tgindex
Urdu.Khamenei.ir

Urdu.Khamenei.ir

Статистика

News, messages, and statements from Ayatullah Khamenei, Iran's Supreme Leader urdu.Khamenei.ir

Последний пост
14 авг.
Последнее чтение
15 авг.
Постов за неделю
15
Всего постов
39
Тип
открытый
Язык
ur
Категория
Новости и СМИ
В каталоге с
12 авг.
Подписчики
1 791
−1 за 4 дн.
Сутки
−1
−0,06%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
100
37 постов
Вовлечённость
5,6%
к подписчикам
Постов в день
2,1
всего 39
Упоминаний
3
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
66
1/48двое суток
75
1/72трое суток
81

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • امام رضا علیہ السلام کا ہم سب کے لیے درس یہ ہے: "اے مسلمان! جدوجہد سے تھکنا نہیں۔" 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok |

  • امام رضا علیہ السلام نے شدید طوفانوں میں بھی شجر تشیع کی حفاظت کی امام رضا کا عظیم کارنامہ یہ تھا کہ آپ نے تشیع کے درخت کو حوادث کے شدید طوفان میں ہر گزند سے محفوظ رکھا اور بنی عباس کے سب سے طاقتور بادشاہ کے اقتدار کے زمانے میں بھی امامت کی عظیم جدوجہد کو جو عاشورہ کے بعد تمام ادوار میں جاری رہی اسی انداز سے جاری رکھا اور معینہ اہداف کی جانب اسے آگے لے گئے۔ امام رضا کی زندگی کے پیغام کو اگر ہم ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو ہمیں کہنا چاہئے 'دائمی جدوجہد جس میں کوئی وقفہ نہیں' ۔ 9 اگست 1998 https://ur.khamenei.ir/photo/125100 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • امام رضا کا کارنامہ: عباسی استبداد کے دور میں حیرت انگیز تبلیغ https://ur.khamenei.ir/photo/124620 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے آداب بزبان رہبر انقلاب زیارت قبول ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس ولی خدا سے ملاقات کا جو فیض ملاقات کرنے والے کو ملتا ہے وہ آپ کو حاصل ہو جائے۔ زیارت کو قبول ہونے کا یہ مطلب ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران کے اہلکاروں سے 23 اگست 2003 کو اپنی ملاقات میں امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے آداب بیان کئے۔ 23 جون 2022 https://ur.khamenei.ir/photo/124149 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • دشمن سے ہوشیار ہم سب کو امام رضا علیہ السلام سے یہ سبق ملا ہے کہ اے مسلمانو! جہاد سے ہرگز نہ تھکو، کبھی غافل نہ ہو کیونکہ دشمن جاگ رہا ہے اور الگ الگ شکلوں اور الگ الگ بھیس میں، الگ الگ وضع قطع میں سامنے آتا ہے۔ نگاہ تیز بیں ہو، دشمن کو پہچانو اور دشمن سے لڑنے کا طریقہ سیکھو! امام خامنہ ای 24 نومبر 1984 https://ur.khamenei.ir/photo/123928 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • بت شکنی کی پیغمبر اکرم کی دعوت آج بھی قائم ہے آج بھی اور ہر دور میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات ساری انسانیت کے لئے ہیں۔ جس طرح اس زمانے میں پیغمبر نے لوگوں کو بتوں سے دوری اور بت شکنی کی دعوت دی، آج بھی یہی دعوت موجود ہے۔ یہ خود ہم سے نبی مکرم اسلام اور بعثت کا مطالبہ ہے۔ امام خامنہ ای 8 فروری 2024 https://ur.khamenei.ir/photo/122510 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • پیغمبر کی ذات جیسے ایک کہکشاں پیغمبر اکرم کا وجود، کہکشاں جیسا ہے۔ ان میں فضیلت کے ہزاروں درخشاں نقطے پائے جاتے ہیں۔ پیغمبر اکرم جیسی بے نظیر شخصیت کی زندگي، تاریخ اسلام کے ہر دور کے لیے ایک نمونۂ عمل اور درس ہے، ایک دائمی آئیڈیل ہے۔ امام خامنہ ای 2 اکتوبر 2023 https://ur.khamenei.ir/film/122888 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • آخری سانس تک آپ کے ساتھ رہیں گے  کریم عراقی قوم گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی پوری دنیا سے عاشقان سیدالشہداء اور بالخصوص لبنان کے عوام کی میزبانی کر رہی ہے۔ وہ لبنانی جنھوں نے اپنے دامن میں سرفراز حزب اللہ کی پرورش کی اور جن کی مزاحمت، ان کے صبر اور قربانیوں کے ساتھ، دنیا کے آزاد منش لوگوں کے لیے نمونۂ عمل بنی۔ اب باوقار اور مجاہد لبنانی قوم کے جن لوگوں نے اپنے شہداء کی یاد میں مشی کے راستے پر قدم رکھا، وہاں انھوں نے عزیز سید حسن اور امام شہید کو یاد کیا جبکہ ان کا پورا وجود امام سید مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ بیعت کا مظہر ہے، آخری سانس تک کی بیعت...   📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • امام حسن علیہ السلام کی حیات طیبہ https://ur.khamenei.ir/film/124328 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • امت مسلمہ کی تشکیل، پیغمبر کا سب سے بڑا درس ہمارے لیے پیغمبر کی حیات طیبہ کے سب سے بڑے دروس میں سے ایک، امت کی تشکیل ہے۔ امت مسلمہ کا، جس کی بنیاد ایک امت کی حیثیت سے پیغمبر اکرم نے مدینے میں رکھی تھی، آج فقدان ہے۔ 23 ستمبر 2024 https://ur.khamenei.ir/film/121910 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • ایک حدیث کی تشریح، پیغمبر کی عوامی سیرت پیغمبر کی سیرت یہ ہے کہ وہ غریبوں، فقیروں وغیرہ کے ساتھ بیٹھتے تھے۔ وہ ظاہری شان و شوکت اور ان چیزوں کو، جو ظاہری طور پر شان و  شوکت کا سبب ہیں، بالکل اہمیت نہیں دیتے تھے۔ امام خامنہ ای  28 ستمبر 2023 https://ur.khamenei.ir/film/122898 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • وہ رنج جو امام حسن کو اپنوں نے دیا پیغمبر نے تمام تر سختیاں برداشت کیں، امیر المومنین کو بڑے رنج و الم کا سامنا رہا، دیگر ائمہ بھی ظلم و ستم کا سامنا کرتے رہے لیکن امام حسن جیسی کیفیت کسی کی نہ تھی۔ یہیں سے امام حسن علیہ السلام کی عظمت کا پتہ چلتا ہے۔ کیونکہ دیگر ائمہ کو دشمنوں نے تکلیفیں اور ایذائیں پہنچائیں اور دوستوں نے زخموں پر مرہم رکھا، مگر امام حسن علیہ السلام کے ساتھ یہ کیفیت نہ تھی۔ آپ کے بالکل قریبی فرد نے کہا آپ کو مخاطب کرکے کہا کہ اے مومنین کے لئے رسوائی! امام خامنہ ای 28 جولائی 1980 https://ur.khamenei.ir/photo/123932 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • پیغمبر نے فرمایا، چھڑی لو اور میرے پیٹ پر مارو پیغمبر مسجد میں آئے اور منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: اگر مجھ پر کسی کا کوئی حق ہے تو طلب کر لے۔ مومنین رونے لگے اور کہا کہ یا رسول اللہ! کیسے ممکن ہے کہ آپ پر ہمارا کوئی واجب الادا حق ہو؟! امام خامنہ ای  13 ستمبر 2023 https://ur.khamenei.ir/film/122933 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • رسول اکرم اور حضرت فاطمہ زہرا کی آخری گفتگو رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے 30 دسمبر 2019 کو اپنے فقہ کے درس خارج میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی آخری گفتگو کے بارے میں ایک حدیث کی تشریح کی۔ https://ur.khamenei.ir/film/121774 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • ڈاکٹر ذوالقدر رہبر انقلاب کے سیاسی مشیر منصوب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے جناب ڈاکٹر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔   پوری خبر پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے:   https://ur.rahbar.ir/news/150539     📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • رہبر انقلاب آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حکم سے ڈاکٹر محسن رضائی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے منصوب رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے ایک فرمان کے ذریعے جناب ڈاکٹر محسن رضائی کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔ پوری خبر پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے: https://ur.rahbar.ir/news/150538   📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • ان کی یاد اور راہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی   سید علی خامنہ ای، جن کی ہم نے تشییع کی، یہ عشق و محبت کی علامت ہے جبکہ ان کا مقام دل میں ہے، وہ ہمارے دلوں سے نہیں نکلیں گے۔ وہ باقی رہے اور باقی رہیں گے اور زندگی کے اختتام تک باقی رہیں گے۔   📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • جنگ جاری ہے بے شک، آج ایران حق کا محاذ ہے اور باطل کا محاذ صیہونیوں اور ان تمام لوگوں پر مشتمل ہے جو ان کی پیروی کرتے ہیں۔ 📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |

  • 7 авг.194101

    حسین کی محبت ہمیں ایک کرتی ہے   بہت جلد ایک بار پھر عراق کی باوقار قوم کی آغوش، اربعین کی زیارت کے مشتاق زائرین کے لیے کھل جائے گی، جن میں وہ بڑی تعداد بھی شامل ہوگی جو آقائے شہید ایران کی نیابت میں زیارت کرے گی۔ یہ سب اس شاندار تشییع جنازہ اور اس عظیم المرتبت شخصیت کی یاد کے ساتھ ہوگا، جو شاید برسوں سے مقدس مقامات کی زیارت کی آرزو اپنے دل میں بسائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر "حُبّ الحسین یَجمَعُنا" (امام حسین کی محبت ہمیں ایک کرتی ہے) کا حقیقت سے بھرپور نعرہ ایک بار پھر سب کے سامنے نمایاں ہوگا۔ رہبر انقلاب کی جانب سے عراقی عوام کے شکریے کے پیغام سے اقتباس 17 جولائی 2026   📲 ہمیں سوشل میڈیا پر فالو کریں: khamenei.ir | Facebook | Tiktok | X |