت وغیرہ دے سکتا ہے؟ *درست جواب: جائز ہے، لیکن جان بچانے والا کم رقم کا صدقہ دینا جو کہ توہین کا سبب ہے اس میں اشکال ہے۔۔(حوالہ: منہاج الصالحین، جلد2، مفہوم از مسئله نمبر 1604)۔* سوال نمبر 698: اگر میت کے ورثہ کسی سے درخواست کریں کہ وہ قرآنِ کریم کا کوئی مخصوص پارہ تلاوت کرے، تو کیا اس پارے کا پڑھنا اس پر واجب ہو جاتا ہے، یا پھر قرآنِ کریم کی تلاوت مستحب ہی رہتی ہے؟ *درست جواب: اگر وعدہ کیا ہو تو عہد کی پابندی کے عنوان سے بنا بر احتیاط لازم، اس پارے کی تلاوت کرنا ضروری ہے۔(حوالہ: مفہوم از جواب مصباح باقر الموسوی بمطابق فتاوی آیت اللہ سیستانی دام ظلہ(https://t.me/almesbah_soal/48345* سوال نمبر 699: ایسے شخص کا کیا حکم ہے جو بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پہلے دھوتا رہا ہو؟ *درست جواب: اس کا وضو باطل ہے، اگرچہ وہ جاہل قاصر ہی کیوں نہ ہو۔(حوالہ: مفہوم از https://almojib.com/ur/question/2980934)۔* سوال نمبر 700: کیا خواتین تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھ سکتی ہیں اگر کوئی نامحرم نہ دیکھ رہا ہو؟ *درست جواب: جی ہاں، تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھنا جائز ہے، اگرچہ تنگ لباس کے ساتھ نماز پڑھنا مکروہ شمار کیا گیا ہے۔(حوالہ: توضیح المسائل جامع، جلد1، مفہوم از مسئله نمبر 1102)۔*

  • "وَرُقَيَّةُ رَقَّ الحَسودُ لِضَعفِها وَغَدا لِيَعذِرَها الَّذي لَم يَعذِرِ" (رقیہ کی کمسنی اور کمزوری ایسی تھی کہ حسد کرنے والے کا دل بھی نرم پڑ جائے، اور وہ بھی اس پر ترس کھائے جو پہلے ترس نہ کھاتا تھا۔) اس قصیدے کو معروف شیعہ فقیہ، رجالی اور محقق فخر الدین طریحیؒ نے اپنی مشہور کتاب المنتخب میں نقل کیا ہے۔ ابو الحسن علی بن ابی القاسم بن زید بیہقی (ابن فندق) (متوفی 565ھ) نے اپنی کتاب لباب الأنساب والألقاب والأعقاب میں لکھا: "امام حسینؑ کی اولاد میں سے صرف امام زین العابدینؑ، فاطمہ، سکینہ اور رقیہ باقی رہیں۔" سید ابن طاووسؒ (متوفی 664ھ) نے اپنی کتاب اللہوف میں ان کا ذکر کیا ہے۔ عماد الدین طبری (ساتویں صدی ہجری کے شیعہ عالم) نے اپنی کتاب کامل البہائی میں حضرت رقیہؑ کی شام کے کھنڈر (خربۂ شام) میں شہادت کا واقعہ نقل کیا ہے۔ سید محسن امینؒ نے اپنی کتاب اعیان الشیعہ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ اور بھی متعدد مصادر موجود ہیں، جو اس واقعے کی تاریخی جڑوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ☑️ دوسری حقیقت: وہ کتابیں جن میں حضرت رقیہؑ کی خربۂ شام میں شہادت کا واقعہ نقل ہوا ہے: کامل البہائی المنتخب للطریحی نفس المهموم (شیخ عباس قمی) اسرار الشہادۃ (حائری) مقتل العوالم معالی السبطین ثمرات الأعواد (ہاشمی) تظلم الزہراء (مولیٰ قزوینی) سرور المؤمنین (شیخ کاظمی) مقتل الحسین (بحرالعلوم) ریاض القدس (شیخ قزوینی) اور اس کے علاوہ بھی دیگر کتابیں۔ ☑️ تیسری حقیقت: مراجع اور علماءِ شیعہ کے موقف: امام خمینیؒ کے دور میں ان کے مرقد کی تجدیدِ تعمیر ہوئی اور یہ کام ان کی سرپرستی اور نگرانی میں انجام پایا۔ آیت اللہ العظمیٰ میرزا جواد تبریزیؒ نے شام میں حضرت رقیہؑ کے مرقد کے وجود کو شہرتِ عامہ کی بنیاد پر قبول کیا۔ انہوں نے زیارت کے موقع پر فرمایا: "اسی طرح حضرت رقیہ بنت الحسینؑ کا مقام و مزار بھی پہلے سے مشہور رہا ہے۔ گویا امام حسینؑ نے شام میں ایک نشانی چھوڑ دی تاکہ آئندہ کوئی اہلِ بیتؑ کی اسیری اور ان پر ڈھائے گئے مظالم کا انکار نہ کر سکے۔ یہ کمسن بچی اس بات کی سب سے بڑی گواہ ہے کہ چھوٹے بچے بھی قید و اسارت میں تھے۔ ہم اس مقام پر حضرت رقیہ بنت الحسینؑ کے مدفون ہونے کی شہرت پر اعتماد کرتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے ہیں۔" آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی دام ظلہ ہر سال مسجد اعظم قم میں حضرت رقیہؑ کی شہادت کے موقع پر مجلس عزا منعقد کرتے ہیں۔ آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپایگانیؒ نے استفتاء کے جواب میں تاریخی مصادر، قرائن اور شہرت کی بنیاد پر اس موقف کی تائید کی۔ آیت اللہ سید محمد شاہرودیؒ نے محققین کے اقوال اور مسلسل عملی سیرت کی بنیاد پر اس کو قبول کیا۔ آیت اللہ سید محمد صادق روحانیؒ نے بھی شام میں حضرت رقیہؑ کے مدفن کی صحت کی تائید کی۔ دیگر قرائن: فقہی اعتبار سے اس مرقد کے لیے نذریں ماننے اور ادا کرنے کو صحیح سمجھا گیا ہے۔ معتبر افراد کے ذریعے نقل ہونے والا وہ مشہور واقعہ کہ 1280ھ میں مرقد کی تعمیرِ نو کے دوران ایک کمسن بچی کا تازہ جسم اپنے کفن میں موجود پایا گیا۔ مرقدِ شریف پر ظاہر ہونے والی متعدد کرامات، جو عوام اور اہلِ ایمان میں مشہور ہیں۔ نتیجہ مصنف کے مطابق، صرف اس بنیاد پر کہ بعض تاریخی مصادر میں حضرت رقیہؑ کا ذکر نہیں ملتا، ان کے وجود یا شام میں مدفون ہونے کا انکار کرنا علمی احتیاط کے خلاف ہے، خصوصاً جبکہ متعدد مصادر، تاریخی شواہد، قرائن اور علماء و مراجع کی عملی سیرت اس مسئلے کی تائید کرتی ہے۔ چنانچہ یہ مسئلہ شیعہ معاشرے میں ایک معروف اور مسلسل چلی آنے والی روایت کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ والحمد للہ اولاً وآخراً۔ شفیعۂ مظلومہ حضرت رقیہؑ کی شفاعت کا امیدوار جعفر بن الحاج عباس المطر 5 صفر 1441ھ۔

Fiqhi Masael A.Sistani(tabishrizvi) — tgindex