معارف الفرج (اردو)
Статистикаاس چینل میں احادیث معصومین، قرآنی آیات و تفسیر، مستند علماء کے اقوال، اسلامی مناسبات اور اخلاق اسلامی وغیره کے مختصر اور مفید پیغامات ارسال کئے جاتے ہیں. اپنی آراء اور تجاویز کے لئے @Mudassir14
- Последний пост
- 14 авг.
- Последнее чтение
- 12 авг.
- Постов за неделю
- 4
- Всего постов
- 141
- Тип
- открытый
- Язык
- ur
- В каталоге с
- 12 авг.
- 1/24сутки в ленте
- 23
- 1/48двое суток
- 26
- 1/72трое суток
- 28
Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.
Посты
без подписи
без подписи
◾️حضور اکرمؐ کی رحلت کا غم◾️ 💠امیرالمؤمنین علیؑ ابن ابی طالبؑ: 📌پیغمبر اسلام صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کے دفن کے وقت قبر کے پاس کھڑے ہو کر فرمایا: 🔴صبر عام طور سے بہترین چیز ہے مگر آپؐ کی مصیبت کے علاوه، 🔴اور ہر پریشانی و بےقراری بری چیز ہے لیکن آپؐ کی وفات کے علاوه. 🔴آپؐ کی مصیبت بڑی عظیم ہے اور آپؐ سے پہلے اور آپؐ کے بعد ہر مصیبت آسان ہے. 📚نہج البلاغہ، #کلمات_قصار 292 ✍️مختصر توضیح: اس کا مطلب یہ نہیں کہ صبر یا جزع و فزع کی دو قسمیں ہیں اور وه کبھی جمیل ہوتا ہے اور کبھی غیر جمیل بلکہ یہ مصیبت #رسول_اللهؐ کی عظمت کی طرف اشاره ہے کہ اس موقع پر صبر کا امکان ہی نہیں ہے جس طرح دوسرے مصائب میں جزع و فزع کا کوئی جواز نہیں ہے اور انسان کو اسے برداشت ہی کر لینا چاہیے. 📘شرح علامہ ذیشان حیدر جوادی، ص 739 🏴🏴🏴رحلتِ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم اور شهادت امام حسنِ مجتبٰیؑ جوانان جنت کے سردار کے موقع پر تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں. #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3705 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
🔹امام حسنؑ نے صلح کیوں کی🔹 💢جب امام حسن علیہ السلام نے امیر شام سے جنگ کا فیصلہ کیا تو ان کے پاس چار ہزار سپاہی، جبکہ اس کے پاس ساٹھ ہزار سپاہی تھے۔ ⭕️اسی دوران اس کی سازشوں نے آپؑ کو ایسی تنہائی میں دھکیل دیا تھا کہ وه آپؑ کو اس طرح کے پیغام بھیجنے کی جرأت کرے: «فَاحْذَرْ أَنْ تَكُونَ مَنِيَّتُكَ عَلَى يَدَيْ رِعَاعِ النَّاسِ» اس بات سے ڈرو کہ کہیں پست اور بے ہویت لوگ تمہیں قتل نہ کر ڈالیں! 📌ایسے حالات میں امام حسن علیہ السلام کو دو میں سے ایک راستہ چننا تھا: 1️⃣یا تو ایسی جنگ چھیڑ دیں جس میں وہ اور ان کے ساتھی کوئی مقصد حاصل کیے بغیر شہید ہو جائیں اور تشیع کی بساط لپیٹ دی جائے؛ ‼️کیونکہ جس طرح امیر شام مولا علی علیہ السلام پر لعنت کو تمام مسلمانوں میں ایک فریضے کے طور پر رائج کرنے میں کامیاب رہا، اسی طرح امام حسن علیہ السلام پر لعنت کرنے کو بھی فروغ دے سکتا تھا۔ ‼️وه اس فتنے کو جاری رکھ کر اصلی اسلام کو نابود کر کے اس کی جگہ اپنی مرضی کے اسلام کو پیش کر سکتا تھا۔ 2️⃣آپؑ کے پاس دوسرا راستہ یہ تھا کہ خونِ دل پی کر، دل پر پتھر رکھ کر، دوست و دشمن کی طعنہ زنی سنیں تاکہ ایسا میدان فراہم ہو کہ لوگ اس حد تک فکری و ثقافتی بلوغت تک پہنچ جائیں کہ بنی امیہ کو پہچان سکیں اور جان لیں کہ وہ حقیقی مسلمان اور اسلام کے احکام کے پابند نہیں ہیں۔ ✔️امام حسن علیہ السلام نے معاشرے کے فکری و ثقافتی حالات اور دشمن کی عیاری کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرا راستہ چنا۔ 👈آپؑ نے صلح نامے کو کچھ اس طرح سے مرتب فرمایا کہ امیر شام نے پہلے دن سے ہی اس کی مخالفت اور عہد شکنی شروع کر دی اور یہیں سے امیر شام اور بنی امیہ کی بدنامی کا آغاز ہوا۔ آیت الله محمد تقی مصباح یزدیؒ 🏴🏴🏴شب رحلتِ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفی صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم اور شهادت #امام_حسنِ مجتبٰیؑ جوانان جنت کے سردار کے موقع پر تمام مومنین کی خدمت می تعزیت عرض کرتے ہیں. #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3704 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
без подписи
❤️صالحٌ بعد صالح❤️ 💚ایک صالح رہبر کے بعد ایک اور صالح رہبر کی عنایت💚 💖خدایا تیرا بے انتہا شکر💖 🤲یا الله امام زمانہ (عج) کے ظہور تک ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھ، دشمنوں کو ناکام و نامراد و رسوا فرما🤲 فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
⭕️بغیر اجازت، بے جا مداخلت - 3/4⭕️ (گذشتہ سے پیوستہ) 📖حضور اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم نے اپنے ایک صحابی اباسعید سے جب وه دروازے کے سامنے کھڑے ہو کر گھر میں آنے کی اجازت لینا چاہتے تھے، فرمایا: ⚠️لَا تَسْتَأْذِنْ وَ أَنْتَ مُسْتَقْبِلُ الْبَابَ (تفسیر فخر رازی، ج23، ص198) یعنی "اجازت لیتے وقت دروازے کے سامنے مت کھڑے ہو". 📖اسی طرح یہ بھی نقل ہوا ہے کہ: و انه علیه الصلوة و السلام کان إذا أتى باب قوم، لم يستقبل الباب من تلقاء وجهه، ولكن من ركنه الأيمن أو الأيسر، ويقول: السلام عليكم، وذلك أن الدور لم يكن عليها يومئذ ستور (تفسیر فخر رازی، ج23، ص198) ❇️جب رسول خداؐ کسی کے گھر تشریف لے جاتے اور چونکہ اس زمانے میں دروازے کے آگے پرده ڈالنا رائج نہیں تھا تو آپؐ دروازے کے سامنے کھڑے نہ ہوتے، بلکہ اس کی دائیں یا بائیں جانب کھڑے ہوتے (تا کہ اگر کوئی گھر میں ہو تو دکھے نہیں)، پھر فرماتے: السلام علیکم، 📣آپؐ گھر میں داخل ہونے کے لیے اس طرح سے اجازت لیتے تھے. (جاری ہے) آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ #اخلاق_اسلامی #بے_جا_مداخلت_ممنوع - 1/3 #عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 115/3 ✍️معارف الفرج-3703 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
⭕️آج جنگِ اسلام و کفر کا زمانہ ہے⭕️ 📌برادرانِ عزیز! آج مسئلہ بہت واضح ہے. آج سنی اور شیعہ کا مسئلہ نہیں ہے! 👈اگر ہمارے احباب، حالات و واقعات سے متاثر ہو کر بعض خبیث افراد کے گالیاں دینے سے ناراحت اور دل برداشتہ ہو کر وه بھی سخت زبان استعمال کرتے ہیں تو یہ میرے خیال میں صحیح نہیں! ‼️آج عرب و عجم کی جنگ نہیں. سنی، شیعہ، بریلوی اور اہل حدیث کے درمیان جنگ نہیں، اہل حدیث اور اہل تصوّف کی جنگ نہیں! پختون، مہاجر، بلوچ اور پنجابی کی جنگ نہیں! 👈اگر جنگ ہے تو صرف اور صرف اسلام اور کفر کے درمیان جنگ ہے، ❌اور آج یہی کفر ہے کہ جو ہم مسلمانوں کو مختلف ناموں سے ایک دوسرے کے ساتھ لڑوا رہا ہے! 📚سخن عشق، شہید قائد کی مجالس کا مجموعہ، ص225-226 #شہید_علامہ_عارف_حسینی_کے_افکار-24 #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3702 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
🔴دو ٹوک انداز میں حق کی حمایت کریں🔴 📌آج ہمیں غیر جانبدار ہو کر گوشہ نشینی اختیار نہیں کرنی چاہیے کیونکہ آج بھی ان دو نظریوں کی جنگ باقی ہے. آج بھی دنیا میں اسلام و کفر کی جنگ جاری ہے. 👈آج ہمیں دو ٹوک الفاظ میں اعلان کرنا ہے کہ ہم کس نظریہ کے حامی ہیں، کس کو حق سمجھتے ہوئے اس کی حمایت کرتے ہیں؟ 💭جب ہم کہتے ہیں کہ ہمارے لیے ماڈل اور نمونہ سید الشہداءؑ ہیں اور ان کی جنگ بھی اسلام اور کفر کی جنگ تھی، نہ کہ کسی اور طرح کی! اگر ایسا ہے تو آج بھی یہی مسئلہ ہے. ‼️اگر اُس زمانے میں ایک شخص یزید کے نام پر آیا تھا تو اس نے اسلام کو چیلنج کیا تھا، تو آج بھی ہم دیکھتے ہیں کہ کہیں ریگن کے نام سے اور کہیں گورباچوف کے نام سے اور کہیں مسلمانوں کے اندر مختلف ناموں سے افراد موجود ہیں جو حقیقتاً یزید کے نظریے کے حامی ہیں اور کفر کی طرف سے اسلام کو چیلنج کر رہے ہیں! 👈اب یہ آپ کو ثابت کرنا ہے کہ آپ کے لیے ماڈل، نمونہ اور مشعلِ راه واقعاً سید الشہداؑ کی ذات ہے. پس آپ کا وظیفہ و ذمہ داری متعین ہے اور آپ اپنے وظیفے پر عمل کریں. 📚سخن عشق، شہید قائد کی مجالس کا مجموعہ، ص225 #شہید_علامہ_عارف_حسینی_کے_افکار-23 #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3701 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
📖وَمُنْزِلَ التَّوْراةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالزَّبُورِ - 1/3📖 📌اے توریت، انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے. 🔸آسمانی کتابوں کو الله تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے. سورہ طہ کی آیت نمبر 133 میں "الصُّحُفِ الْأُولَىٰ" سے مراد توریت، انجیل اور زبور ہے. 📜توریت، زبور اور انجیل کے آسمانی کتاب ہونے کی تصدیق کا مطلب یہ نہیں کہ وه ہمیشہ کے لیے نافذ ہیں، بلکہ یہ تمام آسمانی کتابوں کے معنی اور پیغام میں ہم آہنگی کی طرف اشاره ہے، مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ یعنی "جو سابق کتابوں کی تصدیق کرنے والا ہے". 🔸سارے ادیان کے اصول ایک ہی ہیں لیکن ان کی شریعتیں مختلف ہیں. 📣دین و شریعت وه راستہ ہے جو حقیقی اور انسانی زندگی تک پہنچاتا ہے. لیکن ہر زمانے میں صرف ایک ہی شریعت لاگو ہوتی ہے. آج الله تعالی کی رضایت صرف دین اسلام میں ہے: إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ (سوره آل عمران: 19) یعنی "دین، اللہ کے نزدیک صرف اسلام ہے". ✅اسلام جو کہ عدل و انصاف کا دین ہے اور اسی کے نفاذ کے لیے آیا ہے، اس کے سارے احکام اور تربیتی طریقے بھی عدل و انصاف کی بنیاد پر قائم ہیں. ✔️ہم قرآن میں غور کر کے سارے موضوعات میں اس کی عادلانہ اور غیر جانبدارانہ روش کا مشاہده کرتے ہیں اور اسے واضح طور پر دیکھتے ہیں. ❇️کیونکہ قرآن اپنے تمام امتیازات کے باوجود اپنے سے پہلے والی آسمانی کتابوں کو نظر انداز نہیں کرتا اور اس سے پہلے آنے والی بنا تحریف توریت و انجیل کی تائید کرتا ہے جو کہ انصاف کا ایک نمونہ ہے. (جاری ہے) 📘زندگی مهدوی در سایه دعای عهد، ص24-25 حجت الاسلام محسن قرائتی #مهدویت #اللهم_عجل_لولیک_الفرج #پہلا_حصہ_خدا_شناسی - 8/1 #دعائے_عہد_تشریح_محسن_قرائتی - 9/1 ✍️معارف الفرج-3700 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
⭕️ظلم کے مقابل میدان عمل میں رہیں⭕️ 📌جوانان عزیز! ابھی وقت آن پہنچا ہے کیونکہ حق و باطل کے پیروکاروں کی صفیں مرتب ہو رہی ہیں، لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنا محاسبہ کریں کہ کہیں حق کے پیروکار بنتے ہوئے بھی باطل و طاغوتی طاقتوں کے لیے باعثِ تقویت تو نہیں ہیں! 👈آج فرصت ہے کہ ہم حق کی حفاظت و سربلندی کے لیے کمر باندھ کر، ہمت اور وحدت کے جذبے سے سرشار ہو کر دشمنانِ اسلام کے مقابلہ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں، ✔️آج اگر حق کی معرفت حاصل کرنی ہے تو مکتب اہلبیت علیہم السلام اور سید الشہداء علیہ السلام کی عظیم قربانی اور صبر و استقامت کے کردار پر توجہ رکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنے کی سعی و کوشش کریں اور ہر قسم کے ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے کفن باندھ کر میدانِ عمل میں اپنی موجودگی کا اعلان کریں. 📚سخن عشق، شہید قائد کی مجالس کا مجموعہ، ص13-14 #شہید_علامہ_عارف_حسینی_کے_افکار-22 #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3699 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
🔰 اربعین حسینی پر دو کروڑ افراد کی شرکت 📣 حضرت عباس علیہ السلام کے مقدس آستانے نے اس سال اربعین کے زائرین کی تعداد، الیکٹرانک گنتی کی بنیاد پر، 19 ملین، 999 ہزار اور 870 افراد بتائی ہے۔ #الحمد_لله_رب_العالمین #اللهم_عجل_لولیک_الفرج فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
♦️خونِ شہداء کی حفاظت کی ذمہ داری♦️ 👈عصر حاضر میں بھی مختلف محاذوں پر اسلام کے شیدائی خون کے نذرانے پیش کرتے ہیں، 📣لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے پاک خون کے پیغام کو بطریق احسن دنیا والوں کے کانوں تک پہنچائیں ✔️اور یہ ثابت کر دکھائیں کہ مکتبِ سید الشہداء علیہ السلام کے پیروکار کسی وقت بھی ظالموں کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے، 💠بلکہ ہر قسم کے ظلم و جنایت کا مقابلہ کر کے حدودِ الہی کے نفاذ کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. 📚سخن عشق، شہید قائد کی مجالس کا مجموعہ، ص13 ⚫️⚫️5 اگست، فرزند خمینی بت شکن، اسلامِ نابِ محمّدی کے مبلّغ، قائد شہید #علامہ_عارف_حسین_الحسینیؒ کی شہادت کا دن #شہید_علامہ_عارف_حسینی_کے_افکار - 21 👈شہید علامہ عارف حسینیؒ کے افکار کو زنده رکھیں، امام خمینیؒ ✍️معارف الفرج-3698 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
🔰مجاہدانہ کردار کے 40 دن🔰 📌 عاشوره اور #اربعین کے درمیان گزرے یہ چالیس دن تاریخ اسلام کے اہم ترین مواقع میں سے ایک ہیں. 🔹 "عاشوره" خود اہمیت کے حوالے سے عروج پر ہے اور یہ "عاشوره اور اربعین کے درمیان گزرے چالیس دن" بھی عاشوره کے مانند ہی ہیں. 👈 اگر عاشوره کا دن مجاہدت کے عروج کے ساتھ قربانیاں دینے کا دن ہے جس میں اپنی جان، اپنے عزیزوں، بچوں اور دوستوں کو قربان کیا گیا تو یہ چالیس دن بھی مجاہدت کے ساتھ حقائق کو برملا کرنے، حقیقت روشن کرنے اور توضیح دینے کے ساتھ ساتھ ہیں. 💭 اگر یہ چالیس دن نہ ہوتے، اگر بی بی زینبؑ، بی بی امّ کلثومؑ اور امام زین العابدینؑ کی یہ عظیم تحریک نہ ہوتی تو شاید (زیارت اربعین کا) یہ جملہ بھی نہ ہوتا: 📖 «لِیَستَنقِذَ عِبادَکَ مِنَ الجَهالَةِ وَ حَیرَةِ الضَّلالَة» یعنی "تا کہ تیرے بندوں کو نکال لیں جہالت اور گمراہی کی حیرانی سے". (27 ستمبر، 2021) شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
⭕️... الْعَزاءَ فِى وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ⭕️ 🚩السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَالْمُؤْمِنِینَ أَحْسَنَ اللّٰهُ لَکَ الْعَزاءَ فِى وَلَدِکَ الْحُسَیْنِ، 🔹سلام ہو آپؑ پر اے امیرالمؤمنینؑ، خدا آپؑ کے فرزند حسینؑ کے غم میں صبر کو بہتر بنائے 🚩السَّلامُ عَلَیْکَ یَا أَبا مُحَمَّدٍ الْحَسَنَ أَحْسَنَاللّٰهُ لَکَ الْعَزاءَ فَى أَخِیکَ الْحُسَیْنِ، 🔹سلام ہو آپؑ پر اے ابا محمد حسنؑ، خدا آپ کے بھائی حسینؑ کے غم میں آپؑ کے صبر کو بہتر بنائے 📓مفاتیح الجنان، ص 532 پر امام حسینؑ سے متعلق زیارت سے اقتباس #چہلم_شہدائے_کربلا، #اربعین، #اربعین_حسینی، #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3697 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
⭕️بغیر اجازت، بے جا مداخلت - 2/4⭕️ (گذشتہ سے پیوستہ) 📖يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَدْخُلُوا بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا وَتُسَلِّمُوا عَلَىٰ أَهْلِهَا ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ، فَإِن لَّمْ تَجِدُوا فِيهَا أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ ۖ وَإِن قِيلَ لَكُمُ ارْجِعُوا فَارْجِعُوا ۖ هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ (سوره نور: 27-28) 📝یعنی "ایمان والو خبردار اپنے گھروں کے علاوہ کسی کے گھر میں داخل نہ ہونا جب تک کہ صاحبِ خانہ سے اجازت نہ لے لو اور انہیں سلام نہ کر لو یہی تمہارے حق میں بہتر ہے کہ شاید تم اس سے نصیحت حاصل کرسکو، 🔹پھر اگر گھر میں کوئی نہ ملے تو اس وقت تک داخل نہ ہونا جب تک اجازت نہ مل جائے اور اگر تم سے کہا جائے کہ واپس چلے جاؤ تو واپس چلے جانا کہ یہی تمہارے لئے زیادہ پاکیزہ امر ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے". 👈ان آیات میں الله تعالی نے کچھ معاشرتی آداب کو بیان کیا ہے جن پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے. ⚠️کیا پتا ان اجتماعی احکام کا خیال نہ رکھنا پاکدامنی کی حفاظت کے عمومی مسئلے کو نقصان پہنچائے اور اس بات کا باعث بنے کہ لوگوں کی ذاتی زندگی کے بارے میں تجسس پیدا ہو، جو خود اسلامی اخلاق کے برخلاف ہے؛ ‼️کیونکہ اسلام کے مقدس دین نے ان معاملات میں اس حد تک زور دیا ہے کہ اگر کوئی کسی اور کے گھر کا دروازه کھٹکھٹانا چاہے تو ضروری ہے کہ وه کنارے پر کھڑا ہو اور پھر دروازه کھٹکھٹائے. (جاری ہے) آیت الله محمد رضا مہدوی کنیؒ #اخلاق_اسلامی #بے_جا_مداخلت_ممنوع - 1/2 #عملی_اخلاق_مہدوی_کنی - 115/2 ✍️معارف الفرج-3696 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
💠گہری تربیت اور امامت میں رابطہ - 3/3💠 (گذشتہ سے پیوستہ) 📌بہرحال ابھی ہم کلامی مباحث میں وارد نہیں ہونا چاہتے۔ 👈میں تاریخ بیان کرنا اور اس کا تھوڑا سا تجزیہ و تحلیل کرنا چاہتا ہوں. 🔸اس سے زیادہ کا تجزیہ و تحلیل آپ کریں۔ ✔️یہ موضوع بھی سب سے متعلق ہے، صرف شیعہ سے مخصوص نہیں۔ یہ موضوع شیعہ و سنی اور تمام اسلامی فرقوں سے متعلق ہے۔ 🔸سب کو اس موضوع کی طرف توجہ دینی چاہیے کیونکہ یہ بحث سب کے لیے اہم ہے۔ 📚سخن عاشورایی، ص199-200، از شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #عاشوره_کی_عبرتیں_شہید_رہبر-18/30 #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3695 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
💠گہری تربیت اور امامت میں رابطہ - 2/3💠 (گذشتہ سے پیوستہ) 👈ایسے ماحول میں پلے بڑھے لوگوں کی تربیت کے لیے، انہیں انسان اور مسلمان بنانے کے لیے دس سال کافی ہیں، لیکن اسے دل کی گہرائی میں اتارنے کے لیے اتنا عرصہ کافی نہیں. 💭بالخصوص ایسا نفوذ کہ وہ خود بھی دوسروں پر ایسا ہی اثر ڈال سکیں۔ 🔹لوگ یکے بعد دیگرے مسلمان ہو رہے تھے۔ یہ وه لوگ تھے جنہوں نے حضور اکرم صلّی الله علیہ و آلہ وسلّم کو نہیں دیکھا تھا، جنہوں نے ان دس سالوں کو درک نہیں کیا تھا۔ 📣یہ "وصایت" کا معاملہ یہیں سے تشکیل پاتا ہے جس پر شیعہ عقیدہ رکھتے ہیں۔ ❇️وصایت، جانشینی اور الله کی جانب سے نصب کیا جانا، اس کی اصل بنیاد یہی بات ہے. 👈یہ اسی تربیت کو جاری رکھنے کے لیے ہے، ورنہ واضح سی بات ہے کہ یہ وصایت دنیا میں مروجہ وصایتوں کی طرح نہیں ہے کہ ہر شخص مرتے وقت اپنے بیٹے کے لیے وصیت کر دیتا ہے۔ ✅بات یہ ہے کہ پیغمبرؐ کے بعد ان کے منصوبوں کو جاری رہنا چاہیے۔ (جاری ہے) 📚سخن عاشورایی، ص199، از شہید آیت الله سید علی خامنہ ایؒ #عاشوره_کی_عبرتیں_شہید_رہبر-17/30 #محرم_و_صفر، #قیام_حسینی، #هیهات_من_الذلة، #لبیک_یا_حسینؑ ✍️معارف الفرج-3694 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu
📌 شہید رہبر کی تصویر کے نیچے لکھا تھا: 📣 اگر شیعیت کو اپنے رہنماؤں کی شہادت سے مٹایا جا سکتا، تو کربلا ہمارے خاتمے کا مقام ہوتا۔ فورورڈ... https://chat.whatsapp.com/GWGxCFUrU9A1x8TiUwZw4j?mode=gi_t
💠وَرَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ💠 📌اے ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے پروردگار. 🔸قرآن مجید میں سوره تکویر کی آیت نمبر 6 میں جوش مارتے سمندر کا ذکر آیا ہے: وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ یعنی "اور جب سمندر بھڑکا دئیے جائیں گے". 💭اس سمندر سے مراد یا وه سمندر ہیں جو قیامت کے وقت بھڑکا دیئے جائیں گے یا پھر زمین کی تہہ میں موجود پگھلے ہوئے بھڑکیلے مواد ہیں جو آگ کے سمندر کی طرح ہر کچھ عرصے بعد آتش فشاں پہاڑوں کی چوٹیوں سے پھوٹ پڑتے ہیں. 👈خلاصہ یہ کہ قرآن اور دعا انسان کو نظر آنے والی چیزوں سے نظر نہ آنے والی چیزوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں، کہ شاید شروع میں ان پر یقین کرنا سخت ہو، لیکن الله تعالی کے لیے یہ کام آسان و ممکن ہیں، اور وه ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے. 📘زندگی مهدوی در سایه دعای عهد، ص23-24 حجت الاسلام محسن قرائتی #مهدویت #اللهم_عجل_لولیک_الفرج #پہلا_حصہ_خدا_شناسی - 7 #دعائے_عہد_تشریح_محسن_قرائتی - 8 ✍️معارف الفرج-3693 ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ واٹس اپ: https://chat.whatsapp.com/0zHbhOwZrNJD8lcn5BtcTT ٹیلیگرام: https://t.me/AlFarajUrdu