tgindex
️مسلم انسٹیٹیوٹ

️مسلم انسٹیٹیوٹ

Статистика

دلچسپ و معلوماتی سوال و جواب کے لیے ہمارا ٹیلیگرام چینل جوائن کیجئے ۔ اس چینل میں مدرسہ،اسکول،کالج وغیرہ سے متعلق مواد بھی پوسٹ کیا جاتا ہے۔ https://t.me/Muslim_Institute_25_26 〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰 *●┈•••ثواب کی نیت سے اپنے تمام گروپس میں شیئر کیجئے●┈•••*

Последний пост
7 июл. 2025 г.
Последнее чтение
13 авг.
Постов за неделю
0
Всего постов
20
Тип
открытый
Язык
ur
В каталоге с
13 авг.
Подписчики
684
−1 за 1 дн.
Сутки
0
0,00%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
711
20 постов
Вовлечённость
103,9%
к подписчикам
Постов в день
0,0
всего 20
Упоминаний
0
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
1/48двое суток
1/72трое суток

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • Rozina Karamat یہ سوال اکثر ذہنوں میں آتا ہے کہ اگر کسی عورت کے شوہر کا انتقال(Ölüm) ہو جائے اور وہ عدت کے بعد دوسری شادی کر لے، تو جنت(Cennet) میں وہ پہلے شوہر (Koca کوجا ) کی بیوی ہوگی یا دوسرے کی؟ اس پہ کافی ریسرچ کرنے کے بعد میں قرآن و سنت، احادیث اور علماء تینوں کے تناظر میں جواب دے رہی ہوں۔ اس بارے میں علمائے کرام اور احادیث کی روشنی میں تین(Üç اچ ) اقوال پائے جاتے ہیں: ➊ جس کا اخلاق سب سے بہتر ہوگا: حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا: یا رسول اللہ! اگر عورت کے کئی شوہر (husband) ہوں اور سب جنت میں چلے جائیں، تو وہ کس کی بیوی ہوگی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: لأَحْسَنِهِمْ خُلُقًا مَعَهَا فِي الدُّنْيَا° جس کا اخلاق دنیا (dünya) میں اس کے ساتھ سب سے بہتر ہوگا، وہی اس کا شوہر (Koca) ہوگا۔ (مسند البزار، مجمع الزوائد - ٧٣٥٨) ➋ آخری شوہر کے ساتھ ہوگی: حضرت حذیفہ رضی اللّٰہ عنہ نے اپنی زوجہ سے فرمایا: اگر تم چاہتی ہو کہ جنت میں میری بیوی بنو تو میرے بعد نکاح نہ کرنا۔ (مصنف ابن ابی شیبہ، جلد ٤، ص ٢١١) تو علماء کہتے ہیں کہ جنت میں عورت اُس شوہر کے ساتھ ہوگی جس کے نکاح میں وہ اپنے انتقال کے وقت تھی۔ ➌ عورت کی پسند پر منحصر: بعض علماء نے کہا عورت کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ جس شوہر کے ساتھ دنیا میں زیادہ خوش رہی، وہی اس کا جنت میں شوہر ہوگا۔ جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: فِيْهِنَّ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ° جنت میں پاکباز بیویاں ہونگی جو صرف اپنے شوہروں کی طرف دیکھیں گی، جنہیں اُن سے پہلے کسی انسان (insan) یا جن نے ہاتھ نہیں لگایا۔ (سورۃ الرحمن- ٥٦) اس آیت کا مفہوم زیادہ تر حوروں کے بارے میں ہے، لیکن اہلِ جنت کے لیے پاکیزہ جوڑوں کی بشارت قرآن میں بار بار آئی ہے ادْخُلُوا الْجَنَّةَ أَنْتُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ تُحْبَرُونَ° تم اور تمہاری بیویاں جنت میں خوشی خوشی داخل ہو جاؤ۔ (سورۃ الزخرف - ٧٠) یہ آیت بتاتی ہے کہ جنت میں بیویاں ہونگی لیکن(Lakin) یہ صراحت نہیں کہ کون سی بیوی ہوگی یعنی فیصلہ دنیا میں کیے گئے اعمال اور باہمی سلوک کی بنیاد پر ہوگا۔ قرآن کہتا ہے کہ جنت میں ہر شخص کی خواہشات اللہ تعالیٰ کے مطابق پوری ہونگی، اور وہاں کوئی غم یا حسرت باقی نہیں رہے گی یعنی فِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنْفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ° جنت میں وہ سب کچھ ہوگا جس کی دل (Kalp) خواہش کرے اور آنکھیں ( Gözler) لذت پائیں۔ (سورۃ الزخرف - ٧١) نوٹ# عورت کے اگر دو یا زیادہ نکاح ہوئے ہوں تو جنت میں بیوی اسی شوہر کے ساتھ ہوگی جس کا دنیا میں اخلاق بہترین ہوگا یا جس سے اس نے خوشی اور اطمینان کے ساتھ زندگی گزاری ہو۔ اور اگر طلاق ہوئی ہو، تو وہ نکاح ختم ہو چکا سمجھا جائے گا۔ اللہ اس دنیا میں ہمارے شوہروں کو ہمارے لئے راحت کا ساماں بنائے اور ہمیشہ رہ جانے والی زندگی آخرت میں بھی ہمیں انہی کا ساتھ عطا فرمائے آمین۔ Rozina Karamat نوٹ; بریکٹ میں دئے گئے الفاظ ترکی زبان کے ہیں۔البتہ بعض الفاظ انگریزی کے ہیں جو ظاہر ہیں

  • *رزق \ علم ♥️* رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَـکَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهٖ" جو شخص علم کی طَلَب میں رہتا ہے، اللہ پاک اُس کے رِزْق کا ضامِن یعنی ذمہ دار ہے۔ (تاریخ بغداد، محمد بن القاسم بن ھشام، ۳/۳۹۸)

  • اتنا مت بولو کہ لوگ تمہارے خاموش ہونے کا انتظار کریں ۔۔۔۔ اتنا اچھا بول کر چپ ہو جاؤ کہ لوگ تمہارے مزید بات کرنے کا انتظار کریں۔۔۔

  • صرفـــــــ ہاتھ ہی نہیں بلکہ کبھی الفاظ بھی سہارا بنتے ہیں....!! سو جہاں ہاتھ نہ پکڑ سکیں وہاں پر لفظوں سے تھامنے کی کوشش کریں....

  • جب مجلس میں کسی موضوع پر بحث ہو رہی ہو تو ہر ایک کی بات کو غور سے سننا چاہیے اور اپنی باری پر اعتراض یا کسی غلط بات کا جواب دینا چاہیے۔ قطع کلامی ، اصلاح كى بجاے فساد کا باعث بنتی ہے۔ ابو احمد محمد

  • جو شخص بد عقیدہ لوگوں سے دوستی اور پیار کرتا ہے اس سے نورِ ایمان سلب ہو جاتا ہے۔ (فتاویٰ رضویہ، جلد 11، صفحہ 374، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

  • *مشکل سے مشکل حالات میں بھی دن چوبیس گھنٹے کا ہی ہوتا ہے وقت ٹھہرتا نہیں گزر جاتا ہے۔*

  • "لوگوں کے ساتھ نیک سلوک کرنے والے کو کبھی بری موت نہیں آتی" تابعی کبیر امام سعید بن مسیب علیہ الرحمہ [تاریخ ابن معین، رقم 1203]

  • جن لوگوں کی فکروں ، سوچوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا ، جب اُن کی " عقل ٹھکانے " لگتی ہے تو سارے ٹھکانے نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔ ✍️ابو البیان القادری

  • بچے کو غصے میں ہلکی سی چپت لگا دیں تو رو پڑے گا.. مگر مذاق میں مارے ہوئے زور کے تھپڑ سے بھی ہنستا رہے گا.. نفسیاتی درد جسمانی درد سے زیادہ شدید ہوتا ہے.. اور زبان کا لگا ہوا زخم کلہاڑی کے زخم سے زیادہ دردناک ہوتا ہے..

  • *علماء کی امانت* ✍️: محمد سلیم رضوی۔ 16 مارچ 2024ء آپ کی بات علمی طور پر خواں کتنی ہی مضبوط اور مدلل کیوں نہ ہو لیکن اس کے بیان سے پہلے یہ ضرور غور کرلیں کہ اس بات کے بیان کا یہ محل بھی ہے؟ کیونکہ ہر بات کا ایک محل ہوتا ہے۔ ہر نکتہ ہر مجلس میں بیان نہیں ہوسکتا۔ کسی مجلس میں کلام کرتے ہوئے سامعین کی علمی و ذہنی سطح کی رعایت بہت ضروری ہے۔ کسی کو اس کی عقل سے اوپر کی بات بتانا اسے فتنہ میں مبتلا کرنا ہے۔ بعض لوگ اس حکمت سے چشم پوشی کرتے ہیں اور ادق و دقیق مسائل عوام کے سامنے چھیڑ کر اپنی علمی استعداد کی دھاک بٹھانا چاہتے ہیں۔ اُن کے اس عمل سے بہت سے مفاسد جنم لیتے ہیں۔ علامہ حافظ خادم حسین رضوی صاحب علیہ الرحمہ بارہا اپنی گفتگو میں کچھ مسائل کے بارے میں تفصیل سے گریز کرتے ہوئے اشارۃ کلام کرتے اور فرماتے یہ مسائل "علماء کی امانت" ہیں۔ حقیقت بھی یہ ہے کہ کچھ چیزیں بلکہ بہت سی باتیں عوام کے فہم سے اونچی ہوتی ہیں۔ ان کو اونچے درجے کی کتابوں یا خواص کی مجلس میں ہی بیان ہونا چاہیے اور سننے والوں کو بھی یہ امانت منتقل کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔ ایک مرتبہ مفتی اعظم سندھ و بلوچستان مفتی احمد میاں برکاتی صاحب کی خدمت میں اپنے رفقا کے ساتھ حاضر تھا، ایک دوست نے حضرت سے عرض کی: "حضور آپ نے جو اپنے والد ماجد کے بیان کردہ اوراد و عملیات و تعویذات جمع کیے ہیں اس میں فلاں فلاں عمل کا طریقہ فارسی اور عربی میں لکھا ہے اسے اردو میں ترجمہ کردیں تو سب کے لیے آسانی ہوجائے گی۔ فرمایا وہ اعمال عوام کے لیے نہیں ہیں۔ جن کے لیے ہیں ان کو عربی، فارسی میں سمجھنے میں دقت نہیں ہونی چاہیے۔ اگر کسی کو پریشانی ہے تو پھر وہ اس کے لیے نہیں ہے۔ ترجمہ کرنے سے یہ عمل ہر اہل نا اہل کے لیے عام ہوجائے گا حالانکہ یہ صرف خواص کے لیے ہے۔ ایک حدیث پاک کا مضمون ہے کہ نااہل کو علم سکھانے والا سؤر کے گلے میں جواہر کا ہار پہنانے والے کی طرح ہے۔ اس حدیث کے حوالے سے ہمارے فاضل دوست علامہ ابو محمد عارفین القادری کی مختصر تحریر ملاحظہ کریں۔ اللہ کریم ہمیں حکمت و فہم کامل کی دولت نصیب کرے۔ اٰمین عن انس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "طلب العلم فريضة على كل مسلم، وواضع العلم عند غير اهله كمقلد الخنازير الجوهر، واللؤلؤ، والذهب" انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، اور نااہلوں و ناقدروں کو علم سکھانے والا سور کے گلے میں جواہر، موتی اور سونے کا ہار پہنانے والے کی طرح ہے۔" (سنن ابن ماجہ، ابوب كتاب السنۃ، باب فضل العلماء) اس کی شرح میں علامہ علی القاری لکھتے ہیں: * (مراد یہ ہے کہ) اُسے علم کی ایسی باریکیاں سکھانا جو اُس کی سمجھ سے بالاتر ہو، یا * وہ اُسے دنیاوی مقاصد کے لیے سیکھنا چاہتا ہو، یا * وہ جو علم کو اللہ کی رضا کے لیے حاصل نہ کرنا چاہتا ہو، بعض علماء نے کہا ہے: اس سے مراد یہ ہے کہ ہر علم کے لیے ایک استعداد چاہیے اور ایسا شخص چاہیے جو اس کی حکمتوں کو سمجھنے کا اہل ہو، جس نے علم کو غیرِ محل میں رکھا تو اُس نے ظلم کیا۔ (مرقاۃ المفاتیح، 301/1) سوشل میڈیا کی دھرتی پر ایسے نا اہلوں کی بھرمار ہے اللہ کریم ہمیں عافیت عطا کرے۔

  • ضِيقُ الْقَلْبِ أَشَدُّ مِنْ ضِيقِ الْيَد دل کی تنگی ہاتھ کی تنگی سے زیادہ سخت ہوتی ہے. جب دل تنگ ہو تو جہاں بھر کے خزانے سکون نہیں دے سکتے دل میں وسعت ہو تو غربت سے چہرے پر شکن تک نہیں آ سکتی. لہذا اپنے دل وسیع کریں خوش رہیں گے... ✍️ سید مہتاب عالم

  • #ذاتی_مطالعہ 149 اکثر علماء کے نزدیک تنہائی میں اپنی وحشت دور کرنے کے لیئے گانے میں حرج نہیں ہے ❗ در مختار جلد 8 صفحہ 229❗ جبکہ گانے میں فحش گوئی نہ ہو نہ کسی متعین خاتون کے اوصاف کا ذکر ہو محض غزل ہو یا تصوراتی عورت کے اوصاف کا ذکر ہو تو جائز ہے اسی طرح فتاوی امجدیہ میں بھی ہے اور پھر کسی مدح سرائی جھوٹ کی حد تک نہ ہو نہ ہجو پر مشتمل اشعار ہوں. ✍️ #سیدمہتاب_عالم

  • سوشل میڈیا والے شرابیوں سے بھی گے گزرے ہیں جو اسلامی عبادات کا مذاق اڑاتے اور علماء کا مذاق اڑاتے ہیں مدنی مذاکرہ 15-16 مارچ رات 2024 5 رمضان 1445

  • *فرمانِ امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ* *"اپنے اندر قوتِ برداشت پیدا کرنے کی کوشش کیجیے کہ جب بھی آپ کے مزاج کے خلاف بات ہو تو آپ اپنے غصے کو کنٹرول کرتے ہوئے صبر کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔"* 12 ربیع الاول 1438ھ

  • *لوگوں کا مذاق نہ اڑائیں اور نہ ہی مصیبتوں کا مذاق اڑائیں، آپ نہیں جانتے کہ کل تقدیریں آپ کے ساتھ کیا کردار رکھتی ہیں...!!*

  • *یہ امت چسکے کے پیچھے پڑ کے تباہ ہوگئی* ❗ نعت خوانی سنا ایک چسکا ہے دین کی خدمت نہیں اس پر کروڑوں اڑا ڈالتی ہے نعت خوان کے لیئے مہنگی ترین سیج لگا کر علماء کو نیچے بٹھانا بھلا اس سے بڑھ کر علم کی توہین کیا ہوگی ؟ حضرت حسان بن ثابت والی روایت کو موجودہ نعت خوانوں پر لاگو کرنے کی خود ساخہ تشریح نہ کریں شعلہ بیانی و خوش الحانی سننا ایک چسکا ہے جس کی وجہ سے بامقصد درسِ قران و درسِ حدیث چھوڑ دیئے *امت مجاہد تو بنی نہیں چسکوری بن گئی ہے* ✍️ #سیدمہتاب_عالم

  • جنت میں نہ محنت و مشقت نہ مجبوری و مزدوری نہ سونا و رونا نہ بیماری و قرضداری نہ خوف و موت ہے ایسی جگہ کے لیئے بندہ جان تک پھونک دیتا ہے ہماری کیا کوشش ہے؟ *سوچیں وہاں وقت کیسے گزاریں گے؟* ✍️ سید مہتاب عالم

  • *بعض اوقات گڑے مردے اکھاڑنے سے مردہ زندہ ہو جاتا ہے* اور بعض اوقات مردہ مزید مر جاتا ہے یعنی بھولے رشتے کریدنے سے رشتہ زندہ ہو جاتا ہے یا پکا پکا مر جاتا ہے لہذا وقتاً فوقتاً گڑے مردے اکھاڑتے رہا کریں ✍️ #سیدمہتاب_عالم

  • جس طرح غیرِ مستحق کو زکوۃ دینے سے مال برباد ہو جاتا ہے *ویسے ہی غیرِ مستحق سے محبت کرنے سے دل ضائع ہو جاتا ہے*