🕌صُبحِ ظہورنزدیک ہے 🕌
Статистика🌐یہ چینل امام زمانہ عج کی معرفت میں اضافہ کرنے اور مہدوی زندگی گزارنے کے اصول سیکھنے کے ہدف سے بنایا گیا ہے🌐 Contact admin: @drrizvi
- Последний пост
- 13 авг.
- Последнее чтение
- 15 авг.
- Постов за неделю
- 4
- Всего постов
- 26
- Тип
- открытый
- Язык
- ur
- Категория
- Новости и СМИ (по похожим)
- В каталоге с
- 13 авг.
- 1/24сутки в ленте
- 27
- 1/48двое суток
- 30
- 1/72трое суток
- 33
Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.
Посты
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنُهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿۵۵﴾ اسی طرح وہ اللہ کے احسان کی ناشکری کرنے لگتے ہیں جو ہم نے ان پر کیا ہے۔ اچھا مزے کرلو عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔ [۵۵] 📣پیغام: ا۔ شرک کا نتیجہ یہ ہے کہ مشرک، خدا اور اس کی نعمات کا منکر ہو جاتا ہے۔ [يُشْرِكُونَ... لِيَكْفُرُوا] ۲۔ غیر اللہ کی طرف میلان اس کی نعمتوں کا کفران ہے [يُشْرِكُونَ.. لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْتُهُمْ] ۳۔ اکثر دیکھنے میں آتا ہے لوگ مسلسل کفران نعمت کرتے رہتے ہیں لیکن اللہ اپنی نعمات کو نہیں روکتا۔ [لِيَكْفُرُوا... فَتَمَتَّعُوا] ۴۔ کفر آلود کامیابیوں کا انجام قہر الہی ہے [فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ] ۵۔ جیسا کہ سورۃ ابراھیم کی آیت نمبر ۳۰ میں آیا ہے [قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَ كُمْ إِلَى النَّارِ] کہ دو فائدہ اٹھا لو تحقیق تمھارا ٹھکانہ جہنم ہے۔ #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۵ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۵ #امام_زمانہ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 لِيَكْفُرُوا بِمَا آتَيْنُهُمْ فَتَمَتَّعُوا فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿۵۵﴾ اسی طرح وہ اللہ کے احسان کی ناشکری کرنے لگتے ہیں جو ہم نے ان پر کیا ہے۔ اچھا مزے کرلو عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا۔ [۵۵] 📝نکات: [الف] گزشتہ آیات سے لیکر اس زیر بحث آیت تک کا خلاصہ اور جائزہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے دعوت اور تربیت کی یوں نشاندگی کی گئی ہے کہ وہ خدا واحد ہے “انما هو اله واحد“ وہ ہر چیز کا مالک ہے ”له ما فی السموات و الارض“ وہ تربیت کرنے والا ہے “له الدین“ وہی نعمتیں عطا فرماتا ہے ”ما بکم من نعمة فمن الله“ وہ فریادرسی کرنے والا ہے “إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْرُونَ“ ان تمام عزتوں اور عظمتوں کے باوجود پھر بھی ہم غیر اللہ کی پرستش کریں؟ #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۵ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۵ #امام_زمانہ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَمَا بِكُمُ مِّنْ نِعْمَةٍ فمِنَ اللهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّ فَالَيْهِ تَجْرُونَ ﴿۵۳﴾ ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الظُّرَ عَنْکُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْكُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ ﴿۵۴﴾ اور تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تم اسی کی طرف دوڑتے ہو۔ [۵۳] پھر جب اللہ اسے ٹال دیتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہرانے لگتے ہیں۔ [۵۴] 📣پیغام: ا۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی اپنی سعی و کوشش یا صلاحیتوں یا اتفاق کا نتیجہ نہ سمجھو [وَمَا بِكُمْ مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنَ اللهِ] ۲۔ تمام نعمتیں اس کی طرف سے ہیں حتی کہ وہ جنہیں تم حقیر خیال کرتے ہو وہ بھی ارادہ خداوندی سے تم تک پہنچتی ہیں۔ [مِنْ نِعْمَةٍ] ۳۔ صرف یہ نعمات اس کی طرف سے نہیں بلکہ خطرات کے موقع پر واحد پناہ گاہ وہی ہے۔ [فَمِنَ اللهِ ... فَإِلَيْهِ تَجْرُونَ]_ ۵۔ مصائب و آلام فطری خدا پرستی کو زندہ کرتی ہیں [إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْتَرُونَ] ۵۔ انسان کس قدر کمزور و نا توان ہے کہ معمولی مصیبت کو دیکھ کر بھی چیخنا چلانا شروع کر دیتا ہے۔ [إِذَا مَسَّكُمْ… ] ۶۔ نعمتوں کا نزول اس کی طرف سے ہے مصائب و آلام کا سبب ہم خود ہیں نِعْمَةٍ فَمِنَ الله… إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ] ۷۔ بارگاہ خداوندی میں نالہ و فریاد وقتی اور عارضی نہیں ہونا چاہئے۔ [ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الضُّرَّ... فَرِيقٌ مِنْكُمْ... يُشْرِكُونَ] ۸۔ مال و دولت و عیش پرستی اور آرام طلبی یاد خدا سے غفلت اور شرک کے میلان کا سبب بن سکتے ہیں [كَشَفَ الضُّرَ يُشْرِكُونَ] ۹۔ اللہ کی طرف توجہ ایک فطری اور طبعی امر ہے [الیہ تجرون] شرک صرف بعض صورتوں میں لاحق ہوتا ہے۔ [فَرِيقٌ، يُشْرِكُونَ] ۱۰۔ مشکلات و مصائب سے چھٹکارا اللہ کے علاوہ کسی اور کی طرف سے سمجھنا شرک ہے [كَشَفَ الضُّر يُشْرِكُونَ] #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۳،۵۴ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۳،۵۴ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَمَا بِكُمُ مِّنْ نِعْمَةٍ فمِنَ اللهِ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّ فَالَيْهِ تَجْرُونَ ﴿۵۳﴾ ثُمَّ إِذَا كَشَفَ الظُّرَ عَنْکُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِنْكُمْ بِرَبِّهِمْ يُشْرِكُونَ ﴿۵۴﴾ اور تم کو جو نعمت بھی حاصل ہے اللہ ہی کی طرف سے ہے پھر جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو تم اسی کی طرف دوڑتے ہو۔ [۵۳] پھر جب اللہ اسے ٹال دیتا ہے تو تم میں سے کچھ لوگ اپنے رب کے ساتھ شریک ٹھہرانے لگتے ہیں۔ [۵۴] 📝نکات: [الف] کلمہ ”ضُر“ ایسی پریشانی اور مصیبت کا معنی دیتا ہے جو نعمتوں کے فقدان کی وجہ سے لاحق ہوتی ہے اور “تَجْرُونَ“ کا لفظ “جوار“ سے لیا گیا ہے جس کا معنی ہے “نالہ و فریاد” [ب] اس آیت کا پیغام: قرآن کی دوسری آیات میں بھی دھرایا گیا ہے جیسا کہ سورہ بنی اسرائیل کی آیت ۶۷ میں ہے [وَإِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِي الْبَحْرِ ضَلَّ مَنْ تَدْعُونَ إِلَّا إِيَّاهُ، فَلَمَّا نَجْكُمْ إِلَى الْبَرِّ أَعْرَضْتُمْ، وَكَانَ الْإِنْسَانُ كَفُورًا جب تم سمندر کے درمیان کسی خطرے کا سامنا کرتے ہو تو اس کے علاوہ جن جن کو تم پکارتے تھے وہ سب نا پید ہو جاتے ہیں جب اللہ تمہیں خشکی کی طرف نجات دیتا ہے تو تم منہ موڑنے لگے ہو اور انسان بڑا ہی ناشکرا ثابت ہوا ہے۔ [ج] رسول اکرم فرماتے ہیں ”من لم يعلم ان الله عليه نعمةً الا في مطعم او ملبس فقد قصر عمله و دنی عذابہ “ جو شخص خدا کی نعمت کو صرف خوراک اور لباس ہی میں محدود سمجھے وہ ایک تو اپنے عمل میں کوتاہی کا مرتکب ہوا اور دوسرا عذاب الہی کے قریب ہوا [تفسیر نور الثقلین، ج ۳ ص ۶۱] #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۳،۵۴ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۳،۵۴ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَلَهُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَهُ الدِّیْنُ وَاصَبًا أَفَغَيْرَ اللهِ تَتَّقُونَ ﴿۵۲﴾ اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اسی کا ہے اور خالصاً اسی کا دین [ساری کائنات میں] چل رہا ہے تو پھر کیا تم اللہ کے سوا کسی اور سے ڈرتے ہو؟ [۵۲] 📝نکات: [الف] اس آیت کریمہ میں کلمہ “دِیْن“ سے مراد عبادت اور بندگی ہے جو دین اور مکتب حق کی قبولیت کیلئے ضروری ہے۔ “وَاصِب“ کا معنی ہے ”دائم اور شدید سورۃ صافات کی آیت نمبر ۹ میں آیا ہے وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ“ اور ان کفار کیلئے مسلسل اور شدید عذاب ہے۔ 📣پیغام: ا۔ مشرکین کے انحرافی عقائد کہ وہ ہر نوع کیلئے ایک علیحدہ رب فرض کرنے کے برعکس عقیدہ حق یہ ہے کہ تمام موجودات کا خدا ایک ہے خواہ وہ آسمانوں میں ہیں یا زمین میں [وَلَهُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ] ۲۔ عبادت اور بندگی صرف خالق یکتا کیلئے جائز ہے [وَلَهُ الدِّينُ وَاصِبًا] ۳۔ شرعی امور کا تقر ر اور قانون سازی صرف اسی ہستی کا کام ہے جس کے قبضہ قدرت میں تکوین و آفرینش ہے [وَلَهُ مَا فِي السَّمٰوٰتِ ... وَلَهُ الدِّينُ] کائنات کا خالق ہی اپنی مخلوقات کیلئے قوانین وضع کرسکتا ہے۔ ۴۔ شرک کے پاس نہ کوئی دلیل ہے اور نہ کوئی توجیہ [وَلَهُ مَا فِي السَّمَوتِ... وَلَهُ الدِّينُ.. أَفَغَيْرَ اللهِ تَتَّقُونَ] #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۲ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۲ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📽 مہدوی اسٹوری | لبیک یا امام زمانہ عجل اللہ✊🏻 آپ چودہ سو سال پہلے کے امام کو “لبیک” اس لیے کہتے ہیں تاکہ سیکھ سکیں کہ اپنے زندہ اور حاضر امام، حضرت صاحب الزمانؑ، کو بھی “لبیک” کہنا ہے۔ “العجل، العجل، العجل، یا مولانا یا صاحب الزمان!” امام حسینؑ سے وفاداری کا حقیقی تقاضا یہی ہے کہ انسان اپنے زمانے کے امام کے سامنے بھی اسی اخلاص اور اطاعت کے ساتھ لبیک کہنے والا ہو۔ 💠ألـلَّـھُـمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـَـرَج! #مہدوی_اسٹوری #مہدوی_اسٹیٹس #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mehdawi_story #subhezahoor #avini_media 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 °ღ°اِنَّهُـمْ يَـــَروْنَــهُ بَــعِــيْـداوَنَـــَراهُ قَـــِریْــبَــا°ღ° 👍 Join us us: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَقَالَ اللهُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلْهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ اِلٰهُ وَاحِدٌ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ﴿۵۱﴾ اللہ کا فرمان ہے”دو خدا نہ بنالو” خدا تو بس ایک ہی ہے پس تم صرف مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔ [۵۱] 📣پیغام: ا۔ جب تربیتی ماحول کا آغاز ہوا چاہتا ہو تو سب سے پہلے ان عقائد کا خاتمہ کیا جائے جو خرافات پر مبنی ہیں پھر عقائد حقہ کو بیان کرنا چاہئے تا کہ بات موثر ہو جائے [لَا تَتَّخِذُوا الهَيْنِ... اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ الهُ وَاحِدٌ] ۲۔ جب دو معبودوں کی پرستش باطل ہے تو کئی خداؤں کی کیسے باطل نہ ہوگی [لَا تَتَّخِذُوا الهَيْنِ اثْنَيْنِ] ۳۔ کائنات کو چلانے کیلئے دو خداؤں کا عقیدہ باطل ہے یعنی ایک خیر کا خدا [یزدان] اور دوسرا شر کا خدا [اهر یمن] [لَا تَتَّخِذُوا الْهَيْنِ اثْنَيْن] ۴۔ باطل کی نفی کیلئے اور حق کے اثبات کیلئے تاکید ضروری ہے [الٰھَيْنَ] اگرچہ آیت میں تثنیہ کا صیغہ استعمال کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ لفظ اثنین کو بطور تاکید لایا گیا ہے اِلٰهٌ مفرد کا صیغہ ہے اس کے ساتھ واحد کو بطور تا کید لایا گیا ہے۔ ۵۔ غیر اللہ سے خوفزدہ ہونا شرک ہے (م[هُوَ الهُ وَاحِدٌ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ] #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۱ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۱ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَقَالَ اللهُ لَا تَتَّخِذُوْٓا اِلْهَيْنِ اثْنَيْنِ إِنَّمَا هُوَ اِلٰهُ وَاحِدٌ فَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ ﴿۵۱﴾ اللہ کا فرمان ہے”دو خدا نہ بنالو” خدا تو بس ایک ہی ہے پس تم صرف مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔ [۵۱] 📝نکات: [الف] آیت میں آیا ہے کہ “دو خدا نہ بناؤ” اس سے یہ مراد نہیں کہ دو خدا بنانے ممنوع ہیں اور تین خدا بنانے جائز ہیں۔ تو اس بات سے دو مقصد سامنے آتے ہیں یک مقصد تو یہ ہے کہ “تھوڑی چیز کی نفی زیادہ کی بھی نفی ہے”۔ دوسرا مقصد یہ ہے شاید آیت کا مقصد مشرکین کا یہ عقیدہ ہو کہ وہ کہتے ہیں کہ ایک خدا خلق کرتا ہے اور دوسرا خدا رب مدبر ہے تو وہ خدائے رب مدبر کی پوجا کرتے تھے [تفسیر المیزان] [ب] گزشتہ آیات میں بتایا گیا ہے کہ مشرکین کہتے تھے، اگر خدا چاہتا تو ہم مشرک نہ ہوتے۔ یہ آیت کہہ رہی ہے کہ خدا نے تمہیں شرک سے روکا ہے جب اس نے روکا ہے تو پھر کیوں کہے گا کہ تم مشرک بن جاؤ۔ #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۵۱ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۵۱ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلَئِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ﴿۴۹﴾ يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿۵۰﴾ زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجود ہیں وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتے۔ [۴۹] اور وہ اپنے رب سے جو ان پر بالا دست ہے ڈرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اس کے مطابق کرتے ہیں۔ [۵۰] 📣پیغام: ا۔ یہ کائنات یہ ہست و بود صرف اور صرف خدائے واحد کی مطیع اور اس کے سامنے سجدہ ریز ہے۔ [لِلهِ يَسْجُدُ] ۲۔ آسمانوں میں بھی زندہ اور متحرک مخلوق آباد ہے [مَا فِي السَّمَوتِ... مِنْ دَابَّةٍ] جو متحرک اور جاندار اس نے آسمانوں اور زمین میں پھیلا رکھے ہیں۔ ۳۔ ملائکہ بارگاہ خداوندی میں تسلیم و رضا کے پیکر ہیں۔ [هُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ] ۴۔ ہم اپنے گناہوں کی وجہ سے خدا سے خوفزدہ ہوتے ہیں جبکہ فرشتے پروردگار کی عزت و عظمت اور ارفع و اعلیٰ مقام کی وجہ سے خوفزدہ ہوتے ہیں [يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ] اللہ نے مومنین کے خوف کو بھی بیان کیا ہے۔ “وَأَمَّا من خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ“ جو اپنے پروردگار کے مقام و مرتبہ کی وجہ سے خوفزدہ ہوتے ہیں [نازعات ۴۰] ۵۔ ملائکہ اللہ کی وہ عظیم مخلوق ہیں نہ وہ اپنی ذات پر تکبر کرتے ہیں اور نہ اپنے عمل پر تکبر کرتے ہیں [لَا يَسْتَكْبِرُونَ.. وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ] ۶۔ قوانین الہیہ کی خلاف ورزی کی بنیاد استکبار ہے اگر یہ نابود ہو جائے تو عمل صالح سے مربوط حیات انسانی اپنے سفر پر گامزن ہو جائے [لَا يَسْتَكْبِرُونَ.. وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ] ۷۔ ملائکہ بھی مکلف ہیں امر ربی کے پابند ہیں [وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ] #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۴۹،۵۰ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۴۹،۵۰ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи
📿آج کی آیــــــ📜ـــــت📿 🌼ـ﷽🌼 وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مِنْ دَابَّةٍ وَالْمَلَئِكَةُ وَهُمْ لَا يَسْتَكْبِرُونَ ﴿۴۹﴾ يَخَافُونَ رَبَّهُمْ مِنْ فَوْقِهِمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿۵۰﴾ زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجود ہیں وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتے۔ [۴۹] اور وہ اپنے رب سے جو ان پر بالا دست ہے ڈرتے ہیں اور جو حکم دیا جاتا ہے اس کے مطابق کرتے ہیں۔ [۵۰] 📝نکات: [الف] “دَابَّةٍ” کا لفظ ہر اس جاندار کیلئے استعمال ہوتا ہے جو ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت کرے یہ لفظ، انسان، حیوان اور جنات کیلئے استعمال ہوتا ہے لیکن فرشتوں کیلئے استعمال نہیں ہوتا۔ [ب] تمام زمینی اور آسمانی موجودات کے سجدہ سے مراد قوانین ہستی کے آگے ان کا تکوینی سجدہ ہے یا شعور و ادراک کی بنا پر ان کا سجدہ ہے آیت کا ظاہر دوسرے معنی کی سفارش کرتا ہے۔ یہ اور بات ہے کہ ہم اس کا شعور و ادراک نہیں رکھتے۔ جب موجودات ہستی اس کی بارگاہ میں جھکی ہوئی ہیں تو پھر ہم انسانوں کو کیا ہے کہ اس کا سجدہ نہ کریں۔ اور تکبر بھی نہ کریں۔!! بقول شاعر: اس کی پوری کا ئنات تیرے سامنے سرتسلیم خم کئے ہوئے ہے یہ انصاف نہیں ہو گا کہ تم اس ذات کی فرمانبرداری نہ کرو۔ #آج_کی_آیت #آیت_نمبر ۴۹،۵۰ #تفسیر_نور #محسن_قرائتی #سورہ_نحل ۴۹،۵۰ #صبح_ظہور_نزدیک_ہے #آوینی_میڈیا #mohsin_qarati #tafseer_noor #subhezahoor #avini_media 📍📍📍📍📍📍 °ღ°اِنَّهُـمْ يَــَروْنَـهُ بَــعِيْــدا وَنَـــَراهُ قَـِریْـبَـا°ღ° 🌹صبح ظہور نزدیک ہے🌹 👍 Join us on: 🔵 Fb.com/@subhezahoor313 🔹 t.me/subhezahoor
без подписи