tgindex
سنہــــــرے اقوال 📚

سنہــــــرے اقوال 📚

Статистика
Последний пост
14 авг.
Последнее чтение
15 авг.
Постов за неделю
1
Всего постов
21
Тип
открытый
Язык
ur
Категория
Религия (по похожим)
В каталоге с
13 авг.
Подписчики
410
мало замеров
Замеров пока мало
Сутки
0
0,00%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
25
21 постов
Вовлечённость
6,1%
к подписчикам
Постов в день
0,1
всего 21
Упоминаний
0
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
8
1/48двое суток
9
1/72трое суток
9

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • *إلهي أنت تعلم كيف حالي۔۔* اے روزِ جزا کے حاکم! دل میں سرایت کر جانے والے غموں سے نجات عطا فرما،🤲🏻

  • *اللهم اجعل في قلبي شخصًا كما جعلتني في قلبه*۔ "اے اللّٰه! میرے دل میں کسی کو اس قدر ہی رکھنا جس قدر تو نے مجھے ان کے دل میں رکھا" آمین اللّٰھم آمین!🤲🏻

  • 🌷 *بسم الله الرحمن الرحيم* 🌷              🇮🇳   *آج کا کیلنڈر*  🗓️ 🔖 *27 صفر 1448ھ* 💎 🔖 *11 اگست 2026ء* 💎 🔖 *27 ساون 2083ب* 💎 🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌄 *📌 سرکہ — عمدہ سالن!* 🔹 *حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:’’سالنوں میں سے عمدہ یا (فرمایا) عمدہ سالن سرکہ ہے۔‘‘*🔹 📗«صحیح مسلم-5350»

  • ۔ "غم تکلیف دہ ہی ہوتا ہے مگر اسکی شدت تب بڑھتی ہے جب وہ کسی ایسی جگہ سے ملے جسے ہم دنیا کی بھیڑ میں راہِ فرار کی حیثیت دے بیٹھے ہوں"🍃

  • _*ولَعلّ ماتَخشاهُ لَيسَ بِكَائنٍ،*_ _*ولَعلّ ما تَرجوهُ سَوفَ يَكونْ.*_ _*ولَعلّ ما هَوّنتَ لَيسَ بِهَيّنٍ،*_ _*ولَعلّ ما شَدّدتَ سَوفَ يَهُونُ.*_ _شاید جس چیز سے تم ڈرتے ہو، وہ کبھی پیش ہی نہ آئے، اور شاید جس کی تم امید لگائے ہوئے ہو، وہ ضرور پوری ہو جائے۔_ _اور شاید جس معاملے کو تم معمولی سمجھ رہے ہو، وہ حقیقت میں معمولی نہ ہو، اور شاید جسے تم نے بہت بڑا اور مشکل بنا رکھا ہے، وہ آسان ہو جائے۔_ _*مفہوم:*_ _یہ اشعار انسان کو اللہ تعالیٰ پر حسنِ ظن رکھنے، بے جا خوف سے بچنے اور امید کا دامن نہ چھوڑنے کی تلقین کرتے ہیں۔ انسان اکثر مستقبل کے بارے میں اندیشوں میں مبتلا رہتا ہے، حالانکہ بہت سی ڈراؤنی باتیں کبھی وقوع پذیر نہیں ہوتیں، اور بہت سی امیدیں اللہ کے فضل سے پوری ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح بعض اوقات جو چیز ہمیں بہت مشکل محسوس ہوتی ہے، اللہ تعالیٰ اسے آسان کر دیتا ہے، اور جسے ہم معمولی سمجھتے ہیں، وہ حقیقت میں بڑی اہم ثابت ہوتی ہے۔ اس لیے ہر معاملے میں اللہ پر بھروسا، صبر اور حکمت کے ساتھ قدم اٹھانا چاہیے...!!🌸🍃🌷_

  • *_اے اداس روح ...........!!_* _مسکراؤ کہ دنیا فانی ہے اور سب عارضی ، غم نے ہمیشہ نہیں رہنا_ _محبتیں ناپید ہیں_ *_اے اداس دل .....!!_* _رک جا ذرا , سانس لے_ _یہ دن رات بھی گزر جائیں گے، یہ درد بھی اک دن کہانی بن جائے گا_ _*مسکرا دے.*_ _کہ زخموں کے ساتھ جینا ہی اصل جیت ہے_ _*یاد رکھ*_ _اپنے لیے جی_ _دنیا کیا کہے گی ، سوچنا چھوڑ دے_ _اپنے دل کی آواز کو اپنا گھر بنا اور ہاں جو تمہیں نہیں سمجھ سکا اسے سمجھانے میں اپنے وقت مت ضائع کر، جو قدر کرے گا وہ خود چل کر آئے گا_ *_اے میرے دل......!!_* _خود سے دوستی کر لے_ _خود کو وقت دے_ _اپنی قدر کر_ _آئینے میں خود کو دیکھ کہ مسکرا_ _کہ تو جیسا ہے لاجواب ہے اے میرے نادان دل ..!!_ _آزاد کر اپنی روح کے پرندے کو اور کھو جانے دے آسمان کی وسعتوں میں کہ پکڑ کہ لائے سکون کے چند لمحے اپنے خیالوں کی دنیا بساؤ اور تھامو اپنے من پسند شخص کا ہاتھ لے جاؤ اسے دنیا سے دور کہ دنیا اندھی ہے اپنے کانوں میں دنیا کا شور بند کر دے, کہ سرگوشیاں کانوں میں زہر گھولتی ہیں۔ـــــــــــــــــــــ_

  • *_بہو کی تلاش.ــــــــــ_* _*ہم سے ہماری ایک عزیزہ نے یہ کہا*_ _*لکھتی ہو لڑکیوں کی حمایت میں تم سدا*_ _*لڑکے کی ماں ہوں پر بڑی مشکل میں مبتلا*_ _*ہمت ہے گر تو میرے مسائل لکھو ذرا*_ بیٹے کے واسطے مجھے دُولہن کی ہے تلاش پھرتی ہوں چار سُو لئے اچھی بہو کی آس لیکن کھلا کہ کام یہ آساں نہیں ہے اب خود لڑکیوں کی ماوں کے بدلے ہوئے ہیں ڈھب پڑھ لکھ کے لڑکیاں بھی ہیں کاموں پہ جا رہیں لڑکوں سے بڑھ کے بعض ہیں پیسے کما رہیں معیار شوہروں کا کُچھ ان کی نظر میں ہے مشکل کوئی سماتا دل معتبر میں ہے اک ماں سے رابطہ کیا رشتے کے واسطے کہنے لگی گھر آنے کی زحمت نہ کیجئے لڑکی ہے بینک میں وہیں لڑکے کو بھیجئے "سی۔وی "بھی اپنا ساتھ وہ لے جائے یاد سے مل لیں گے ہم بھی بیٹی نے" او کے "اگر کیا ورنہ زیاں ہے وقت کا ۔۔ملنے سے فائدہ؟ اک اور گھر گئے تو نیاتجربہ ہوا لڑکی کی ماں نے چُھوٹتے ہی بر ملا کہا نوکر ہیں کتنے آپ کے گھر میں بتائیے؟ ہر بات کھل کے کیجئے ،کچھ نہ چھپائیے بیٹی کو گھر کے کام کی عادت نہیں ذرا اس کے لئے تو کام کچن کا ہے اک سزا شوقین ہے جو لڑکا اگر دال ،ساگ کا لڑکی کی پھر نگاہ میں "پینڈو "ہے وہ نِرا برگر جسے پسند ہے، پیزا پسند ہے رُتبہ نگاہِ حُسن میں اُس کابلند ہے اک اور گھر گئے تو طبیعت دہل گئی پاوں تلے سے گویا زمیں ہی نکل گئی پوچھا ہمیں جو لڑکی نے نظروں سے ناپ کے کیا کیا پکانا آتا ہے بیٹے کو آپ کے؟ گر شوق ہے کُکنگ کا تو بے شک سلیکٹ ہے بیڈٹی بھی گر بنا نہ سکا تو رِیجکٹ ہے گو تیز ہوں مزاج کی، دل کی بھلی ہوں میں چونکہ اکیلی بیٹی ہوں لاڈوں پلی ہوں میں اِک گھر کیا جو فون تو لڑکی ہی خود ملی کہنے لگی کہ گھر پہ نہیں ہیں مدر مری کہتی تھیں فون آئے گا رشتے کے واسطے شادی جِسے ہے کرنی وہ بات آپ ہی کرے فرصت نہیں ہے مجھ کو ملاقات کے لئے گھر لوٹتی ہوں جاب سے آنٹی میں دیر سے ہاں چاہے بیٹا آپ کا گر جاننا مجھے کہیے کہ فیس بُک پہ مجھے ایڈ وہ کرے لکھ لیجئے احتیاط سے آپ آئی ڈی مری موجود فیس بُک پہ میں ہوتی ہوں ہر گھڑی اِک دوسرے کو کر لیں گر انڈرسٹینڈ ہم بعد اس کے ہی بجائیں گے شادی کا بینڈ ہم اک اور گھر گئے تو عجب حادثہ ہوا لڑکی نے بے دھڑک میرے بیٹے سے یہ کہا ورکنگ ہوں میں ،سو ہیں میرے کچھ مرد بھی" فرینڈ" اُمید ہے کہ آپ نہیں" نیرو مائینڈڈ" دُنیا نکل گئی ہے کہاں سے کہاں جناب اب بھول جائیں آپ بھی غیرت کا وہ نصاب جس گھر گئے ،وہاں ہمیں جھٹکے نئے لگے عرشی ہمارے ہاتھوں کے طوطے ہی اُڑ گئے آخر کھلا یہ راز کہ اپنی ہے سب خطا بیٹے کی تربیت میں بہت رہ گیا خلا کھانا پکا سکے ،جو نہ چائے بنا سکے وہ کس طرح سے آج کی لڑکی کو بھا سکے لڑکی کے دوستوں سے بھی ہنس ہنس کے جو ملے دل میں نہ لائے رنج ،نہ ہونٹوں پہ ہوں گلے بیوی کے وہ مزاج کا ہر پل غلام ہو تیور اُسی کے دیکھتا وہ صبح و شام ہو پڑھ لکھ کے لڑکیوں کا رویہ بدل گیا بے شک زمانہ چال قیامت کی چل گیا ✒️______

  • 📌’’تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے ایسا کر دیا کہ دنیا دار موت کے وقت یہ تمنا کرتے ہیں کہ کاش وہ ہمارے جیسے ہوتے، جبکہ ہم موت کے وقت یہ تمنا نہیں کرتے کہ کاش ہم ان جیسے ہوں۔‘‘ *(سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ | المتمنين لابن أبي الدنيا: ١٥٨)*

  • _"کم ظرف" لوگوں کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ وہ دو انسانوں کو باہم خوش دیکھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔ـــــــــــــــــ_ _لہذا ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ـــــــــــــ_

  • *_خصوصی توجہ!_* _"تمام "سڑکیں" ہمارے سفر کے لیے تیار نہیں ہوتیں، اور وہ تمام "جگہیں" جہاں ہم جانا چاہتے ہیں ہمارے لیے موزوں نہیں ہوتیں۔ـــــــــــــ_. _اسی طرح ہر "قیام" کا مطلب محبت نہیں ہوتا اور نہ ہی ہر "اللہ حافظ" کا مطلب جدائی ہوتا ہے۔ــــــــــــ_ _اسی طرح تمام "دل" ہمارے رہنے کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوتے، اور نہ ہی تمام احساسات جو ہمارے پاس ہوتے ہیں جئے جا سکتے ہیں۔"ـــــــــــ_ *_من جانبــــــــــ: گروپ: سنہرے اقوال

  • *_اپنی اہمیت ہمیشہ ان آنکھوں میں دیکھیں ، جو آپ کو پانے کی خوشی سے زیادہ آپ کو کھونے سے ڈرتی ہیں۔_*

  • ﻓﻲ ﺳﻜﺮﺍﺕ ﺍﻟﻤﻮﺕ، ﻻ ﻳﺘﺤﺪﺙ ﺍﻹﻧﺴﺎﻥ ﺇﻻ ﺑﻤﺎ ﺍﻣﺘﻸ ﺑﻪ ﻗﻠﺒﻪ. ﺍﻟﻠﻬﻢ ﺍﻣﻸ ﻗﻠﻮﺑﻨﺎ بالتّوحيد والإخلاص. ----------------------- > "موت کی سختیوں کے وقت انسان کی زبان پر وہی بات آتی ہے جس سے اس کا دل بھرا ہوا ہوتا ہے۔" > اے اللہ! ہمارے دلوں کو توحید اور اخلاص سے بھر دے۔ آمین۔ تنبیہ: پہلا جملہ ایک حکمت آموز قول ہے، حدیثِ نبوی ﷺ نہیں۔ اس لیے اسے بطورِ نصیحت یا حکمت بیان کرنا درست ہے، لیکن رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہیے....!!🌻🍃🌸

  • - البيوتُ تَحتاج أَن تمتلِئَ دِين، وعِلم، وتَربيَة، وحُب، وصَبر، ورَحمَة، وأُلفَة. لا أثاثِ، ومادِّيَّات، ومَظَاهر ڪَاذِبَة !. > گھروں کو اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ دین، علم، اچھی تربیت، محبت، صبر، رحمت اور باہمی اُلفت سے بھرے ہوں؛ صرف فرنیچر، مادی آسائشوں اور جھوٹی نمود و نمائش سے نہیں...!!🍃🌹💐

  • *_گروپـــــــــ: سنہرے اقوال "4"_* ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ _کون سی دنیا اور کون سے وہ چار لوگـــــــــ_؟ _کبھی کسی ہسپتال میں چار دن گزار کر دیکھئے وہاں وہ چار لوگ کبھی نظر نہیں آتےــــــــــــــ_ _جن کے ڈر سے ہم ساری زندگی اپنے فیصلے بدلتے رہتے ہیں_ _جب انسان تکلیف میں ہوتا ہے تو نہ لوگوں کی تعریف کام آتی ہے نہ تنقید، بلکہ_ _اس وقت صرف اللہ کا سہارا ہوتا ہے.ـــــــــــ_ _اس لئے اپنی زندگی لوگوں کی خوشنودی کیلئے نہیں اللّٰہ کی رضا کیلے گزاریں_ _کیونکہ لوگوں کی باتیں کبھی ختم نہیں ہوں گی ـــــــــــ_

  • ۔ _بعض اوقات لوگ حسد دولت سے نہیں آپ کی زندگی میں موجود محبتوں، چاہتوں اور سکون سے کرتے ہیں🌷🍃_

  • _افسوس صد افسوس! سوشل میڈیا پر فضول اور غیر ضروری ویڈیوز اور پوسٹوں کی بھرمار۔ـــــــــــــــ_ _اور ان سے بڑھ کر ان کے لاکھوں کروڑوں وِیورز اس بات کی دلیل ہے کہ قوم کی زندگی بے مقصد کاموں میں ضائع ہورہی ہے، گویا کہ ان کی زندگی کا کوئی اعلٰی مقصد ہے ہی نہیں، حالانکہ انسان دنیا میں ایک محدود وقت کے لیے ایک اعلی اخروی مقصد کے لیے بھیجا گیا ہے۔ـــــــــــــ_ *_اللہ امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔ـــــــــــــــــ_*🤲🏻🤲🏻

  • _*الحُبُّ دُعاء والدُّعاء حُبّ*_ _*فَمن أحبَّك دَعَا لكَ،*_ _*وَمن دَعَا لكَ فقَد أَبْلَغَ فِي مَحبَّتِكَ*_ _محبت دعا ہے، اور دعا محبت۔_ _جو آپ سے محبت کرتا ہے، وہ آپ کے لیے دعا کرتا ہے،_ _اور جو آپ کے لیے دعا کرتا ہے، اس نے اپنی محبت کا سب سے خوبصورت اظہار کر دیا۔🥀_

  • یہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ آیت کریمہ میں کیا ہے؟ یہ ایک بڑی سادہ سی اسٹیٹمنٹ ہے: لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ "Oh God! You are Right, I am Wrong, Sorry." سادہ سی بات ہے کہ اے پروردگار مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ مکمل تو آپ ہو کہ آپ سے غلطی ہو ہی نہیں سکتی۔ میرے کمپیوٹر میں آپ نے پہلے ہی غلطی کی گنجائش رکھی تھی، سو غلطی ہوگئی۔ میں خسارے میں چلا گیا ہوں۔ میری خطا معاف کیجئے! اس سادہ سے اعتراف پر پروردگار نے قرآن میں لکھا ہوا وعدہ دے دیا: وَكَذٰلِكَ نُـنْجِى الْمُؤْمِنِيْنَ "اور اِسی طرح ہم مومنوں کو بچا لیا کرتے ہیں" *پروفیسر احمد رفیق!*

  • 📌جو شخص الله سے ڈرتا ہے، الله تعالیٰ ہر چیز کو اس سے ڈرا دیتا ہے (یعنی ہر چیز پر اس کا رعب ڈال دیتا ہے) اور جو شخص الله سے نہیـــــــــــــں ڈرتا، الله تعالیٰ اسے ہر چیز سے ڈرا دیتا ہے۔ *بكر بن عبد الله المزنی رحمہ الله* *الزهد للإمام أحمد (ص 178)*

  • إستمع بقلبك 🎧