نیو ز pk
Статистикаپاکستان اور دنیا بھر کے تازہ ترین خبروں سے باخبر رہنے کے لئے، ہمارا چینل جوائن کریں اور شیئر کریں!
- Последний пост
- 14 авг.
- Последнее чтение
- 15 авг.
- Постов за неделю
- 14
- Всего постов
- 138
- Тип
- открытый
- Язык
- ur
- Категория
- Новости и СМИ
- В каталоге с
- 12 авг.
- 1/24сутки в ленте
- 180
- 1/48двое суток
- 206
- 1/72трое суток
- 222
Оценка по просмотрам недавних постов: пост набирает почти всё за первые сутки.
Посты
#بلوچستان بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ۔ ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے جبکہ قافلے میں شامل 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
видео или голосовое, без подписи
#افغانستان طالبان مخالف فورسز اور پاکستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بدخشاں میں طالبان حکومت کے خلاف برسرپیکار جمعہ خان فاتح کے گروپ نے ایک طالبان ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ دوسری طرف طالبان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کے دوران قدرتی حادثہ درپیش ہوا ہے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔
#سپین سپین میں سورج گرہن ہونے کا منظر۔
"سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکے سے 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے تعاقب کے بعد مزید 10 کو ہلاک کردیا، بارودی مواد کے دھماکوں سے قریبی علاقے میں موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوگئے، آئی ایس پی آر"
مقامی ذرائع کے مطابق بدخشان میں طالبان نے جمعہ خان فاتح کے داماد کو کوفآب ضلع جاتے ہوئے حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب جمعہ خان فاتح اور طالبان قیادت کے درمیان اختلافات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ خان فاتح پر الزام ہے کہ وہ ملا ہبت اللہ کے احکامات کے برخلاف بدخشان کے سونے کے ذخائر سے کان کنی جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے باعث کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ مقامی حلقے اس واقعے کو بدخشان میں طالبان کے اندرونی اختلافات کی ایک اہم کڑی قرار دے رہے ہیں۔
#بلوچستان بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ تاہم تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کا خدشہ ٹرمپ کے گالف کلب پر فضائی دفاعی نظام تعینات!
#بلوچستان بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے گدر میں گوْندان کے مقام پر گذشتہ شب طیاروں کی بمباری، بیس سے زائد افراد جان بحق، متعدد افراد زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات۔
روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو کی طرف سے یوکرین کے مختلف شہری علاقوں پر میزائلوں، ڈرونز اور گلائیڈ بموں کے ساتھ کیے جانے والے تازہ فضائی حملوں میں کم ا زکم نو افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہو گئے۔ یہ بات یوکرینی حکام نے منگل 11 اگست کے روز بتائی۔ اسی دوران یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ کییف کی ماسکو کے خلاف قریب ساڑھے چارسال سے جاری جنگ میں ماسکو کو اب کمیونسٹ شمالی کوریا کی طرف سے ملنے والی فوجی امداد واضح طور پر زیادہ ہو چکی ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے یوکرینی شہروں پر حملوں کے لیے گزشتہ رات جو بیلسٹک میزائل استعمال کیے، وہ ماسکو کو پیونگ یانگ نے فراہم کیے تھے۔
#لیبیا لیبیا کے مغربی شہر زاویہ میں ایک آئل ریفائنری پر نامعلوم حملہ آوروں کی طرف سے ڈرون حملے کے بعد تیل کے ایک بڑے ٹینک میں آگ لگ گئی۔ فائر فائٹرز منگل کو بھی آگ بجھانے میں مصروف رہے، جبکہ حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیبیا کی نیشنل آئل کارپوریشن کے مطابق ڈرون نے پیر کو ریفائنری میں موجود پٹرول کے ٹینک کو نشانہ بنایا۔ ٹینک میں حملے کے وقت تقریباً 45 لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا۔ شدید آگ رات بھر جلتی رہی اور منگل کی دوپہر تک مکمل طور پر نہیں بجھائی جا سکی۔ آگ کے دوران ایک اور ڈرون قریبی اہم آئل ٹینک کے قریب گرا، تاہم اس سے کوئی نقصان یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ حکام نے ریفائنری میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے تاہم کسی گروپ نے اس حملے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔ زاویہ میں تیل کے بنیادی ڈھانچے پر یہ تازہ ترین ڈرون حملہ ہے۔ اس علاقے میں ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری، برآمدی ٹرمینل اور بجلی گھر موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھی ڈرون حملوں میں ایک ایندھن کے ٹینک اور پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو نقصان پہنچا تھا۔ تازہ حملوں نے تیل سے مالا مال لیبیا میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔ 2011 کی بغاوت اور خانہ جنگی کے بعد سے ملک سیاسی اور عسکری تقسیم کا شکار ہے اور مشرق و مغرب میں الگ انتظامیہ قائم ہیں۔
видео или голосовое, без подписи
#کولمبیا کولمبیا میں آنے والے طاقت ور زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 160 سے زائد، امدادی کارروائیاں جاری کولمبیا میں کل پیر کے روز آنے والے اور ریکٹر اسکیل پر 7.4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہو گئی ہے۔ امدادی کارکن تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔ ملکی دارالحکومت بوگوٹا سے منگل 11 اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے نے مغربی کولمبیا کے کافی کی پیداوار کے لیے مشہور علاقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا اور امدادی کارکن اور ریسکیو ورکرز اس قدرتی آفت کے ایک روز بعد بہت سی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس طاقت ور زلزلے کی وجہ سے بے شمار عمارات منہدم ہو گئیں اور گھر تباہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ زلزلہ کولمبیا میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اسلامک اسٹیٹ کی خراسان شاخ نے باجوڑ کے سلارزو گاؤں میں مقامی ملیشیا (امن کمیٹی) کے ایک رہنما کو قتل کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق: ظہور علی احمد کے بیٹے کو رات 11 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق مقتول ملک ضیاء کے چچا کا بیٹا ہے جس کو بھی داعش نے قتل کیا تھا۔ اور اسے حکومت پاکستان کی حمایت کرنے والی مقامی ملیشیاؤں میں ایک فعال رکن سمجھا جاتا تھا۔
سینیگال میں ہم جنس پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت کے دوران 71 مردوں پر ’’غیر فطری افعال‘‘ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ سرکاری استغاثہ کے دفتر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ اس سے قبل گرفتار کیے گئے افراد میں سے 28 کے خلاف الزامات مکمل طور پر ختم کر دیے گئے ہیں۔ سینیگال نے رواں سال مارچ میں ایک نیا قانون منظور کیا، جس کے تحت ہم جنس تعلقات کے لیے مقررہ سزا کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ نئے قانون کے مطابق ایسے تعلقات پر اب پانچ سے دس سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔!
#افغانستان افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ، نے ایک ویڈیو شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ قندھار میں طالبان کے ایک رکن کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا ہے۔
1988 میں اسی دن، عراقی فوج نے ایرانی فوج کو شکست دی، اور عراق کی فتح کے ساتھ 8 سالہ جنگ کا خاتمہ ہوا۔
видео или голосовое, без подписи
видео или голосовое, без подписи
کوئٹہ، 8 اگست 2016: سانحۂ سول ہسپتال کوئٹہ کو آج 10 سال مکمل ہوگئے۔ 8 اگست 2016 کو بلوچستان بار کے صدر بلال انور کاسی کی قتل کے بعد سول ہسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 70 سے زائد وکلاء ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش کی پاکستانی شاخ نے قبول کی تھی۔ اسی تناظر میں حالیہ دنوں میں ضلع مستونگ میں دو ججوں پر حملہ بھی عدلیہ کو نشانہ بنانے کا خطرناک رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔ آج برسی کے موقع پر بلوچستان بھر میں ہلاک ہونے والے وکلاء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔