tgindex
📚 (القلم) Al Qalam 📚

📚 (القلم) Al Qalam 📚

Статистика

بزم القلم کی تشکیل کا مقصد محض ادبی مضامین و سبق آموز تحاریر اور اشعار وغزلیات کی ترویج و اشاعت ہے.

Последний пост
10 авг.
Последнее чтение
15 авг.
Постов за неделю
0
Всего постов
21
Тип
открытый
Язык
ur
Категория
Религия (по похожим)
В каталоге с
14 авг.
Подписчики
1 788
−3 за 3 дн.
Сутки
−1
−0,06%
Неделя
 
Месяц
 
Просмотров на пост
380
21 постов
Вовлечённость
21,3%
к подписчикам
Постов в день
0,0
всего 21
Упоминаний
0
каналов
Охват размещения
оценка
1/24сутки в ленте
232
1/48двое суток
265
1/72трое суток
286

Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.

Посты

  • *کبھی غور کیا؟* بیٹے کی خواہش ہوتی ہے کہ اُس کی بیوی، ماں جیسی ہو اور بیٹی دل سے چاہتی ہے کہ اُس کی زندگی، ماں جیسی نہ ہو۔ کیوں؟ کیونکہ بیٹے نے وہ ہاتھ دیکھے جو ہر وقت محبت بانٹتے رہے، وہ کھانے جو خلوص سے پکتے رہے، وہ چہرہ جو صبر کی تصویر بنا رہا۔ مگر بیٹی نے وہ آنکھیں دیکھیں جو ہر رات بھیگ جاتی تھیں، وہ لب، جو خاموش رہنے پر مجبور تھے، وہ خواب، جو خود ہی ماں نے دفن کر دیے۔ بیٹے نے ماں کی قربانی کو راحت جانا۔ بیٹی نے اُسی قربانی میں اپنا مستقبل دیکھا۔ فرق ہماری سوچ میں نہیں فرق اُس سبق میں ہے جو ہم نے ماں کی کہانی سے سیکھا۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • فجر سے آغاز، تہجد تک کا سفر فجر کی نماز اللہ تعالیٰ سے محبت کے سفر کی پہلی منزل ہے۔ جب بندہ اخلاص اور محبت کے ساتھ اللہ کی طرف قدم بڑھاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اسے باقی نمازوں کی بھی توفیق عطا فرماتا ہے۔ جسے اللہ اپنی محبت کے لیے چن لیتا ہے، اسے اپنی طرف کھینچ لیتا ہے، اور یہی سفر آہستہ آہستہ تہجد تک پہنچ جاتا ہے۔ تہجد وہ لمحہ ہے جب بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ یہ دعا، مناجات اور اپنے رب سے راز و نیاز کا بہترین وقت ہے۔ جو دل اللہ سے جڑ جائے، اسے حقیقی سکون اور اطمینان نصیب ہو جاتا ہے۔ اکثر انسان اپنی کسی ضرورت یا پریشانی میں اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے، مگر اللہ تعالیٰ کو اپنے بندے کا یہی رجوع پسند آ جاتا ہے۔ وہ بندے کی طرف متوجہ ہوتا ہے، اسے سنبھالتا ہے، اس کی راہیں آسان کرتا ہے اور اس کے دل کو اطمینان عطا فرماتا ہے۔ بس ایک بار پورے یقین کے ساتھ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کر کے دیکھیے۔ اپنی پریشانیاں، اپنے فیصلے اور اپنے مستقبل کی فکر اسی کے سپرد کر دیجیے۔ جب جائے نماز پر بیٹھیں تو دنیا کی الجھنوں کو دل سے نکال دیں اور اپنے رب سے دل کھول کر بات کریں۔ یاد رکھیے! جو کچھ ہو رہا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی حکمت اور مشیت سے ہو رہا ہے، اور جو آنے والا ہے وہ بھی اسی کے علم اور فیصلے میں ہے۔ اس لیے اپنے نصیب کی فکر میں بے چین ہونے کے بجائے، نصیب لکھنے والے پر بھروسہ کیجیے، کیونکہ وہی اپنے بندوں کا بہترین نگہبان ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی محبت، اپنی اطاعت اور ہر نماز کی پابندی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • سماج وادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کی قائم کردہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو فی الحال بڑی راحت مل گئی ہے۔ مرادآباد کمشنر نے رامپور کے ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی جانب سے جاری کیے گئے مجوزہ انہدامی (بلڈوزر) حکم پر عبوری روک لگا دی ہے، جس کے بعد یونیورسٹی کے خلاف بلڈوزر کارروائی فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔ https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *بریکنگ نیوز 🚨* مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے احتجاج اور سیاسی دباؤ کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *ماشاءاللہ! یہی تو ایمان کی حقیقی کیفیت ہے۔ ❤️* ترکی کے صوبہ آیدین میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے بعد پیش آنے والا ایمان افروز منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ تیز رفتار مسافر بس کی ٹکر سے ایک کار کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی سڑک کنارے جا گری۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور چھت بھی بری طرح پچک گئی۔ حیرت انگیز طور پر ڈرائیور اس جان لیوا حادثے میں محفوظ رہا۔ گاڑی سے باہر نکلتے ہی اس نے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لیے سڑک کنارے نمازِ شکرانہ ادا کی۔ نماز کے بعد وہ رقت آمیز دعاؤں میں مشغول ہوگیا۔ اس کا یہ ایمان افروز عمل وہاں موجود پولیس اہلکاروں، راہگیروں اور سوشل میڈیا صارفین کے دلوں کو چھو گیا، اور اس کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ہر حال میں اپنی نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آزمائش و راحت، دونوں حالتوں میں اسی کی طرف رجوع کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین🤲 https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *مسکرائیں😅* ایک عورت کہتی ہے: میرے شوہر کہتے ہیں کہ میرے پکائے ہوئے کھانے انہیں پسند نہیں آتے، جب بھی میں ان کے لئے کھانا بناتی ہوں، وہ کھا کر شکایت کرتے ہیں کہ مجھے پکانا نہیں آتا اور مجھ پر چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ ان کے رویے سے میں بہت تنگ آ گئی تھی، ایک دن جب وہ کام سے واپس آئے تو میں نے ان سے کہا کہ میں بیمار ہوں اور میری پڑوسن نے میرے لئے کھانا پکایا ہے۔ درحقیقت، یہ میری طرف سے ایک چال تھی تاکہ میں انہیں آزما سکوں! وہ کھانے لگے اور بغیر رکے کھاتے گئے اور کہنے لگے کہ یہ ہے وہ بیوی جو پکانا جانتی ہے، جبکہ تم سے کوئی فائدہ نہیں! میں نے اپنا غصہ ضبط کیا اور دل میں کہا، میں تمہیں سکھاؤں گی کہ یہ کیسے کہتے ہو۔ اگلے دن میں نے وہی کیا، میں نے دعویٰ کیا کہ میں ابھی تک بیمار ہوں اور میری پڑوسن نے کھانا بھیجا ہے۔ وہ کھانے لگے اور بغیر رکے کھاتے رہے اور اس کی تعریف کرتے رہے، حالانکہ یہ میرا پکایا ہوا کھانا تھا، صرف باورچی کا نام بدل گیا تھا! میں نے ان سے کہا، کیا خیال ہے اگر ہم اسے ہر کھانے کے لئے کچھ رقم دیں، انہوں نے کہا ہاں یہ بہتر ہے، کم از کم ہم پیسہ کسی لذیذ چیز پر خرچ کریں گے۔ اور واقعی انہوں نے ہر روز مجھے پیسے دینے شروع کر دیے اور کہا کہ انہیں میری پڑوسن کو دو تاکہ وہ ہمارے لئے کھانا پکائے۔ اگلے دن میں نے ان سے کہا کہ میری پڑوسن نے رقم میں اضافے کی درخواست کی ہے، تو انہوں نے مجھے ہر بار زیادہ سے زیادہ رقم دینا شروع کر دی۔ وہی کھانا اور محنت، مگر اب رقم بھی مل رہی تھی اور تعریف بھی اور وہ بغیر آواز نکالے کھاتے رہے۔ کچھ مردوں کے ساتھ چالاکی ہی کارگر ہوتی ہے۔ سیکھیں لیں آپ بھی 😛 https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *جانتے ہیں سب سے تکلیف دہ لمحے کون سے ہوتے ہیں؟* وہ لمحے جو ایک عورت یا مرد کسی نامحرم کے ساتھ محبت، جذباتی تعلق، گفتگو یا قربت میں گزارتا ہے، چاہے وہ فون پر ہوں، چیٹ میں ہوں یا آمنے سامنے۔ گناہ جب عادت بن جائے تو انسان اس کی برائی کا احساس بھی کھونے لگتا ہے، جیسے مسلسل بدبو میں رہنے والا بدبو محسوس کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ آج ہمارے معاشرے میں بے حیائی، ناجائز تعلقات اور زنا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی ایک بڑی وجہ موبائل کے ذریعے قائم ہونے والی ناجائز محبتیں اور نامحرم سے بے لگام رابطے بھی ہیں۔ بہت سے تعلقات ایک معصوم سی چیٹ یا کال سے شروع ہوتے ہیں اور پھر انسان کو گناہوں کی دلدل میں دھکیل دیتے ہیں۔ ذرا اپنے دل کا جائزہ لیجیے، کہیں ہم بھی اسی غفلت کا شکار تو نہیں؟ ♥️ نامحرم کی محبت دل کا روگ ہے، اور اللہ تعالیٰ کی محبت ہی اس کا حقیقی علاج ہے۔ *القلم📚* https://t.me/alqalamofficial

  • فجر کی نماز کے بعد دعا مانگ رہا تھا۔ بیگم کچھ فاصلے پر بیٹھی تسبیح کے دانے گھما رہی تھیں، لیکن ان کی نظریں صاف بتا رہی تھیں کہ میری دعا کی گہرائی میں کافی دلچسپی لے رہی ہیں۔ اچانک ان کی آواز آئی: یہ اتنے خشوع و خضوع سے اللہ پاک سے کیا مانگا جا رہا تھا؟ میں نے دعا مکمل کرتے ہوئے جائے نماز کو ایک طرف رکھا اور بڑے اطمینان سے کہا: میں اللہ سے عرض کر رہا تھا کہ مجھے جنت میں بھی یہی بیوی چاہیے۔ بیگم کے چہرے پر خوشی کی لہریں نظر آنے لگیں۔ بولیں: سچی؟ میں نے ہنستے ہوئے کہا: مچی! ابھی میں اس خوشگوار لمحے کا لطف لے ہی رہا تھا کہ بیگم نے پاس بیٹھتے ہوئے مزید کہا: لیکن آپ کو وہاں اپنی پالیسیوں میں تھوڑی سی نرمی کرنی پڑے گی۔ تھوڑا آزاد خیال، لبرل بننا پڑے گا۔ بیگم نے حیرت سے پوچھا: یہ کیا مطلب؟ میں نے فلسفیانہ انداز میں جواب دیا: مطلب یہ کہ وہاں حوریں بھی ہوں گی۔ اگر کوئی حور مجھ سے بات کر رہی ہو، میرا سر دبا رہی ہو، یا پیر دبا رہی ہو تو آپ نے مائنڈ نہیں کرنا۔ تھوڑی فراخ دلی دکھانی ہوگی۔ بیگم نے تسبیح ایک طرف رکھی، اور آنکھیں دکھاتے ہوئے بولیں: گلا نہ دبا دوں تمہاری اس حور کا! ایسے میں بےاختیار میرے اندر سے علامہ اقبال کا مصرع نکل گیا: تیرے آزاد بندوں کی نہ یہ دنیا، نہ وہ دنیا!😂😂 https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • دارالعلوم دیوبند کے رکنِ شوریٰ اور خانوادۂ میاں صاحب کی ممتاز علمی و روحانی شخصیت، حضرت مولانا ڈاکٹر سید انظر حسین میاں صاحب دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ کا حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہوگیا۔ *انا للہ وانا الیہ راجعون* آپ کی وفات دارالعلوم دیوبند، علمی دنیا اور ملتِ اسلامیہ ہند کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مرحوم نے دینی، تعلیمی اور ملی میدانوں میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور اپنی علمی بصیرت، اخلاص اور ملت کے درد کی وجہ سے خواص و عوام میں یکساں مقبول تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان و متعلقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین🤲 *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • اتنی شدید گرمی میں دو منٹ کے لیے پنکھا بند ہو جائے تو کتنا بے چین ہو جاتے ہیں تو سوچیں ، کتنے مہینوں سے قرآن پاک بند ہے تو ایمان کا کیا حال ہوگا ؟

  • *مسکرائیں😎* ایک قاضی نے ایک دیہاتی سے پوچھا تم عدالت میں کیوں پیش کئے گئے ہو تم پر کیا الزام ہے؟ دیہاتی بولا حضور! مجھ پر ایک رسی چوری کرنے کا الزام ہے۔ قاضی نے پوچھا وہ رسی کتنی بڑی تھی جو تم نے چوری کی؟ دیہاتی نے جواب دیا میں نے جو رسی چوری کی ہے وہ نیزے جتنی لمبی تھی۔ قاضی نے حیرت سے کہا اتنی سی رسی کی چوری پر تمہیں عدالت میں پیش کر دیا گیا؟ دیہاتی سر جھکاتے ہوئے بولا جی ہاں حضور! مگر اس رسی کے دوسرے سرے پر ایک گائے بھی بندھی ہوئی تھی🤣 https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *آنکھیں کھول دینے والا واقعہ* آج دوپہر قیلولہ کرنے کی نیت سے لیٹا ہی تھا کہ میری اہلیہ کے موبائل پر واٹس ایپ کا ایک میسج آیا، جس میں صرف “Hi” لکھا ہوا تھا۔ چونکہ میری اہلیہ کسی نامعلوم نمبر سے نہ فون اٹھاتی ہیں اور نہ ہی میسج کا جواب دیتی ہیں، اس لیے انہوں نے مجھے بتایا کہ دیکھیں یہ کس کا میسج ہے۔ جب میں نے نمبر چیک کیا تو ڈی پی کسی غیر مسلم خاتون کی معلوم ہو رہی تھی اور نام “ہندوانہ” نظر آ رہا تھا، جبکہ نمبر کے نیچے “اسلام کی بیٹیاں” لکھا ہوا تھا۔ مجھے حیرت ہوئی کہ اس شخص کے پاس نمبر کیسے پہنچا۔ مزید تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ وہ ان تین واٹس ایپ گروپس میں شامل ہے جن میں میری اہلیہ بھی موجود ہیں۔ اسلام کی بیٹیاں بیوٹی کورس خواتین مسائل گروپ میں نے سوچا کہ “اسلام کی بیٹیاں” گروپ کے ایڈمن کو اطلاع دوں کہ آپ کے گروپ میں غیر مسلم افراد بھی شامل ہیں، لہٰذا انہیں نکال دیں۔ جب گروپ کی تفصیلات دیکھیں تو ایڈمن کے نام کے سامنے “علی کل حال” لکھا ہوا تھا، لیکن پروفائل کھولنے پر نیچے Gavrau Kumar درج تھا۔ میں نے اس نمبر پر فون کیا، مگر اس نے فون نہیں اٹھایا۔ کچھ دیر بعد اسی نمبر سے کال آئی، میں نے جیسے ہی “ہیلو” کہا، کال منقطع ہو گئی۔ بار بار رابطہ کرنے پر اس نے فون اٹھایا۔ میں نے نام پوچھا تو اس نے “گورو کمار” بتایا۔ جب میں نے پوچھا کہ کیا آپ “اسلام کی بیٹیاں” گروپ چلاتے ہیں؟ تو اس نے فوراً “نہیں” کہہ کر کال کاٹ دی اور پھر فون اٹھانا بند کر دیا۔ قابلِ توجہ بات یہ ہے کہ گروپ میں بظاہر کوئی قابلِ اعتراض مواد موجود نہیں تھا، بلکہ اچھے اقوال، قرآنِ کریم کے تراجم اور احادیث وغیرہ ہی شیئر کی جا رہی تھیں۔ یہ واقعہ ہمیں ایک اہم سبق دیتا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر خوبصورت نام اور دینی عنوان رکھنے والا گروپ قابلِ اعتماد نہیں ہوتا۔ بعض اوقات لوگ مذہبی یا خواتین سے متعلق دلکش ناموں کے ذریعے افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، مثلاً: اسلام کی بیٹیاں خواتین مسائل گروپ آن لائن شاپنگ بیوٹی ٹپس بیوٹی کورس گھریلو مسائل کا حل فری مہندی کورس فری سلائی کورس اس لیے ضروری ہے کہ ہم سوشل میڈیا استعمال کرتے وقت مکمل احتیاط سے کام لیں۔ *چند ضروری احتیاطیں👇* • کسی بھی واٹس ایپ یا سوشل میڈیا گروپ میں شامل ہونے سے پہلے اس کے ایڈمن کو جاننے کی کوشش کریں۔ • گروپ کے مقاصد، سرگرمیوں اور اراکین کا جائزہ ضرور لیں۔ • صرف نام دیکھ کر کسی گروپ پر اعتماد نہ کریں۔ • اپنی ذاتی معلومات، تصاویر یا رابطہ نمبر غیر ضروری طور پر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ • گھر کی خواتین اور بچوں کو سوشل میڈیا کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کریں۔ • سرپرست حضرات وقتاً فوقتاً اپنے گھر والوں کے زیرِ استعمال گروپس پر نظر رکھیں۔ • اگر کسی گروپ کی حقیقت مشکوک محسوس ہو تو فوراً اس سے الگ ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کے فتنوں اور دھوکوں سے محفوظ رکھے اور سوشل میڈیا کے صحیح اور محفوظ استعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ *منقول (ترمیم و اضافے کے ساتھ)* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • رشتوں کی خوبصورتی انا میں نہیں، محبت میں ہوتی ہے۔ اگر آپ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو پہل کیجیے، معافی مانگیے اور دل صاف کر لیجیے۔ کہہ دیجیے ہاں، مجھ سے غلطی ہوئی تھی، اور مجھے اس کا احساس ہے۔ تم میرے لیے بہت قیمتی ہو، اس لیے تمہاری ناراضی مجھے تکلیف دیتی ہے۔ معافی مانگنے سے انسان چھوٹا نہیں ہوتا بلکہ اس کا ظرف بڑا ہوتا ہے۔ سچے دل سے کہے گئے چند الفاظ بگڑے ہوئے رشتوں کو پھر سے جوڑ سکتے ہیں۔ اگر کوئی اپنا ناراض ہے تو انتظار مت کیجیے، آج ہی اس تک پہنچ جائیے۔ کیا معلوم وقت کب ہاتھ سے نکل جائے۔ صلح کر لیجیے، گلے مل لیجیے، کیونکہ زندگی بہت مختصر ہے۔ آج جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں، ضروری نہیں کہ کل بھی ہمارے ساتھ ہوں۔ *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *یہ انسان بھی کتنا سمجھدار ہے* گاڑی تک پہنچنے سے پہلے ریموٹ سے ہی دروازہ کھول لیتا ہے، سردی آنے سے پہلے گرم کپڑوں کا انتظام کر لیتا ہے، سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑی کا پیترول، ٹائر میں ہوا، اور پانی چیک کر لیتا ہے۔ بارش کے خدشے پر چھتری ساتھ رکھ لیتا ہے، رات کو گھر کی طرف لوٹتے ہوئے ناشتے کا سامان پہلے ہی خرید لیتا ہے، اور بچے کی پیدائش سے پہلے اس کے کپڑے بھی تیار کر لیتا ہے۔ یعنی دنیا کے ہر آنے والے مرحلے کے لیے وہ پیشگی تیاری کرتا ہے، ہر ممکن خطرے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، مگر افسوس😢 اُس سفر کی تیاری نہیں کرتا جو سب سے یقینی ہے۔ قبر میں اُترنے سے پہلے نہ اعمال کا زادِ راہ جمع کرتا ہے، نہ اپنے رب سے تعلق مضبوط بناتا ہے، اور نہ ہی آخرت کی فکر کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتا ہے۔ پھر اپنے نفس کو یہ کہہ کر مطمئن کر لیتا ہے۔ ابھی بہت وقت ہے۔۔۔ دیکھا جائے گا! حالانکہ سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ اگر آج ہی دیکھا گیا تو کیا دیکھا جائے گا؟ https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *فجر کا وقت ہو چکا ہے* دنیا ابھی نیند میں ہے، مگر اللہ اپنے بندوں کو اپنی بارگاہ میں حاضر ہونے کی دعوت دے رہا ہے۔ فجر کی دو رکعت نماز دنیا اور اس کی تمام نعمتوں سے بہتر ہے۔ آج کا دن اللہ کی یاد سے شروع کیجیے، کیونکہ جو شخص اپنے دن کا آغاز نماز سے کرتا ہے، اللہ اس کے دن میں برکت، سکون اور آسانی عطا فرما دیتا ہے۔ اٹھیے، وضو کیجیے، اور فجر کی نماز ادا کیجیے۔ شاید یہی نماز ہماری نجات کا سبب بن جائے۔ 🤲🏻🌷 *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • کیا آپ کبھی مرتے مرتے بچے ہیں؟ بہت سے لوگ اس سوال کا جواب ہاں میں دیں گے۔ کچھ ایسے بھی ہوں گے جو اپنی زندگی میں ایک نہیں، کئی بار ایسے لمحوں سے گزرے ہوں گے۔ کسی شدید حادثے میں، کسی خطرناک بیماری میں، یا ایک ماں کے لیے بچے کی پیدائش کے دوران۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ لمحے یادوں کے دھندلکوں میں گم ہو جاتے ہیں، مگر حقیقت نہیں بدلتی۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر اُس دن اللہ نے بچا نہ لیا ہوتا تو آج ہم اس دنیا میں نہ ہوتے۔ ہمارے نام کے ساتھ مرحوم لکھا جا چکا ہوتا، اور ہماری کہانی ماضی کا حصہ بن چکی ہوتی۔ غور کریں۔ اگر ہم اُس دن مر جاتے تو آج کے سارے منصوبے، خواہشیں، مصروفیات اور بحثیں کہاں ہوتیں؟ اس اعتبار سے تو ہم میں سے بہت سے لوگ دوسری، تیسری یا شاید چوتھی زندگی جی رہے ہیں۔ قیامت کے دن بہت سے لوگ حسرت سے کہیں گے۔ اے کاش! ہمیں دنیا میں ایک بار پھر واپس بھیج دیا جائے تاکہ ہم نیک اعمال کر سکیں اور اپنی غلطیوں کی تلافی کر سکیں۔ مگر غور کیجیے، ہم میں سے بعض لوگوں کو تو یہ موقع پہلے ہی مل چکا ہے۔ ہم موت کے منہ سے واپس آئے، ہمیں زندگی دوبارہ عطا ہوئی، مگر کیا ہم نے اس نعمت کی قدر کی؟ اپنے دل سے ایک سوال کیجیے۔ موت کے قریب جانے کے بعد آپ میں کتنی تبدیلی آئی؟ کیا آپ اللہ کے زیادہ قریب ہوئے؟ کیا گناہوں سے دور ہوئے؟ کیا عبادت، اخلاق اور معاملات میں بہتری آئی؟ یا پھر کچھ عرصے بعد سب کچھ پہلے جیسا ہو گیا؟ شاید اس سے بھی بدتر؟ یہ نا بھولیں کہ ہر بار بچ جانا مقدر میں نہیں ہوتا۔ ایک دن موت ضرور آئے گی، اور اُس دن مہلت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے کاش کہنے سے پہلے سنبھل جانا بہتر ہے۔ واپسی کا دروازہ بند ہونے سے پہلے اپنی زندگی کا جائزہ لے لیجیے۔ کیونکہ جو شخص موت کو یاد رکھتا ہے، وہ زندگی کو زیادہ سمجھداری سے جیتا ہے۔ *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • 📢 Admission Open (Hassan Spoken English) ✨Online English Speaking Course ✨ The Teacher : Mufti Abdul Majid Qasmi “Fluent English in 90 Days” “Speak English with Confidence” 📅 Start Date 1 / June / 2026 (Monday ) 🎯 Levels Available Beginner | Intermediate | Advanced 👨‍🎓 Boys & Girls — school , madarse ke students aur teachers sabhi admission le sakte hain. 👉 Hindi aur Urdu dono language mein samjhaya jayega ⏳ Duration 3 Months | 90 Days Only 💻 Mode of Learning Online (Google Meet) 🌟 Course Features ✅ Daily speaking practice ✅ Grammar made easy ✅ Vocabulary building ✅ Group discussions ✅ Interview preparation ✅ Reading books & newspapers with translation 🕔 Class Schedule First Batch : 4:00PM – 5:00PM Second Batch: 8:00PM– 9:00PM Third Batch: 10:00- 11:00pm Admission Fee: 100 Monthly Fee : 600 WhatsApp group mei join hone ka link👇👇 https://chat.whatsapp.com/Frmhak8cAUc2P0DJZ6nlJD?mode=gi_t Registration ke liye contact karein : 9897874114 WhatsApp Channel 👇👇

  • جب لاکھوں حاجی عبادتوں اور دعاؤں کے بعد سکون کی نیند سو رہے ہوتے ہیں، تب حرم کے یہ خاموش محافظ اپنی نیند، آرام اور آسائش کو پسِ پشت ڈال کر حجاجِ کرام کی خدمت میں مصروف ہوتے ہیں۔ کوئی دیوار سے ٹیک لگائے تھکن مٹا رہا ہے، کوئی زمین پر ہی چند لمحوں کے لیے آنکھیں موند بیٹھا ہے، اور کوئی جاگتی آنکھوں کے ساتھ اپنے فرض کی نگہبانی کر رہا ہے۔ یہ وہ گمنام خادم ہیں جو خود آرام نہیں کرتے، تاکہ اللہ کے مہمان اطمینان اور سکون کے ساتھ اپنی عبادت ادا کر سکیں۔ اللہ تعالیٰ حرم کے ان مخلص خادموں کی ہر خدمت، ہر جاگی ہوئی رات اور ہر لمحۂ مشقت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ 🤍🌹 *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • اگر آپ کا کوئی عزیز، دوست یا ساتھی حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کر رہا ہے تو آج یومِ عرفہ کے بابرکت دن اسے اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھنے کے لیے کہیں۔ آج وہ عظیم دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خاص رحمتیں نازل فرماتا ہے، دعائیں قبول فرماتا ہے اور گناہوں کی مغفرت عطا کرتا ہے۔ اور اگر آپ عرفات کے میدان میں موجود ہیں تو ہمیں بھی اپنی خالص دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی دعاؤں کے صدقے ہماری بھی مغفرت فرما دے۔ 🤲 ہمارے چینل کے تمام احباب کے لیے خصوصی دعا فرمائیں، اللہ تعالیٰ سب کو خیر، برکت، صحت، رزقِ حلال اور دین و دنیا کی کامیابیاں عطا فرمائے۔ اور ہمارے چینل کی کامیابی، ترقی اور اسے دینِ اسلام کی خدمت کا بہترین ذریعہ بننے کے لیے بھی دعا فرمائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی جائز دعاؤں کو قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالین🤲 https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l

  • *آج مِنٰی پھر سج گیا* لبیک اللّٰہم لبیک کی صداؤں سے فضائیں گونج رہی ہیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں خوش نصیب حجاج، کوئی پیدل عشقِ الٰہی میں چلتا ہوا، کوئی گاڑیوں میں سوار، مِنٰی کی طرف رواں دواں ہیں۔ ہر چہرے پر سکون، ہر دل میں دعا، ہر زبان پر تلبیہ۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زمین پر رحمتوں کا سمندر اُتر آیا ہو۔ مِنٰی، عرفات، مزدلفہ، قربانی اور تکبیرات۔ یہ مبارک لمحے ہیں جن کے لیے ہمارے دل سال بھر تڑپتے ہیں۔ کاش ہم بھی اُن خوش نصیبوں میں شامل ہوتے جو آج اللہ کے مہمان بن کر اُس کے در پر حاضر ہیں۔ 😢 یا اللہ🤲 اس سال تو ہم تیرے گھر نہ جا سکے، مگر اپنے فضل وکرم سے آئندہ سال ہمیں بھی حج کی سعادت نصیب فرما۔ ہمیں بھی اپنے گھر کا مسافر بنا، اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے روضۂ اقدس پر حاضری عطا فرما، اور ہمیں حجِ مبرور، سعیِ مشکور اور گناہوں کی کامل مغفرت نصیب فرما۔ 🤲🏻 یا اللہ اس شدید گرمی میں تمام حجاجِ کرام کو اپنی حفظ وامان میں رکھ، ان کے سفر کو آسان فرما، ان کی عبادات، دعائیں، آنسو اور تمنائیں قبول فرما۔ اور میدانِ عرفات میں مانگی جانے والی ہر جائز دعا کو شرفِ قبولیت عطا فرما… آمین اللّٰہم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم❣️ *القلم📚* https://whatsapp.com/channel/0029Va45jxODTkK5eGVBGJ0l