tgindex
⚔️⚔️تعاقب باطل⚔️⚔️

⚔️⚔️تعاقب باطل⚔️⚔️

Статистика

اس چینل میں باطل (بالخصوص صیہونیت) کا پردہ فاش کرتے ہوے حقائق سے آگاہ کیا جاے گا، نیز اسی طرح دیگر ضروری و لابدی امور سے بھی روشناس کرایا جائیگا! شکریہ چینل لنک 👇 ـ                     ~‌⁩‌✧تعافب باطل✧~👇 ===================== https://t.me/abuashraf9661

Последний пост
14 авг.
Последнее чтение
15 авг.
Постов за неделю
1
Всего постов
34
Тип
открытый
Язык
ur
Категория
Книги (по похожим)
В каталоге с
13 авг.
Подписчики
2 412
−4 за 5 дн.
Сутки
−1
−0,04%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
680
34 постов
Вовлечённость
28,2%
к подписчикам
Постов в день
0,1
всего 34
Упоминаний
0
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
90
1/48двое суток
103
1/72трое суток
111

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل بندہ کو ایک ساتھی نے فون کرکے کچھ رقم کی ضرورت کا ذکر کیا، لیکن بندہ کے پاس رقم موجود نہ ہونے کی وجہ سے بادلِ ناخواستہ معذرت کرنی پڑی۔ اس بات کا بندہ کو بے حد افسوس ہوا۔ دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کی والدہ محترمہ کا آپریشن ہے، جس کے لیے تقریباً پانچ ہزار روپے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا آپ حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنی سہولت اور استطاعت کے مطابق اس سلسلے میں تعاون فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس تعاون کو صدقۂ جاریہ بنائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں بہترین بدلہ عطا فرمائے۔ مطلوبہ رقم وصول ہو جانے پر اطلاع کر دی جائے گی۔ جزاکم اللہ خیراً و أحسن الجزاء۔ 73105 65433 یہ اسی ساتھی کا نمبر ہے۔

  • 🌟 یومِ آزادی و یومِ جمہوریہ سے متعلق کتب و مضامین 🌟 (صدقۂ جاریہ سمجھ کر آگے ضرور شیئر کریں، تاکہ دیگر احباب بھی استفادہ کر سکیں) ━━━━━━━━━━━━━━━━━━ 📅 《 26 جنوری – یومِ جمہوریہ 》 ━━━━━━━━━━━━━━━━━━ 📖 1. 26 جنوری یعنی یومِ جمہوریہ 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/40516?single 📖 2. یومِ جمہوریہ کیوں منایا جاتا ہے؟ 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/40522 📖 3. آزادی سے جمہوریت تک 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/9083 📖 4. تحریکِ آزادی میں علماء ہند کا کردار 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/7887 📖 5. یومِ جمہوریہ کا خطبہ 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/10250 📖 6. یومِ جمہوریہ نمبر 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/9081 ━━━━━━━━━━━━━━━━━━ 🇮🇳 《 یومِ آزادی اور تحریکِ آزادی 》 ━━━━━━━━━━━━━━━━━━ 📖 1. تحریکِ آزادی اور مسلمان 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/34047 📖 2. 15 اگست اور آزادی کی حقیقت 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/33148?single 📖 3. یومِ آزادی 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/32905 📖 4. یومِ آزادی نمبر 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/18158?single 📖 5. جنگِ آزادی 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/18158?single 📖 6. خطباتِ آزادی وطن 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/33148?single 📖 7. تاریخِ ہند 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/8643 📖 8. آزادی سے جمہوریت تک 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/22463 📖 9. آزادی کی نظمیں 🔗 https://t.me/maktabahhakeemulummat/33148?single ━━━━━━━━━━━━━━━━━━ 📌 برائے مہربانی اس فہرست کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ ہر شخص ان قیمتی علمی خزانوں سے فائدہ اٹھا سکے 🤲 ━━━━━━━━━━━━━━

  • *بسم الله الرحمن الرحيم* *کتاب کا تعارف* *نام کتاب: جرح و تعدیل کا تحقیقی جائزہ* *مرتب: مولانا محمد شوکت علی بھاگلپوری، شیخ الحدیث، دارالعلوم سعادت دارین، ستون بھروچ (گجرات)* *تعداد صفحات: 160* *تعارف نگار: اشتیاق احمد قاسمی، مدرس دارالعلوم دیوبند* اسلام کا سب سے پہلا اور بنیادی ماخذ قرآنِ کریم ہے، اور اس کے بعد حدیثِ نبویؐ کا درجہ ہے۔ حدیثِ شریف کو غیر معمولی اہمیت اس لیے حاصل ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال، افعال، تقریرات اور اوصاف محفوظ ہیں۔ یہی قرآنِ کریم کی عملی تفسیر ہے، اور اسی اسوۂ حسنہ کی پیروی میں دنیا و آخرت کی کامیابی اور نجات مضمر ہے۔ حدیثِ نبوی کی حفاظت اور اس کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے محدثینِ کرام نے جرح و تعدیل کا عظیم الشان فن وجود میں لایا۔ وقت گزرنے کے ساتھ بعض لوگوں نے جھوٹی روایتیں گھڑ کر انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا شروع کر دیا۔ اس نازک صورتِ حال میں ائمۂ حدیث نے نہایت باریک بینی، دیانت اور علمی تحقیق کے ساتھ صحیح اور ضعیف روایات کے درمیان امتیاز قائم کیا، راویوں کے حالات کو محفوظ کیا اور امت کو ایک ایسا عظیم علمی سرمایہ عطا کیا جس کی مثال دنیا کے کسی مذہب یا تہذیب میں نہیں ملتی۔ اگرچہ اس موضوع پر عربی زبان میں متعدد گراں قدر کتابیں موجود ہیں، لیکن اردو زبان میں اس فن پر جامع اور تحقیقی انداز میں مستقل تصنیفات نسبتاً کم ہیں۔ مولانا محمد شوکت علی بھاگلپوری نے اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے اس اہم موضوع پر یہ قابلِ قدر کتاب مرتب کی ہے۔ دراصل یہ ایک علمی سیمینار کے لیے تیار کیا گیا مقالہ ہے، جس کا عنوان "علوم الحدیث اور اس کے متعلقات" تھا۔ یہ سیمینار دارالعلوم ماٹلی والا، بھروچ (گجرات) میں منعقد ہونا تھا۔ جب یہ موضوع موصوف کے سپرد کیا گیا تو انہوں نے نہایت محنت، وسعتِ مطالعہ اور تحقیق کے ساتھ اس پر مواد جمع کیا اور اسے دس ابواب میں نہایت منظم انداز سے مرتب کیا۔ پہلے باب میں علمِ جرح و تعدیل اور علمِ اسماء الرجال کا تعارف، ان کی لغوی و اصطلاحی تعریف، حفاظتِ حدیث کے ذرائع اور تحقیقِ روایت کی عملی مثالیں، خصوصاً عہدِ صحابہ اور بعد کے ادوار کے حوالے سے بیان کی گئی ہیں۔ دوسرے باب میں جرح و تعدیل کی حقیقت، اس کی شرعی حیثیت اور اس کے قرآنی، حدیثی، اجماعی اور قیاسی دلائل پیش کیے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ضعیف راوی پر علمی اصولوں کے مطابق جرح کرنا غیبت میں داخل نہیں، بلکہ دین کی حفاظت کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ چوتھے باب میں جرح و تعدیل کی تاریخی ارتقا پر روشنی ڈالی گئی ہے اور صحابۂ کرام، تابعین اور بعد کے محدثین کی گراں قدر خدمات کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ پانچویں باب میں جرح و تعدیل کرنے والے ائمہ کے آداب، شرائط اور اصول معتبر مراجع کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔ چھٹے باب میں اسبابِ جرح کی تفصیل پیش کی گئی ہے، جبکہ ساتویں باب میں جرح و تعدیل کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ اور ان کے مراتب کی وضاحت کی گئی ہے۔ آٹھویں باب میں جرح و تعدیل کے تعارض کی صورت میں ترجیح کے اصول بیان کیے گئے ہیں، اور نویں باب میں قبولِ جرح کے موانع اور ان سے متعلق پیدا ہونے والے اشکالات کا علمی جواب دیا گیا ہے۔ دسویں اور آخری باب میں جرح و تعدیل کی اہم کتابوں کا مختصر تعارف، نیز کتاب کے مراجع و مصادر کو جمع کر دیا گیا ہے، جس سے اس کتاب کی علمی حیثیت مزید مستحکم ہو جاتی ہے۔ جب یہ کتاب طبع ہو کر میرے مطالعے میں آئی تو اس کا اسلوب، ترتیب، تحقیق اور استناد میرے لیے باعثِ اطمینان ہوا۔ مجھے امید ہے کہ یہ کتاب طلبہ، اساتذہ، محققین اور علومِ حدیث سے دلچسپی رکھنے والے اہلِ علم کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی۔ اللہ تعالیٰ مرتبِ کتاب حضرت مولانا محمد شوکت علی بھاگلپوری صاحب کی اس علمی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی عمر، علم اور عمل میں برکت نصیب فرمائے، اور انہیں مزید دینی و علمی خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ کتاب حاصل کرنے کے لئے رابطہ کریں 👇 9661153909 معرفۃ الکتب والمؤلفین 👇 https://chat.whatsapp.com/FbsjYvP071C92NHyFzHH4U?s=cl&p=a&ilr=4&amv=0

  • без подписи

  • https://chat.whatsapp.com/IJaua6UuWpUAPzmzQGuqbs?s=cl&p=a&ilr=4&amv=0 *دھرمیندر کے استعفیٰ سے ہندوستان کا نیا وزیر تعلیم پرلہاد جوشی بنا، یہ وہ شخص ہے جس نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کی سب سے پہلے حمایت کی تھی ! یعنی مودی کابینہ میں بھی کوئی اس اقدام کی حمایت نہیں کر پارہا تھا پھر پرلہاد جوشی آگے آیا تھا، مودی کا انتخاب اس کی سرشت میں موجود اسلاموفوبک شرارت کا آئینہ دار ہے، مسلم تعلیمی اداروں کو پہلے سے زیادہ پریشان کرنے کے امکانات ہیں ۔ اللھم شتت شملھم۔*

  • اس خاتون کو سنئے! یہ ہیں نیہا بورا، جو جواہر لعل نہرو یونیورسٹی دہلی میں پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں، اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر ہیں۔ اس خاتون کی آواز میں جو تاثر ہے، وہ تئیس دنوں کے بھوک کی تاثیر ہے، یہ اسٹوڈنٹس پر جو لاٹھی برسے ہیں، ان کے سر پھوڑے گئے ہیں، اس زخم کی تاثیر ہے، ان کے ساتھیوں (کامریڈس) نے جو حکومتی مظالم برداشت کیے ہیں، اس درد کی تاثیر ہے۔ یہ تاثیر کرتب بازی کا فن سیکھنے اور چیخنے چلانے سے کبھی پیدا نہیں ہوسکتی. یہ محض درد دل کا کمال ہے. اتنی میچور اور بہترین تقریر، الفاظ کا شائستہ چناؤ، اس کے ساتھ تقریر کی روانی، بلند آواز اور اپنے موضوع پر مکمل گرفت کا ہونا۔۔۔ یہ ہندوستانی طلبہ کا ہی کمال ہوسکتا ہے۔ جبر کی طاقتوں کے خلاف جد و جہد کرنے والے ہر شخص کو، ہر کامریڈ کو میرا سرخ سلام۔ علمائے دکن 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VatlDBpGE56kchkMZe34

  • https://youtu.be/VBAcIX4qgH0?si=Zh7n09IyOUkVNtrd نہایت اہم خبر ہے، لہذا ضرور سنیں!!

  • 📱 بچوں کو موبائل نہیں، اسلامی تعلیم کا تحفہ دیجئے! 🌙 آج کل بہت سے والدین اپنے بچوں کو خاموش رکھنے یا مصروف رکھنے کے لیے موبائل دے دیتے ہیں، لیکن یہی موبائل آہستہ آہستہ بچوں کو گیمز، فضول ویڈیوز اور بے مقصد مشغولیات کا عادی بنا دیتا ہے، جس سے ان کا قیمتی وقت، اخلاق اور تربیت متاثر ہوتی ہے۔ اس کے بجائے اپنے بچوں کو ایسا تحفہ دیجئے جو ان کے دل میں دین کی محبت پیدا کرے اور کھیل ہی کھیل میں انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کرائے۔ 💻 یمانی اسلامی لیپ ٹاپ بچوں کے لیے ایک بہترین اسلامی تعلیمی ذریعہ ہے، جس کے ذریعے وہ آسانی اور دلچسپی کے ساتھ دین کی بنیادی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ ✨ اس میں شامل ہے: 📖 قرآنِ کریم کی 11 منتخب سورتیں اور آیت الکرسی 🕌 10 احادیثِ مبارکہ اردو ترجمے کے ساتھ 🤲 15 سے زائد مسنون دعائیں 🌹 درودِ ابراہیمی 🎶 اسلامی نظمیں اور اردو شاعری ❓ دلچسپ سوالات و جوابات 📘 اور بچوں کی دینی تربیت کے لیے بہت کچھ... 🎁 یہ صرف ایک کھلونا نہیں بلکہ آپ کے بچے کی دینی تربیت کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ 📦 محدود اسٹاک دستیاب ہے، ابھی آرڈر کریں! 📞 لیپٹاپ کے لیے رابطہ کریں:👇 https://wa.me/919661153909

  • без подписи

  • ⚜️*علاقہ میوات ( حلقہ ٹپوکڑہ) میں فتنہ شکیلیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں، اھل حق کی خاموشی لمحہ فکریہ* 🖊️محمد اسجد ربانی قاسمی گھاسیڑوی 16 محرم الحرام 1448ھ 2 جولائی 2026ء 📜*علاقہ میوات بالخصوص حلقہ ٹپوکڑہ میں ان دنوں فتنہ شکیلیت خاموش مگر نہایت منظم انداز میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نہایت قابل تشویش امر یہ ہے کہ نوگاؤں کا ایک شخص شکیل بن حنیف سے بالمشافہ ملاقات کر چکا ہے ۔ مزید اس کی آن لائن کلاسوں میں باقاعدگی سے شریک بھی ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ کسی ایک فرد تک محدود نہیں ۔ اگر اس کی بروقت روک تھام نہ کی گئی تو اس کے اثرات دور رس اور نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اہل بصیرت کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے ۔* *تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کسی باطل فکر نے اہلِ سنت کے علاقوں میں سر اٹھایا اکابر امت نے خاموش تماشائی بننے کے بجائے علم حکمت اور جرأت کے ساتھ اس کا تعاقب کیا ۔ آج بھی یہی وقت کا تقاضا ہے کہ علاقہ میوات کے اکابر علماء، ائمہ، خطباء، ذمہ داران مدارس اور دینی جماعتوں کے قائدین متحد ہو کر اس فتنے کے سدباب کیلئے میدان میں آئیں۔ نجی گفتگو یا انفرادی تشویش کافی نہیں بلکہ اجتماعی اور منظم جدوجہد کی ضرورت ہے ۔* *ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد کے خطبات، مدارس کے اسباق، دینی اجتماعات اور عوامی نشستوں میں عقائد اہلِ سنت کو مدلل انداز میں بیان کیا جائے اور شکیلیت جیسے گمراہ کن افکار کی حقیقت واضح کی جائے۔ بہ طورِ خاص نوجوان نسل کو سوشل میڈیا اور آن لائن ذرائع سے پھیلائے جانے والے شبہات سے محفوظ رکھنے کیلئے علمی و فکری رہنمائی کا مؤثر انتظام کیا جائے۔ اسلئے کہ یہی وہ طبقہ ہے جسے دشمن دین سب سے پہلے اپنا ہدف بناتا ہے۔* *اھل میوات ہمیشہ سے دین و سنت کے محافظ اور اکابرین کے نقش قدم پر چلنے والے رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس مرتبہ بھی علماء و ذمہ داران اپنی دینی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اس فتنے کی سرکوبی کیلئے متحدہ لائحہ عمل اختیار کریں گے قبل ازیں یہ آگ مزید پھیل جائے ۔ رب العالمین اہل حق کو اتحاد بصیرت اور استقامت عطا فرمائے ۔ باطل فتنوں سے امت کی حفاظت فرمائے اور ہمیں دین حق پر ثابت قدم رکھے ۔* آمین یا رب العالمین علماء ہریانہ 👇 https://chat.whatsapp.com/FN9IZ4As6Yp1DOYEFn3QeG

  • https://chat.whatsapp.com/LnHOKOecJDBA24nnl66xKZ بسم اللہ الرحمن الرحیم علماء حیدرآباد میں آپ کا خیر مقدم ہے۔ یہ گروپ شہرِ حیدرآباد کے علماءِ کرام، ائمہ، خطباء، مدرسین اور دینی خدمات انجام دینے والے احباب کے باہمی رابطے، تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، تاکہ دینی، تعلیمی اور ملی امور میں ایک دوسرے سے استفادہ کیا جا سکے، اہم اعلانات بروقت پہنچائے جا سکیں، اور امتِ مسلمہ کے اجتماعی مفاد کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔ تمام معزز اراکین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ: - گروپ میں صرف مستند، مفید اور دینی و ملی نوعیت کا مواد ہی شیئر کریں۔ - غیر ضروری، غیر متعلقہ یا غیر مصدقہ پیغامات سے اجتناب کریں۔ - باہمی احترام، حسنِ اخلاق اور گروپ کے نظم و ضبط کا ہمیشہ خیال رکھیں۔ اللہ تعالیٰ اس پلیٹ فارم کو علماء کے اتحاد، دینِ اسلام کی خدمت اور امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ جزاکم اللہ خیراً

  • https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36 *اہلِ ایمان کے دل پر ایک ضروری دستک!* ✍️*انس بجنوری* اس وقت ہماری نسل غیروں کے ٹارگٹ پر ہے، ایسا نہیں کہ صرف لڑکیاں ؛ بل کہ خاص طور پر چھوٹے چھوٹے بچے؛ حتی کہ شادی شدہ خواتین بھی بھگوائیوں کے نشانے پر ہیں ، اس وقت نوجوان نسلوں میں رانگ نمبر دانشور اور جہلمی جیسے تھرڈ کلاس مفکر روایت سے بغاوت کا زہر گھول رہے ہیں، نصوص پر عدمِ اعتماد اسی فکری الحاد کا نتیجہ ہے، ہر چیز میں عقلی دلیل کا مطالبہ مذہب کی روح کے خلاف ہے، اس وقت طاغوت نے اپنے تمام کارندوں کو اہلِ ایمان کے خلاف کام پر لگادیا ہے، سیاسی اپنی سیاست سے، تاجر اپنی تجارت سے ، ٹیچر اپنے لیکچر سے ، میڈیا اپنے بدبودار کردار سے اور تانترک اپنے جادو سے اسلامی شناخت کو مٹانے کے لیے اور امت کو ارتداد تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں، اہلِ اسلام کو ابھی تک اپنی ترجیحات کا اندازہ بھی نہیں، دجالی طاقتیں نہیں چاہتی کہ قومِ مسلم رسول اللہ کے لائے ہوئے دین پر قائم رہے ، اس کے لیے انھوں نے ہمیں شہوت کا غلام بھی بنادیا ، آپ کو تعجب ہوگا ؛ مگر یہ ایک خطرناک حقیقت ہے کہ کم عمری ہی میں شہوت بھڑکانے پر دجالی طاقتیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔ اس دور میں کسی ایک میدان میں تیاری ہمیں تباہی سے نہیں بچا سکتی ، ہمیں ہر میدان میں مضبوط ہونا پڑے گا ، ملت کے غریب طبقات کو ایمان پر محفوظ رکھنا ہے تو ان کی طرف دستِ تعاون بڑھانا ہوگا؛ ورنہ وہ مسلم مخالف طاقتوں کا ساتھ دینے کی تیاری کرچکے ہیں، آر ایس ایس کے لیے بڑی تعداد میں ہمارے مسلمان آج بھی کام کر رہے ہیں، بی جے پی میں جانے والے تمام مولوی وہ ہیں جن کے گھر میں چولھا بھی ٹھیک سے نہیں جلتا تھا ، گھروں کی عورتوں کو ایمان پر بچانے کے لیے انھیں بازار اور موبائل سے دور رکھنا ہوگا اور ان کے لیے گھریلو تعلیم کا نظام قائم کرنا ہوگا ، ہفتہ واری پروگرام کی ترتیب بناکر اسلام کی عظمت کو ان کے دل میں بٹھانا ہوگا، نوجوانوں کو دین پر قائم رہنے کے لیے ان کا تعلق علماء سے جوڑنا ہوگا ، ایسے علماء جو تفسیری حلقے اور سیرت کے پروگراموں سے نوجوانوں کو مربوط کریں ، لڑکیوں اور چھوٹے بچوں کو ایمان پر قائم رکھنے کے لیے اپنے تعلیمی ادارے ہر شہر ، ہر گاؤں اور ہر علاقے میں بنانے ہوں گے، صرف ایک سال امتِ مسلمہ یہ فیصلہ کرلے کہ ہم فضول خرچی نہیں کریں گے اور شادی کو سادہ بنائیں گے ، سستا کھائیں گے اور عیاشی نہیں کریں گے تو ان شاءاللہ ایک سال کی مدت کے اندر پورے ہندوستان میں اسلامی اسکولوں کا جال بچھ جائے گا، ہمارے پاس ایسے قیمتی نفوس موجود ہیں ، جو نصابِ تعلیم اتنا شان دار بنائیں گے کہ ماڈرن ایجوکیشن اور اسلام کی مضبوط تعلیم آسان انداز میں تمام نسلوں تک پہنچے گی ، بس ضرورت اس بات کی ہے کہ امت بیدار ہو ، امت کا شیر دل نوجوان بیدار ہوگیا تو طاغوت کے کتے دھول چاٹتے ہوئے نظر آئیں گے ، ملت کی بیداری کے بغیر کوئی بھی خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا ، خدا کی قسم اگر اللہ مجھے مال دے تو میں وہ روپیہ ایسے اسلامی اسکولوں کے لیے خرچ کروں گا کہ جہاں سے ہماری نسلوں میں تعلیمی انقلاب کی ایک لہر دوڑ جائے ، میں ایسے کمزور طبقات کا سہارا بنوں گا جنھیں امرا نے فقر کے عذاب کے سامنے نہتا چھوڑ دیا ہے، میں اس امت کے ایمان کے تحفظ کے لیے آپ سے ہاتھ جوڑ رہا ہوں، خدارا بیدار ہو جائیے ، یہ دنیا چند روزہ ہے ، سب فنا ہو جائے گا، خوف اور ڈر کے جذبات کو پسِ پشت ڈالیے اور میدانِ عمل میں ایمانی غیرت و حمیت کے ساتھ آجائیے ، اس امت کو آپ کی ضرورت ہے ، اب بھی ہم نے اپنے وقت کو ، اپنی طاقت کو ، اپنے مال ؛ حتی کہ اپنی جان کو حفاظتِ اسلام کے لیے خرچ نہیں کیا تو ہمیں تاریخ کے سیاہ صفحات میں درج ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

  • https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36 *تعزیت اپنی جگہ، عقیدہ اپنی جگہ!* *✍️انس بجنوری* مولانا سلمان حسینی ندوی کے بہت سے تلامذہ میری فرینڈ لسٹ میں ہیں، بعض سے ہمارے بہت خوش گوار تعلقات ہیں،میرا خطاب تلامذہ سے ہے، میں سب سے تعزیت کرتا ہوں ، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر دے، ایسا نہیں کہ ہم مولانا سے حسد کرتے ہیں ، مولانا واقعی بہت بڑے آدمی تھے ، اب وہ اللہ کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہیں ، وہ اللہ جس کے آگے بڑے بڑے بے بسی کی تصویر بن جاتے ہیں ،مولانا سلمان ندوی صاحب کا اختیار بھی اب سلب ہوچکا۔ اب وہ عدالتِ عظمیٰ میں اپنے سیاہ و سفید نامۂ اعمال کے ساتھ حاضر ہیں اور سچی بات یہ ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں پاس ہو جانا انسان کی سب سے بڑی کامیابی ہے ، ہماری دلی دعا ہے کہ اللہ اپنے فضل سے ان کی حسنات قبول فرمائے اور سیئات و تقصیرات کو خدمتِ دین کے بدلے معاف فرمائے۔ یہ ایک انسانی جذبہ ہے ، جو ہمیں مولانا سلمان ندوی سے ہے ، لیکن ان کی زندگی کی ایک اور حقیقت ہے ، وہ یہ کہ صحابیت کے تعلق سے ان کے افکار اہلِ سنت سے متصادم تھے، سیدنا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے انھوں نے کھل کر تبرا کیا ہے ، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مفسدِ ایمان تعبیر اختیار کی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ آخر تک وہ اپنی اسی مؤقف پر قائم تھے، صحابیت کے تعلق سے ہمارا صاف عقیدہ ہے کہ ہم صحابہ سے نفرت رکھنے والوں سے محبت نہیں کرسکتے ، ان کی خدمتِ دین اپنی جگہ ؛ مگر وہ اس نظریہ کے ساتھ رخصت ہوئے کہ ہم انھیں مثالی شخصیت نہیں سمجھ سکتے ، انھوں نے قابلِ تقلید افکار امت کو نہیں دیے ، صحابہ کا معاملہ سب سے اہم ہے، انھوں نے سیدنا معاویہ رضہ اللہ عنہ کا جس طرح مذاق اڑایا ، ان کا کفن نوچا، ان کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی ، وہ اب مثالی شخصیت نہیں رہے، وہ روافض اور جماعتِ اسلامی کے لیے تو نمونہ ہوسکتے ہیں ؛ اہلِ سنت والجماعت کو ان کے افکار سے دوری کا اعلان کرنا واجب ہے! وفات شدہ لوگوں کے محاسن یاد کرو ؛ لیکن اگر کوئی ان کی خامی کو ہی حسن سمجھنے لگے تو پھر کھل کر بتاؤ کہ وہ ایک خطیب، عالم، محدث ، مفسر اور مؤلف ہونے کے ساتھ شیعیت کی زبان بولتے تھے ، ان کے دل میں صحابہ کا بغض تھا ، وہ جن کے لیے قابلِ تقلید تھے وہ تقلید کریں ، اہلِ سنت و الجماعت کے لیے وہ نمونہ نہیں تھے، ان کا نظریہ باطل تھا ، یہ کہنا صحابہ اور رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا تقاضا ہے!

  • *ناموسِ صحابہ کی آہنی ڈھال؛ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ہیں!* امام عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "ہم امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے ذریعے لوگوں کا امتحان لیتے ہیں، جس کو ان کی گستاخی کرتا دیکھیں تو ہم اس کے بارے یہی کہتے ہیں کہ یہ باقی صحابہ کا بھی گستاخ ہوگا۔" ربیع بن نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں : "معاویہ رضی اللہ عنہ تمام صحابہ کرام کا پردہ ہیں، جو اس پردے کو چاک کرتا ہے وہ سب پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔" ( تاریخ دمشق لابن عساکر صـ: ۵۹/۲۰۹ )

  • без подписи

  • *حسین سے محبت یا صرف دعویٰ؟* أبناء دار العلوم دیوبند 👇 *https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36*

  • *🔅والدین ہوش کے ناخن لیں!*⚠️ ⭕*اپنے بچوں کی تعلیم کے انتخاب میں صرف دنیاوی کامیابی کو نہ دیکھیں، بلکہ ان کے ایمان، اخلاق اور دینی تربیت کو بھی پیشِ نظر رکھیں۔* 🎙️*حضرت ابوالحسن علی ندویؒ ارشاد فرماتے ہیں:*👇 ⭕*"اگر کسی اسکول کی تعلیم بچوں کے ایمان و عقیدے کے لیے نقصان دہ بن رہی ہو، تو ایسی تعلیم کے مقابلے میں جاہل رہ جانا زیادہ بہتر ہے۔"* 🛑*لہٰذا ایسے تعلیمی اداروں سے بچیں جہاں بچوں کے دین، عقیدے اور اسلامی شناخت پر منفی اثر پڑنے کا اندیشہ ہو، اور ایسی تعلیم کا انتخاب کریں جو دین و دنیا دونوں کی کامیابی کا ذریعہ بنے۔* أبناء دار العلوم دیوبند👇 *https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36*

  • https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36 *قرآن کو سائنس کا تابع نہ بنائیے!* ایک مرتبہ علامہ بنوری رحمہ اللہ پہلی بار حجاز اور مصر و شام کے سفر پر تشریف لے گئے تو وہاں ان کی ملاقات علامہ جوہر طنطاوی مرحوم سے ہو گئی ، جن کی تفسیر الجواہر اپنی نوعیت کی منفرد تفسیر ہے۔ علامہ طنطاوی سے حضرت بنوری کا تعارف ہوا تو انہوں نے مولانا سے پوچھا کہ کیا آپ نے میری تفسیر کا مطالعہ کیا ہے؟ مولانا نے فرمایا کہ ہاں! اتنا مطالعہ کیا ہے کہ اس کی بنیاد پر کتاب کے بارے میں رائے قائم کر سکتا ہوں۔ علامہ طنطاوی نے رائے پوچھی، تو مولانا نے فرمایا آپ کی کتاب اس لحاظ سے تو علماء کیلئے احسان عظیم ہے کہ اس میں سائنس کی بے شمار معلومات عربی زبان میں جمع ہو گئی ہیں۔ سائنس کی کتابیں چونکہ عموماً انگریزی زبان میں ہوتی ہیں اس لئے عموماً علمائے دین ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ لیکن جہاں تک تفسیر قرآن کا تعلق ہے اس سلسلے میں آپ کے طرز فکر سے مجھے اختلاف ہے۔ آپ کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ عصر حاضر کے سائنس دانوں کے نظریات کو کسی نہ کسی طرح قرآن کریم سے ثابت کر دیا جائے اور اس غرض کیلئے آپ بسا اوقات تفسیر کے مسلمہ اصولوں کی خلاف ورزی سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ حالانکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ سائنس کے نظریات آئے دن بدلتے رہتے ہیں۔ آج آپ جس نظریئے کو قرآن سے ثابت کرنا چاہتے ہیں ہو سکتا ہے کہ کل وہ خود سائنس دانوں کے نزدیک غلط ثابت ہو جائے ، کیا اس دو صورت میں آپ کی تفسیر کو پڑھنے والا شخص یہ نہ سمجھ بیٹھے گا کہ قرآن کریم کی بات ” معاذ اللہ" غلط ہوگئی! مولانا نے یہ بات ایسے مؤثر اور دلنشین انداز میں بیان فرمائی کہ علامہ طنطاوی مرحوم بڑے متاثر ہوئے اور فرمایا " مولانا ! آپ کوئی ہندوستانی عالم نہیں ہیں بلکہ آپ کوئی فرشتے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے میری اصلاح کیلئے نازل کیا ہے۔ (نقوش رفتگاں) ✍️ مفتی محمد امجد

  • ‏ویڈیوmuz ﮐﯽ جانب ﺳﮯ https://youtu.be/nMVUiCRvsG4?si=hsbTbQlNyNton3-k *🔺امت مسلمہ سے ضروری اپیل🔺* ایس ای آر کے سلسلے میں رکن امارت شرعیہ کرناٹک *حضرت مولانا مفتی محمد شعیب اللہ خان صاحب* دامت برکاتہم مہتمم جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم بنگلور کی نہایت اہم اور ضروری اپیل حضرات علماء ،ذمہ داران مساجد اور سماجی کارکنان خصوصی توجہ دیں Ummat-e-Muslima Se Zaroori Appeal SIR ke silsile mein Rukn-e-Imarat-e-Sharia Karnataka, *Hazrat Maulana Mufti Muhammad Shuaibullah Khan Sahib* Damat Barakatuhum, Mohtamim Jamia Islamia Maseeh-ul-Uloom Bengaluru ki nihayat aham aur zaroori appeal. Hazraat Ulama, Zimmedaran-e-Masajid aur Samaji Karkunan khusoosi tawajju dein. أبناء دار العلوم دیوبند 👇 https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36

  • *أہل مدارس کے نام* *حکیم الامت مجدد ملت حضرت اقدس مولانا شاہ أشرف علی تھانوی صاحبؒ کا ایک نہایت اہم پیغام* *نہایت اہم پیغام ہے، لہٰذا آپ حضرات سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو تمام اہل مدارس تک پہنچائیں!!* *جزاکم اللہ خیرا و احسن الجزاء* *أبناء دار العلوم دیوبند*👇 *https://whatsapp.com/channel/0029VbAy1Cj7NoZuBNIftW36*